پیر, اکتوبر 19, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

نیشنل کانفرنس کو اب میری ضرورت نہیں رہی:روح اللہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-12
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
نیشنل کانفرنس کو اب میری ضرورت نہیں رہی:روح اللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

’صرف ریاستی درجے پر بات کرنا بھاجپا بیانیہ کو تقویت پہنچانا ہے‘

ایجنسیاں 

متعلقہ

’ملک کی داخلی سلامتی کا منظرنامہ بدل چکا ہے ‘

بچوں کیلئے انٹرنیٹ پر عمر کی بنیاد پر پابندی مسترد ‘ رسائی بنیادی حق قرار

کولگام؍۱۱ جولائی

                نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان آغا سید روح اللہ مہدی نے ہفتہ کے روز کہا کہ پارٹی کو اب ان کی ضرورت نہیں رہی، اسی لیے انہیں پارٹی کنونشن میں مدعو کیا گیا اور نہ ہی وہ اس میں شریک ہوئے۔

                روح اللہ نے واضح کیا کہ وہ ریاستی درجے کی بحالی کے مطالبے پر نیشنل کانفرنس کے مجوزہ جنتر منتر احتجاج میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔

                کولگام میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے آغا روح اللہ نے کہا کہ وہ بیگم اکبر جہاں کی برسی کے موقع پر منعقدہ نیشنل کانفرنس کے کنونشن میں اس لیے شریک نہیں ہوئے کیونکہ انہیں نہ بلایا گیا تھا اور نہ ہی ان کی وہاں ضرورت تھی۔

                روح اللہ نے کہا’’میں اس سوال کا آخر کتنی بار جواب دوں؟ انہیں اب میری ضرورت نہیں ہے۔ نہ مجھے بلایا گیا اور نہ ہی میں وہاں موجود تھا۔ محرم کے سلسلے میں کولگام، سرینگر اور دیگر مقامات پر میرے پہلے سے طے شدہ پروگرام تھے، اس لیے میں انہی میں مصروف رہا۔ اب انہیں میری ضرورت نہیں رہی‘‘۔

                ایک سوال کے جواب میں کہ آیا وہ نیشنل کانفرنس کی جانب سے ریاستی درجے کی بحالی کے مطالبے پر جنتر منتر میں ہونے والے احتجاج میں شرکت کریں گے، آغا روح اللہ نے اس امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی توجہ جموں و کشمیر کے عوام سے متعلق بنیادی مسائل پر مرکوز رہے گی۔

                این سی رکن پارلیمان نے کہا’’وہ ریاستی درجے کے لیے احتجاج کرنے جا رہے ہیں، حالانکہ عوام نے انہیں اس مقصد کے لیے مینڈیٹ نہیں دیا۔ میں جموں و کشمیر کے عوام کے درمیان جاؤں گا اور دفعہ۳۷۰ کے بارے میں بات کروں گا۔ میں عوام کے اصل ایجنڈے پر کام کروں گا‘‘۔

                روح اللہ نے الزام عائد کیا کہ سیاسی بیانیے کو دفعہ۳۷۰ سے ہٹا کر صرف ریاستی درجے تک محدود کرنا دراصل بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے بیانیے کو آگے بڑھانے کے مترادف ہے۔

                انہوں نے کہا’’نیشنل کانفرنس نے انتخابات کے دوران دفعہ۳۷۰ کی منسوخی کے خلاف مہم چلائی تھی۔ ہم سب نے اسی مسئلے پر انتخابی مہم چلائی۔ جو بھی اس مؤقف سے ہٹ کر صرف ریاستی درجے کی بات کرتا ہے، وہ موجودہ صورتحال کو معمول پر لانے اور بی جے پی کے پروپیگنڈے کو تقویت دینے میں مدد دے رہا ہے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 جموں و کشمیر میں آئندہ دو سے تین روز شدید بارشوں کا امکان

Next Post

ریاستی درجہ کی بحالی :واضح مدت کی مانگ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ملک کی داخلی سلامتی کا منظرنامہ بدل چکا ہے ‘
اہم ترین

’ملک کی داخلی سلامتی کا منظرنامہ بدل چکا ہے ‘

2026-10-18
اگر والدین آئی اے ایس افسر ہیں تو بچوں کو ریزرویشن کیوں؟ سپریم کورٹ کا سوال
اہم ترین

بچوں کیلئے انٹرنیٹ پر عمر کی بنیاد پر پابندی مسترد ‘ رسائی بنیادی حق قرار

2026-10-18
 لداخ میں تعطل برقرار، مرکز سیاسی حل کے لیے پُرعزم، بات چیت جاری رکھنے کی اپیل
اہم ترین

 لداخ میں تعطل برقرار، مرکز سیاسی حل کے لیے پُرعزم، بات چیت جاری رکھنے کی اپیل

2026-10-18
’کشمیر میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں اولین ترجیح برقرار رہیں گی‘
اہم ترین

عوام کو تیز رفتار خدمات کی فراہمی ‘ جواب دہی یقینی بنانے پر زور

2026-10-18
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

 کشتواڑ میں نابالغ لڑکی کی موت کیس میں فرد جرم داخل

2026-10-18
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

جموں میں مبینہ منشیات فروش  گرفتار‘۳۸۵گرام ہیروئن برآمد

2026-10-18
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

مرکز نے لداخ کی پہاڑی  ترقیاتی کونسلوں کے ڈھانچے  اور انتخابی قواعد میں ترمیم کر دی

2026-10-18
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

آئی ٹی آئی اداروں کی جدید  کاری کیلئے۴۷۵ کروڑ روپے  منظوری پر عمر کا مرکزکا شکریہ

2026-10-18
Next Post
ریاستی درجہ کی بحالی :واضح مدت کی مانگ

ریاستی درجہ کی بحالی :واضح مدت کی مانگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.