جمعرات, ستمبر 3, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ڈی جی پی پربھات کا ڈاؤن ٹاؤن سرینگر میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-14
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ڈی جی پی پربھات کا ڈاؤن ٹاؤن سرینگر میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل

دہشت گرد نیٹ ورکس پر مسلسل دباؤ برقرار رکھنے پر زور

سری نگر؍۱۳ جولائی
جموں کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) نلین پربھات نے پیر کے روز ڈاؤن ٹاؤن سری نگر میں سکیورٹی صورتحال کا جامع جائزہ لیتے ہوئے شہر کے قدیم حصے کے اہم مقامات پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی اور آپریشنل تیاریوں کا زمینی معائنہ کیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر وی کے بردی، ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) وسطی کشمیر اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سری نگر بھی موجود تھے۔ سینئر پولیس افسران نے مشترکہ طور پر موجودہ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور امن و قانون کی برقراری کے لیے کیے گئے انتظامات کا معائنہ کیا۔
دورے کے دوران ڈی جی پی نلین پربھات نے ڈاؤن ٹاؤن سری نگر میں واقع حضرت نقشبند صاحبؒ کے مزار کے اطراف تعینات سکیورٹی اہلکاروں کا بھی معائنہ کیا اور وہاں ڈیوٹی پر موجود افسران اور اہلکاروں سے بات چیت کی۔
پربھات نے پولیس اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ ہر وقت چوکس رہیں اور مؤثر سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں۔
ادھرسری نگر انتظامیہ نے پیر کو پرانے شہر کے کئی علاقوں میں سخت پابندیاں نافذ کی ہیں جس کا مقصد۱۳ جولائی،۱۹۳۱کے واقعے میں ہلاک ہونے والے لوگوں کی برسی پر نقشبند صاحب میں واقع مزار شہیداء  میں لوگوں کو جمع ہونے سے روکنا ہے۔
حکام نے بتایا کہ احتیاط کے طور پر اتوار کی دیر رات اس مزار کو سیل کر دیا گیا، جہاں۱۹۳۱کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کو دفن کیا گیا تھا۔
پرانے شہر میں کئی مقامات پر رکاوٹیں کھڑیں کی گئی تھیں اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے بھاری تعداد میں پولیس اور مرکزی مسلح پولیس فورس (سی اے پی ایف) کی تعیناتی کی گئی۔ حساس علاقوں میں بکتر بند گاڑیاں بھی تعینات کی گئیں تاکہ سیاسی رہنماؤں اور ان کے حامیوں کو قبرستان تک مارچ کرنے سے روکا جا سکے۔
ڈوگرا حکومت کے خلاف۱۹۳۱ میں مظاہرے کے دوران مارے گئے۲۲ کشمیریوں کی یاد میں مرکز کے زیر انتظام علاقے کے پرانے شہر میں آج کے دن سرکاری تعطیل ہوتی تھی جسے کچھ برس قبل لیفٹیننٹ گورنر کی انتظامیہ نے ختم کردیا تھایا۔
حکمران جماعت نیشنل کانفرنس (این سی) اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے رہنماؤں نے بھی جاں بحق۲۲؍کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مزار جانے کے منصوبے کا اعلان کیا تھالیکن پیر کی صبح کئی سیاسی رہنماؤں نے الزام لگایا کہ انہیں نظر بند کر دیا گیا ہے اور نقش بند صاحب جانے کے لیے انہیں اپنے گھروں سے نکلنے نہیں دیا جا رہا ہے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سوپور میں منشیات فروش کی۱ء۲۳کروڑ روپے مالیت کی جائیداد ضبط

Next Post

’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل
اہم ترین

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل

2026-09-02
’جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا دور ختم ہو چکا ہے ‘
اہم ترین

دہشت گرد نیٹ ورکس پر مسلسل دباؤ برقرار رکھنے پر زور

2026-09-02
’عوام نے سیاسی استحکام اور مستحکم حکومت کی اہمیت کو سمجھا ‘
اہم ترین

شہباز شریف بھی موجودگی میں وزیر اعظم مودی کا دہشت گردی پر سخت موقف

2026-09-02
جموں و کشمیر میں ہائر سیکنڈری تعلیم بحران کا شکار، شرحِ داخلہ ملک میں کم ترین سطحوں میں شامل
اہم ترین

جموں و کشمیر میں ہائر سیکنڈری تعلیم بحران کا شکار، شرحِ داخلہ ملک میں کم ترین سطحوں میں شامل

2026-09-02
این سی کو ہل کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر ایپل مسترد
اہم ترین

 این سی کا جموں، سری نگر میں بی جے پی دفاتر کے گھیراؤ کا اعلان

2026-09-02
پانچ کشمیری گلیشیائی جھیلیں انتہائی زیادہ سیلابی خطرے کی حامل قرار
اہم ترین

جموں و کشمیر کے گلیشیئرز بھی خطرے کی زد میں‘ ۲۷ گلیشیائی جھیلوں کوخطرہ

2026-09-02
اہم ترین

ایس ایس بی کی۲۸۶۳؍اسامیوں  کیلئے آن لائن درخواستیں طلب

2026-09-02
بگلیہار، اپر سندھ اور پرنائی منصوبوں میں جدید ارلی وارننگ سسٹم، خطرناک گلیشیائی جھیلوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں کی بھی نگرانی
اہم ترین

بگلیہار، اپر سندھ اور پرنائی منصوبوں میں جدید ارلی وارننگ سسٹم، خطرناک گلیشیائی جھیلوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں کی بھی نگرانی

2026-09-02
Next Post
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘

’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.