جمعرات, جولائی 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

توڑ یا پھر جوڑ کر …….؟

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-08
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سفینہ بیگم:معجزے اب بھی…….

سرما،سرما نہیں‘لیکن گرما ،گرما گرم

 

ہم سوچ رہے تھے کہ الیکشن ……. جموں کشمیر میں اسمبلی الیکشن کب ہیں ۔ جوڑ توڑ کے ہم نے حساب لگایا تو صاحب یہ راز کھل گیا کہ ابھی الیکشن میں تین ساڈھے تین سال کا طویل عرصہ ہے ۔لیکن پھر بھی اپنی بی جے پی کے قومی صدر کاکہنا ہے ……. جموںکشمیر کے کارکنوں سے کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب جموںکشمیر میں بھی بی جے پی کی حکومت ہو گی ۔ایسا ہم نہیں کہہ رہے ہیں ‘ بلکہ بی جے پی کے قومی صدر کہہ رہے ہیں۔ کیوں کہہ رہے ہیں ‘ ہمیں نہیں معلوم ‘ لیکن جو ایک بات ہمیں معلوم ہے وہ یہ ہے کہ یقینا ً بی جے پی کے قومی صدر کو یہ معلوم ہو گا اور اچھی طرح معلوم ہو گا کہ ……. کہ جموںکشمیر میں ابھی اسمبلی دور نہیں بلکہ بہت دور ہیں ……. پھر انہوں نے ایسا کیوں کہا ،تو یقینا ً انہوں نے یہ بات ہوا میں نہیں کہی ہو گی ……. اس کی کوئی وجہ ہو گی ورنہ یہ اتنا بڑا بیان نہیں دیتے ……. دے سکتے ہیں کیونکہ ان کے ساتھ چھوٹا منہ بڑی بات والا معاملہ نہیں ہوتاکیونکہ یہ بڑے منہ والے ہیں اور اس ناطے یہ بڑی بات کر سکتے ہیں ۔اللہ رحم کرے اپنے عمرعبداللہ پر ‘انکی قسمت اچھی ہے ‘ اس لئے اچھی ہے کہ بی جے پی کو جہاں کمل کھلانا ہوتا ہے وہاں وہ ایسا بغیر کسی شور شرابے کے کھلاتی ہے …….کسی کو کانوں کان خبر نہیں رہتی ……. جیسا ہم نے دیکھا ‘ حالیہ کچھ ہفتوں میں ملک کی کچھ ریاستوں میں دیکھا ……. لیکن یہاں تو بی جے پی کھلم کھلا اعلان کر رہی ہے کہ وہ دن دور نہیں جب جموںکے بعد وادی میں بھی کمل کھل اٹھے گا اور ……. اور عمرعبداللہ کےمنہ پر کہہ رہی ہے ۔اب صاحب ہم اس با ت کا برا منا رہے ہیں اور نہ ہی کوئی غلط مطلب اخذ کررہے ہیں …….بالکل بھی نہیں کررہے ہیں ۔ ہم یہ مان کے چل رہے ہیں کہ ضروری نہیں اور بالکل بھی نہیں کہ بی جے پی، این سی کو توڑ کے اقتدار پر قبضہ کرے ……. یہ ضروری نہیں ہے ……. توڑ کے نہ سہی، جوڑ کے؟ ……. ممکن ہے کہ وہ این سی سے ناطہ جوڑ کے اقتدار میں آجائے اور اسی لئے بی جے پی کے صدر نے کہا ہوگا کہ وہ دن دور نہیں جب بی جے پی جموںکشمیر میں اقتدار میں آجائےگی …….صاحب ایسا ہو سکتا ہے اور سو فیصد ہو سکتا ہے کہ ……. کہ سیاست اور کشمیر میں  کبھی بھی اور کچھ بھی ہو سکتا ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 پانچ دنوں میں ایک لاکھ۱۳ ہزاریاتریوں نے درشن کیے

Next Post

سرینگر آخر سبز کیوں نہیں؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سفینہ بیگم:معجزے اب بھی…….

2026-07-09
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما،سرما نہیں‘لیکن گرما ،گرما گرم

2026-07-07
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

لداخ سے کچھ سیکھو!

2026-07-05
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

پانی میں رہ کر…….

2026-07-03
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دکھتی رگ کو دبانا                

2026-07-01
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

گرمامیں سیاست گرما گرم

2026-06-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

پی ڈی پی سے ایک بات !

2026-06-28
Next Post
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش

سرینگر آخر سبز کیوں نہیں؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.