جمعرات, جولائی 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

 سنہا کابھگوتی نگر یاتری نواس میں یاتریوں کی سہولیات کا جائزہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-16
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
 سنہا کابھگوتی نگر یاتری نواس میں یاتریوں کی سہولیات کا جائزہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

کہاصرف۱۲ دنوں میں یاتریوں کی تعداد۳ لاکھ سے تجاوز کر گئی

ڈی آئی پی آر

متعلقہ

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘

’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘

جموں؍۱۵ جولائی

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے آج جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس کا دورہ کرکے جاری شری امرناتھ جی یاترا کے لیے فراہم کی جا رہی سہولیات اور خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر پولیس، فوج، نیم فوجی دستوں، شری امرناتھ جی شرائن بورڈ اور سول انتظامیہ کے افسران سے ملاقات کی اور یاتریوں کی آرام دہ قیام و طعام، رجسٹریشن، آمد و رفت اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کی محنت اور خدمات کو سراہتے ہوئے ہدایت دی کہ ہر یاتری کے ساتھ ایک معزز اور مقدس مہمان کی طرح برتاؤ کیا جائے۔

سنہا نے کہا ’’مقدس یاترا کے آغاز کے صرف بارہ دنوں میں یاتریوں کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، اس لیے تمام زائرین کو ہموار، محفوظ اور بلا رکاوٹ سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے‘‘۔

ایل جی نے بابا برفانی کے تمام عقیدت مندوں کے لیے رجسٹریشن کے عمل کو مزید مؤثر، رہائش کو آرام دہ اور سفری انتظامات کو مکمل طور پر منظم رکھنے کی ہدایت دی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں ڈویژن کی مذہبی اور سیاحتی اہمیت کو اجاگر کرنے پر بھی زور دیتے ہوئے حکام کو ہدایت دی کہ یاتریوں کے لیے جموں ڈویژن کے اہم مذہبی مقامات اور سیاحتی مقامات کے سیر و سیاحت کے خصوصی پروگرام ترتیب دیے جائیں۔ ساتھ ہی مقامی دستکاری اور ہینڈلوم مصنوعات کی مؤثر تشہیر بھی یقینی بنائی جائے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’ہماری خواہش ہے کہ جب بھی بابا امرناتھ کے یاتری اپنے گھروں کو واپس جائیں تو وہ اپنے ساتھ جموں کی خوبصورت دست ساز مصنوعات اور یہاں کی خوشگوار یادیں بھی لے کر جائیں۔ ہم سب مل کر اس سال کی یاترا کو تاریخی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں‘‘۔

ایل جی نے کمیونٹی کچنوں میں تعینات فوڈ سیفٹی افسران کی کارکردگی، استقبالیہ اور قیام گاہوں کی سہولیات، موقع پر رجسٹریشن، ٹرانسپورٹ اور سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

سنہا نے حکام کو ہدایت دی کہ یاترا کے دوران یاتریوں کی مسلسل بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر افرادی قوت کی تعیناتی کو مؤثر انداز میں منظم کیا جائے تاکہ کسی بھی مرحلے پر انتظامات متاثر نہ ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئیوں پر مسلسل نظر رکھی جائے اور موسم میں کسی بھی اچانک تبدیلی سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے ہر وقت چوکس رہیں۔

اجلاس کے دوران ڈویژنل کمشنر جموں رمیش کمار نے یاترا کے دوران دھوکہ دہی اور جعلسازی میں ملوث افراد کے خلاف کی گئی قانونی کارروائی سے لیفٹیننٹ گورنر کو آگاہ کیا۔ اس پر منوج سنہا نے ہدایت دی کہ اگر کوئی سرکاری اہلکار بھی بدعنوانی یا غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پایا جائے تو اس کے خلاف بھی سخت انتظامی اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

بعد ازاں لیفٹیننٹ گورنر نے شری امرناتھ جی یاترا پر آئے ہوئے عقیدت مندوں سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے محفوظ، پُرامن اور بابرکت یاترا کی دعا کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہمالیہ میں برف باری سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، نئی تحقیق کا انکشاف

Next Post

 متنازعہ کتاب تنازع: جموں یونیورسٹی نے بلیک لسٹ مصنفین اور ناشرین پر پابندی عائد کر دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘
اہم ترین

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘

2026-07-16
’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘
اہم ترین

’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘

2026-07-16
 متنازعہ کتاب تنازع: جموں یونیورسٹی نے بلیک لسٹ مصنفین اور ناشرین پر پابندی عائد کر دی
اہم ترین

 متنازعہ کتاب تنازع: جموں یونیورسٹی نے بلیک لسٹ مصنفین اور ناشرین پر پابندی عائد کر دی

2026-07-16
ہمالیہ میں برف باری سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، نئی تحقیق کا انکشاف
اہم ترین

ہمالیہ میں برف باری سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، نئی تحقیق کا انکشاف

2026-07-16
فنڈنگ بحران :پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کی یونیورسٹی بند‘۸ہزارطلبہ متاثر
اہم ترین

پی او کے نہ ’آزاد‘ ہے، نہ ’متنازع‘، بلکہ ’زیرِ قبضہ‘ علاقہ ہے:مقامی رہنما

2026-07-16
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

  پربھات کا کارگو کمپلیکس سری نگر  کا دورہ، سکیورٹی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-16
ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
اہم ترین

رام بن میں قومی شاہراہ پر چٹان  گرنے سے سابق سرپنچ جاں بحق

2026-07-16
Next Post
 متنازعہ کتاب تنازع: جموں یونیورسٹی نے بلیک لسٹ مصنفین اور ناشرین پر پابندی عائد کر دی

 متنازعہ کتاب تنازع: جموں یونیورسٹی نے بلیک لسٹ مصنفین اور ناشرین پر پابندی عائد کر دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.