جمعہ, جولائی 3, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

پانی میں رہ کر…….

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-03
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

کہتے ہیں کہ سمندر میں رہ کر مگر مچھ سے دشمنی لینا سمجھداری نہیں ہے ‘بالکل بھی نہیں ہے ۔ یہ احمقوں والا کام ہو گا  اور…….اور اللہ میاں کی قسم ہم بھی اس بات سے اتفاق رکھتے ہیں ‘ سوفیصد رکھتے ہیں ۔ لیکن کیا کیجئے گا کہ کچھ ہیں جو نہ جانے کس ذعم میں سمندر میں رہتے ہو ئے مگر مچھ سے بیر لیتے ہیں ‘دشمنی لیتے ہیں اور ان میں اپنے گورے گورے بانکے چھورے وزیر اعلیٰ ‘ عمرعبداللہ بھی شامل ہیں۔ نہیں صاحب انہوں نے اپنی میان میں پڑی زنگ آلودہ تلوار باہر نہیں نکالی ‘ اتنے بھی یہ احمق ‘ معاف کیجئے دلیر نہیں ہیں …….ان کی تلوار میان میں ہی ہے اور سڑ رہی ہے ‘ اسے انگ لگ گیا ہے اور وہ اسی زنگ کی نذر ہو جائےگی ۔خیر ! خبر یہ ہے کہ عمرعبداللہ نے کہا ہے کہ وہ بالآخر اپنی کابینہ میں توسیع کرنے جا رہے ہیں اور ممکنہ طور پر یہ اسی ماہ ہو گا اور یہی بات ‘ ان کا یہی اعلان سمندر میں رہتے مگر مچھ سے بیر لینے جیسا ہے ۔اور اللہ میاں کی قسم ہم یہ کوئی مذاق نہیں کررہے ہیں ‘ اجی ہم اس شخص کے بارے میں کیامذاق کریں جو اب گزشتہ ڈیڑھ ماہ……. معاف کیجئے ڈیڑھ سال سے خود ایک مذاق بن کے رہ گیا ہے ۔ اس لئے ہم یہ مذاق نہیں کررہے ہیں اور اس لئے نہیں کررہے ہیں کیونکہ یہ سچ میں مذاق نہیں ہے ۔یہ مذاق نہیں ہے کہ چالیس پچاس ممبران میں سے کچھ ایک دو کو کابینہ میں جگہ دیکر دوسرے ’امیدواروں‘کی امیدوں پر پانی پھینکا جائے ……. یہ کوئی مذاق نہیںہے اور اس لئے نہیں ہے کہ کیا معلوم کہ مذاق مذاق میں جو باتیں ہو رہی ہیں ‘جن کی باز گشت داچھی گام میں بھی سنی گئی ‘ یا سنا دی گئی ‘وہ اس ایک قدم سے سچ ثابت ہوں …….اور یہ بات اپنے وزیر اعلیٰ صاحب جانتے ہیں …….پھر بھی ان کا کابینہ ‘لولی لنگڑی حکومت کی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ ان کی جرأت مندی ظاہر کررہی ہے یا یہ بھی ان کا ایک اور احمقانہ اقدام ہو گا ‘احمقانہ اقداما ثابت ہو گا …….اللہ میاں کی قسم ہم نہیں جانتے ہیں سوائے اس ایک بات کے کہ اگر کہنے والوں نے کہاہے کہ سمندر میں رہ کر مگر مچھ سے بیر لینا عقلمندی نہیں تو ……. تو انہوں نے سچ ہی کہا ہو گا ۔ ہے نا؟

 

متعلقہ

دکھتی رگ کو دبانا                

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

صحافت صرف کیمرہ اور مائیک کا نام نہیں

Next Post

  اُوڑی میں لیونڈر کی دو نرسریاں قائم‘کسانوں کی آمدنی بڑھانے کی سمت اہم قدم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دکھتی رگ کو دبانا                

2026-07-01
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

گرمامیں سیاست گرما گرم

2026-06-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

پی ڈی پی سے ایک بات !

2026-06-28
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

چور دروازے سے تقرریاں ؟

2026-06-27
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ صرف دعویٰ ہے….

2026-06-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

حادثوں کا شہر

2026-06-25
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

زوال اور عروج

2026-06-24
Next Post
  اُوڑی میں لیونڈر کی دو نرسریاں قائم‘کسانوں کی آمدنی بڑھانے کی سمت اہم قدم

  اُوڑی میں لیونڈر کی دو نرسریاں قائم‘کسانوں کی آمدنی بڑھانے کی سمت اہم قدم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.