بدھ, اگست 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

شاہ کل نیفیڈکے نیلامی پورٹل ‘نیفیکس ان کا آغاز کریں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-23
in قومی خبریں
A A
جموں کشمیر پر آج اعلیٰ سطحی سکیورٹی اجلاس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی 22 جون (یو این آئی) امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ منگل کو یہاں اٹل اکشے اورجا بھون میں نیشنل ایگری کلچرل کوآپریٹیومارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا ‘نیفیڈ کے نیلامی پورٹل نیفیکس ان کا آغاز کریں گےمرکزی وزیر زراعت اور کسان بہبود مسٹر شیوراج سنگھ چوہان بھی اس پروگرام میں موجود رہیں گے۔ اس موقع پر نیفیڈ کے چیئرمین جیٹھا بھائی اہیر، منیجنگ ڈائریکٹر دیپک اگروال اور سینئر افسران بھی موجود رہیں گے۔ پروگرام کے دوران مسٹر شاہ نیفیڈ کے کئی اہم ڈیجیٹل اور کسانوں پر مرکوز اقدامات کا آغاز کریں گے۔ ان میں کسانوں کے بچوں کے لیے نیفیڈ-کلیان اسکالرشپ، دالوں اور تلہن کے انوینٹری مینجمنٹ کے لیے درشٹی پورٹل اور انٹرپرائز ریسورس پلاننگ کو مضبوط کرنے کے لیے ای آر پی پورٹل شامل ہیں۔ پروگرام کے دوران نیلامی پورٹل پر لائیو رجسٹریشن کا مظاہرہ اور نیلامی کے عمل کا آغاز بھی کیا جائے گا۔

اس پورٹل کی شروعات نیلامی کے عمل میں شفافیت، کارکردگی اور آپریشن کی آسانی کو مضبوط کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ یہ پورٹل نیلامی سے متعلق سرگرمیوں کو منظم کرنے اور کسانوں، رکن اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کے مفاد میں نافیڈ کے مجموعی طریقہ کار کو مزید موثر بنانے کے لیے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم مہیا کرائے گا۔ اس موقع پرامدادباہمی کے وزیر کسانوں کے بچوں کو نیفیڈ کلیان اسکالرشپ کے چیک بھی تقسیم کریں گے۔ یہ اقدام کسانوں کی بہبود اور کسانوں کے بچوں کی تعلیم میں تعاون دینے کی سمت میں نافیڈ کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

متعلقہ

صدرِ جمہوریہ کی ’وندے ماترم‘ کی توہین  کو جرم قرار دینے والے بل کو منظوری

ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ

افتتاحی پروگرام کے بعد مسٹر شاہ نیفیڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین سے ملاقات کریں گے۔ اس میٹنگ میں نیفیڈ کی سرگرمیوں اور پیشرفت پر پریزنٹیشن دی جائے گی، جس میں مرکزی وزیر کی طرف سے پچھلے دورے کے دوران دی گئی ہدایات پر کی گئی کارروائی اور نیفیڈ کے مستقبل کے روڈ میپ پر تبادلہ خیال ہوگا۔ نیفیڈ کسانوں کو تعاون دینے، زرعی مارکیٹنگ، خریداری اور تعاون پر مبنی زرعی تجارت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ان ڈیجیٹل اور فلاحی اقدامات کا آغاز وزیراعظم نریندر مودی کے "سہکار سے سمردھی” کے وژن کو سچ کرنے اور سہکاری اداروں کو تکنیک، شفافیت اور کسانوں پر مرکوز اصلاحات کے ذریعے بااختیار بنانے کی حکومت کی کوششوں کے عین مطابق ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دیہی مزدوری کے اعداد و شمار میں حکومت کر رہی ہے ہیرا پھیری : کانگریس

Next Post

امریکہ ایران ڈیل کے باوجود مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی: امریکی اخبار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ہر گھر جھنڈ‘:’۱۵؍اگست کو لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی جائیگی ‘
اہم ترین

صدرِ جمہوریہ کی ’وندے ماترم‘ کی توہین  کو جرم قرار دینے والے بل کو منظوری

2026-08-12
ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
قومی خبریں

ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ

2026-08-11
دہلی لکشمی یوجنا کی مخالفت پر بی جے پی نے عآپ کے اراکینِ اسمبلی کے مکانات اور دفاتر کے باہر کیا مظاہرہ
قومی خبریں

دہلی لکشمی یوجنا کی مخالفت پر بی جے پی نے عآپ کے اراکینِ اسمبلی کے مکانات اور دفاتر کے باہر کیا مظاہرہ

2026-08-11
سندھی سماج میں چالیہا مہوتسو کی دھوم، نئی نسل کو سندھی سماج کے مذہبی اور ثقافتی ورثے سے جوڑنے کی کوشش
قومی خبریں

سندھی سماج میں چالیہا مہوتسو کی دھوم، نئی نسل کو سندھی سماج کے مذہبی اور ثقافتی ورثے سے جوڑنے کی کوشش

2026-08-11
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

ترون تیج پال کی سزا پر کیوں خاموش ہیں کانگریس رہنما: بی جے پی

2026-08-11
طالب علموں کے خلا ف پولیس کارروائی پر وینوگوپال نے لوک سبھا اسپیکر سے وزیر داخلہ کے بیان کا مطالبہ کیا
قومی خبریں

طالب علموں کے خلا ف پولیس کارروائی پر وینوگوپال نے لوک سبھا اسپیکر سے وزیر داخلہ کے بیان کا مطالبہ کیا

2026-08-11
وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کو بی جے پی کا نوٹس
قومی خبریں

دہلی حکومت میں کوئی گھپلہ نہیں: بی جے پی 

2026-08-11
ریکھا گپتا نے ودیا واہنی یوجنا کے تحت 200 طالبات میں سائیکلیں تقسیم کیں
قومی خبریں

ریکھا گپتا نے ودیا واہنی یوجنا کے تحت 200 طالبات میں سائیکلیں تقسیم کیں

2026-08-11
Next Post
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘

امریکہ ایران ڈیل کے باوجود مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی: امریکی اخبار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.