بدھ, جولائی 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-15
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

 

تو صاحب سچ یہ ہے کہ سچ ، سچ ہو تا ہے اور کچھ نہیں ہو تا ہے ۔ لیکن اپنے کشمیر میں ایسا نہیں ہوتا ہے ۔ کشمیر میں سچ کو استثنیٰ حاصل ہے ‘ چھوٹ اور رعایت بھی ۔ یہاں سچ نہیں ہو تا ہے ……. ہوتا ہے ، سچ ہو تا ہے لیکن ایک سچ نہیں ہو تا ہے‘ یہاں بہت سارے سچ ہو تے ہیں ‘ ہر کسی کا ااپنا الگ الگ سچ ہو تا ہے اور مزے کی بات یہ ہے کہ ان الگ الگ سچوں میں کوئی بھی سچ ، سچ نہیں ہو تا ہے ……. بالکل بھی نہیں ہو تا ہے اور یہی ہمارے کشمیر کے سچ کا سچ ہے ‘ تلخ سچ ہے ۔۱۳ جولائی ۱۹۳۱ کا واقعہ ایک سچ ہے ‘لیکن اس واقعہ کا بھی سچ یہ ہے کہ کشمیر میں اس واقعہ کا ایک ہی سچ نہیں ہے ‘بالکل بھی نہیں ہے……. اور مزے کی بات یہ ہے کہ ہر گزرتے سال اس ایک واقعہ کے سچ کے ساتھ اور کئی سچ جڑ جاتے ہیں …….اس سال بھی اس واقعہ کے ساتھ ایک اور سچ جوڑا گیا ہے‘ کل تک یہ سچ ، سچ نہیں تھا ……. لیکن آج  اس سچ کو بھی جوڑ لیا گیا ……. اور آئندہ بھی اور کون کون سا سچ جوڑ لیا جائے گا ہم نہیں جانتے ہیں ……. لیکن ہاں اتنا ضرور جانتے ہیں کہ اس واقعہ سے نئے نئے سچ جوڑ نے کا مقصد ہے ……. اور یقیناً اور وہ مقصد یہ ہے کہ کس طرح ۱۳ جولائی کے سچ کے دائیں بائیں ، اوپر نیچے ، آگے پیچھے اتنے سچ جوڑ لئے جائیں کہ ……. کہ کل کو اس واقعہ کا اصل سچ اتنا دھند لا جائے کہ وہ دائیں بائیں،آگے پیچھے ، اوپر نیچے کھڑے کئے گئے ان سچوں میں کہیں دب جائے ، دفن ہو جائے  اور ہاں متنازعہ بھی ہو جائے ۔ بالکل ایسے ہی جیسے کسی جائیداد کے حقیقی مالک کے سامنے دس اور شریک کھڑے کئے جائیں اوراس ملکیت پر اس کی دعویداری کو چیلنج کیا جائے ‘ تاکہ اسے متنازعہ بنایا جائے۔ ۱۳ جولائی ۱۹۳۱ کے واقعہ کو بھی متنازعہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ‘ ایسے سچ گھڑ لئے جاتے ہیں تاکہ اس تاریخی واقعہ کو اس کے صحیح سیاق و سباق سے الگ کرکے کچھ اس طرح پیش کیا جائے کہ جیسے کشمیر میں ۱۲ جولائی ۱۹۳۱ تک سب کچھ ٹھیک ٹھاک تھا اور ۱۴ جولائی کے بعد پھر سب کچھ پہلے ہی طرح معمول پر آگیا ……. اور ۱۳ جولائی کو جو کچھ بھی ہوا وہ ہوا اور بس کہانی ختم…….یہ بھی اس دن کا ایک سچ ہے ،نیا اور ایک دم تازہ تراشا گیا سچ ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 سانبہ میں انسدادِ تجاوزات  مہم، غیر قانونی تعمیرات منہدم

Next Post

لداخ میں تازہ پیش رفت کا پیغام

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-10
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سفینہ بیگم:معجزے اب بھی…….

2026-07-09
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

توڑ یا پھر جوڑ کر …….؟

2026-07-08
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما،سرما نہیں‘لیکن گرما ،گرما گرم

2026-07-07
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

لداخ سے کچھ سیکھو!

2026-07-05
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

پانی میں رہ کر…….

2026-07-03
Next Post
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش

لداخ میں تازہ پیش رفت کا پیغام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.