جمعہ, جولائی 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ریکھا گپتا نے اندرلوک-اندرپرستھ میٹرو کوریڈور کے تعمیری کام کا کیا آغاز

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-10
in قومی خبریں
A A
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آسٹریلیا کی گورنر جنرل سیم موسٹن سے ملے مودی، اسٹریٹجک شراکت داری پر کی گفتگو

این ٹی اے کو تحلیل کریں، دھرمیندر پردھان دیں استعفیٰ: کانگریس

نئی دہلی، 09 جولائی (یو این آئی) دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعرات کو دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کے اندرلوک-اندرپرستھ میٹرو کوریڈور پروجیکٹ کے تعمیری کام کا آغاز کیا۔
محترمہ گپتا نے کہا کہ دہلی میٹرو صرف ایک ٹرانسپورٹ کا نظام نہیں، بلکہ ترقی یافتہ دہلی کا سنگ بنیاد ہے۔ راجدھانی میں میٹرو نیٹ ورک کی مسلسل توسیع شہریوں کو محفوظ، تیز رفتار، آسان اور ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کی سمت میں ایک تاریخی قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک بھر میں جدید اور عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے (انفراسٹرکچر) کی تیزی سے ترقی ہو رہی ہے۔ دہلی حکومت بھی اسی نظریے کے مطابق راجدھانی میں پبلک ٹرانسپورٹ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مرکزی حکومت اور دہلی میٹرو کے ساتھ تال میل کے ساتھ کام کر رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی میٹرو کی مجینٹا لائن کے اندرلوک-اندرپرستھ کوریڈور سیکشن کی زیر زمین (انڈر گراؤنڈ) توسیع ہوگی۔ اس کوریڈور پر اندرلوک، دیا بستی، سرائے روہیلا، اجمل خان پارک، جھنڈے والان مندر، نبی کریم، نئی دہلی، دہلی گیٹ، دہلی سکریٹریٹ-آئی جی اسٹیڈیم اور اندرپرستھ سمیت کل 10 جدید زیر زمین میٹرو اسٹیشن بنائے جائیں گے۔ پروجیکٹ مکمل ہونے کے بعد مجینٹا لائن کی کل لمبائی تقریباً 89 کلومیٹر ہو جائے گی، جس سے یہ دہلی میٹرو کی سب سے لمبی لائن بن جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی اس لائن پر سب سے زیادہ انٹرچینج اور زیر زمین اسٹیشن ہوں گے، جس سے راجدھانی کے مختلف حصوں کے درمیان سفر پہلے سے زیادہ تیز، آسان اور آرام دہ ہو جائے گا۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ دہلی میں میٹرو نیٹ ورک کی توسیع صاف ستھرے ماحول اور پائیدار ترقی کی سمت میں بھی ایک اہم پہل ہے۔ زیادہ سے زیادہ شہریوں کے پبلک ٹرانسپورٹ سے جڑنے پر نجی گاڑیوں پر انحصار کم ہوگا، جس سے ٹریفک جام، ایندھن کی کھپت اور کاربن کے اخراج میں کمی آئے گی۔ اس سے راجدھانی کی ہوا کے معیار میں بہتری آئے گی اور ماحولیاتی تحفظ کو بھی نئی مضبوطی ملے گی۔ دہلی حکومت کا مقصد راجدھانی کو عالمی معیار کا، جدید اور ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنا ہے تاکہ ہر شہری کو محفوظ، آسان اور پائیدار آمد و رفت کی سہولت مل سکے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس

Next Post

ہندستان اور آسٹریلیا نے توانائی کے تحفظ کے تعاون کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

آسٹریلیا کی گورنر جنرل سیم موسٹن سے ملے مودی، اسٹریٹجک شراکت داری پر کی گفتگو

2026-07-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

این ٹی اے کو تحلیل کریں، دھرمیندر پردھان دیں استعفیٰ: کانگریس

2026-07-10
قومی ترانہ ’جنا گنا منا‘اور قومی گیت’وندے ماترم‘یکساں احترام کے مستحق:مرکز
قومی خبریں

ہندستان اور آسٹریلیا نے توانائی کے تحفظ کے تعاون کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا

2026-07-10
’نیا بھارت دہشت گردی کے سامنے خاموش نہیں رہتا‘
قومی خبریں

ہندوستان اور انڈونیشیا کی شراکت داری میں سنہرے باب کا آغاز، دونوں نے متعدد شعبوں میں معاہدے کیے: مودی

2026-07-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

رام مندر ٹرسٹ میں سنتوں اور دھرم گرؤوں کو شامل کر کے نیا ٹرسٹ بنے: کانگریس

2026-07-08
سیاحوں کا جموں و کشمیر آنے کا جوش کم نہیں ہوا:وزیر داخلہ
قومی خبریں

گزشتہ پانچ برسوں میں کوآپریٹو نظام جدید، شفاف، ٹیکنالوجی سے بھرپور اور مسابقتی بن گیا ہے: شاہ

2026-07-08
مہنگائی لوگوں کی محنت کی کمائی کو متاثر کر رہی ہے: پرینکا
قومی خبریں

کیرالہ لینڈ سلائیڈنگ، راحت اور بچاؤ کام میں ہر ممکن تعاون کی اپیل، ہر قدم پرمتاثرین کے ساتھ ہے کانگریس: پرینکا گاندھی

2026-07-08
’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
اہم ترین

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘

2026-07-07
Next Post
قومی ترانہ ’جنا گنا منا‘اور قومی گیت’وندے ماترم‘یکساں احترام کے مستحق:مرکز

ہندستان اور آسٹریلیا نے توانائی کے تحفظ کے تعاون کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.