منگل, جولائی 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سوپور میں منشیات فروش کی۱ء۲۳کروڑ روپے مالیت کی جائیداد ضبط

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-14
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
سوپور میں منشیات فروش کی۱ء۲۳کروڑ روپے مالیت کی جائیداد ضبط
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کو بی جے پی کا نوٹس

’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘

ایجنسیاں
سری نگر؍۱۳ جولائی
جموں و کشمیر کے سوپور علاقے میں مبینہ منشیات فروش کی ایک کروڑ۲۳ لاکھ روپے سے زائد مالیت کی غیر منقولہ جائیداد پیر کے روز متعلقہ حکام نے ضبط کر لی۔ پولیس نے یہ جانکاری دی۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ این ڈی پی ایس ایکٹ‘۱۹۸۵ کی دفعہ۶۸؍ایف کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ایک مفرور اور بدنام زمانہ منشیات فروش کی دو غیر منقولہ جائیدادیں، جن کی مجموعی مالیت ایک کروڑ۲۳ لاکھ روپے سے زائد ہے، ضبط کر لی گئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق ضبط شدہ جائیداد میں ایک دو منزلہ رہائشی مکان اور ایک کنال دس مرلہ(۸۱۵۰  مربع فٹ) اراضی شامل ہے، جن کی مجموعی مالیت ایک کروڑ۲۳ لاکھ روپے سے زیادہ بتائی گئی ہے۔
یہ جائیداد محمد اشرف میر عرف آشو ساکنہ جامعہ قدیم، سوپور کے نام پر ہے، جو اس وقت کرانکشیون کالونی، سوپور میں مقیم ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزم روپوش ہے، جس کے پیش نظر اس کے خلاف ہُو اینڈ کرائی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
ادھرجموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں پولیس نے ایک عادی منشیات فروش کو غیر قانونی منشیات اور نفسیاتی ادویات کی اسمگلنگ کی روک تھام ایکٹ  کے تحت حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق، ضلع کے تحصیل ہیرانگر کے گڑھا کامد علاقے کے رہائشی ساجد حسین کو جموں ڈویژنل کمشنر کی جانب سے جاری کردہ وارنٹ پر عمل درآمد کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق، ساجد حسین ایک عادی منشیات فروش ہے اور اس کے خلاف منشیات اور نفسیاتی اثر رکھنے والی ممنوعہ اشیا رکھنے اور ان کی نقل و حمل میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملزم کے خلاف راج باغ اور ہیرانگر پولیس تھانوں میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت دو مقدمات درج ہیں۔
ملزم کے مجرمانہ ریکارڈ کی بنیاد پر پولیس نے اسے پی آئی ٹی،این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت نظر بند کرنے کی سفارش کرتے ہوئے ایک ڈوزیئر تیار کیا، جسے منظوری کے لیے جموں ڈویژنل کمشنر کو بھیجا گیا۔
یہ قانون عادی یا منظم منشیات فروشوں کو مستقبل میں جرائم سے باز رکھنے کے لیے احتیاطی حراست کی اجازت دیتا ہے۔
ڈویژنل کمشنر کی منظوری کے بعد ہیرانگر پولیس تھانے کی ایک ٹیم نے ساجد حسین کو حراست میں لے کر بھدرواہ ضلع جیل منتقل کر دیا۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایل جی سنہا سے سابق وزیر اعلیٰ  اتراکھنڈ، عوامی وفد اور پہاڑی  قبائلی ملازمین کے وفد کی ملاقات

Next Post

ڈی جی پی پربھات کا ڈاؤن ٹاؤن سرینگر میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کو بی جے پی کا نوٹس
اہم ترین

وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کو بی جے پی کا نوٹس

2026-07-14
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘

2026-07-14
ڈی جی پی پربھات کا ڈاؤن ٹاؤن سرینگر میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
اہم ترین

ڈی جی پی پربھات کا ڈاؤن ٹاؤن سرینگر میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

2026-07-14
ایل جی سنہا سے سابق وزیر اعلیٰ  اتراکھنڈ، عوامی وفد اور پہاڑی  قبائلی ملازمین کے وفد کی ملاقات
اہم ترین

ایل جی سنہا سے سابق وزیر اعلیٰ  اتراکھنڈ، عوامی وفد اور پہاڑی  قبائلی ملازمین کے وفد کی ملاقات

2026-07-14
مانسون اجلاس میں آئینی بلوں، نیٹ تنازع اور معاشی مسائل پرگرماگرم بحث کا امکان
اہم ترین

مانسون اجلاس میں آئینی بلوں، نیٹ تنازع اور معاشی مسائل پرگرماگرم بحث کا امکان

2026-07-14
گاندربل میں موٹر سائیکل کی   ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ایک زخمی
اہم ترین

چندرکوٹ میں متعدد گاڑیوں کے  تصادم میں۱۸ امرناتھ یاتری زخمی

2026-07-14
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

علیحدگی پسندوں کی مبینہ ستائش  پر مبنی کتابوں کے معاملے میں تین  ناشر۱۰روزہ پولیس ریمانڈ پر

2026-07-14
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

۱۱دھوکہ دہی کے مقدمات  میں مطلوب ملزم گرفتار‘  سینٹرل جیل سرینگر منتقل

2026-07-14
Next Post
ڈی جی پی پربھات کا ڈاؤن ٹاؤن سرینگر میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ڈی جی پی پربھات کا ڈاؤن ٹاؤن سرینگر میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.