ہفتہ, اکتوبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اڑتا ہوا وائٹ ہاؤس، ٹرمپ کی دنیا کے پرتعیش ترین طیارے کی رونمائی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-21
in عالمی خبریں
A A
’ہم روس کے سیاحتی ٹور کا منصوبہ نہیں بنا رہے‘وائٹ ہاؤس کا ماسکو کی پابندیوں کا تمسخر

Washington

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’شملہ معاہدے کے بعد یواین فوجی مبصر گروپ کی افادیت ختم ہوچکی ہے‘

یو این میںبھارت کا پاکستان پر دہشت گردی پروہرے معیار اپنانے کا الزام

میری لینڈ ، 20 جون (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طیارے ایئر فورس ون کی رونمائی کر دی، قطر کی جانب سے ایئر فورس وَن طیارہ امریکی صدر کو تحفے میں دیا گیا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز باضابطہ طور پر اپنے نئے ایئر فورس ون طیارے کی رونمائی کر دی، جو انھیں قطر کی حکومت کی جانب سے تحفے میں دیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ یہ طیارہ 4 جولائی کو امریکہ کی 250 ویں سال گرہ کی تقریبات کے موقع پر واشنگٹن میں ایک خصوصی فضائی مظاہرے میں آزمائشی پرواز کرے گا۔ طیارے کو صدارتی بیڑے میں شامل کر لیا گیا ہے، نیا ایئر فورس ون پرانے 35 سال کے طیارے سے کہیں زیادہ بڑا ہے، یہ دنیا کا سب سے پُرتعیش طیارہ ہے، ٹرمپ نے کہا چوں کہ دیگر ممالک کے پاس جدید طیارے ہیں اس لیے امریکہ کو بھی جدید طیارے کی ضرورت تھی۔
امریکی میڈیا کے مطابق طیارے میں سیکیورٹی اور تیکنکی تبدیلوں پر 90 کروڑ ڈالر کا خرچ آیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے جوائنٹ بیس اینڈریوز میں طیارے کی آمد کا خیر مقدم کیا۔ تقریب کے دوران وہ طیارے سے باہر نکلے اور سیڑھیاں اتر کر میڈیا سے گفتگو کی۔ سرخ، سفید اور گہرے نیلے رنگوں پر مشتمل نئی رنگت کے ساتھ تیار کیا گیا یہ بوئنگ 747 طیارہ سابق ماڈل کے ہلکے نیلے رنگ سے مختلف ہے۔
یہ طیارہ ملک کی 250 ویں سالگرہ کی تقریبات کے دوران صدر ٹرمپ کے زیر استعمال رہے گا۔ ٹرمپ نے خطاب میں کہا یہ طیارہ ایسا لگژری ہے کہ کسی نے دیکھا بھی نہیں ہوگا، اب اس لگژری طیارے پر دنیا بھر میں سفرکروں گا۔ اس طیارے کا کوئی مقابلہ نہیں، ہمارے ملک کے لیے بھی یہی معیار ہونا چاہیے، کوئی اس کے قریب بھی نہیں پہنچتا۔ انھوں نے کہا ’’یہ ایک اڑتا ہوا وائٹ ہاؤس ہوگا، ایسی آسائشوں کے ساتھ جیسی پہلے کبھی نہیں دیکھی گئیں۔‘‘
ٹرمپ نے اشارہ بھی دیا تھا کہ رواں ہفتے فرانس میں ہونے والے جی 7 سربراہی اجلاس سے واپسی کا سفر موجودہ صدارتی طیاروں کے بیڑے میں ان کا آخری سفر ہوگا۔ اس طیارے کی مالیت تقریباً 40 کروڑ ڈالر بتائی جاتی ہے، تاہم اسے صدارتی استعمال کے قابل بنانے کے لیے امریکی حکومت ممکنہ طور پر اس سے کہیں زیادہ رقم خرچ کر چکی ہے۔ قطری حکومت کی جانب سے اس طیارے کی فراہمی پر دونوں بڑی امریکی سیاسی جماعتوں کے حلقوں سے تنقید سامنے آئی تھی، جن کا کہنا تھا کہ یہ تحفہ نامناسب ہے اور اس سے سیکیورٹی اور اخلاقی نوعیت کے سوالات جنم لیتے ہیں۔
ماہرینِ ہوا بازی کے مطابق طیارے کی ازسرنو تیاری اور سیکیورٹی اپ گریڈز پر ایک ارب ڈالر سے زائد لاگت آسکتی ہے۔ اگرچہ یہ طیارہ صدر کے سرکاری فرائض کی انجام دہی کے لیے استعمال کیا جائے گا، تاہم وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے عہدہ چھوڑنے کے بعد اسے ان کی صدارتی لائبریری فاؤنڈیشن کے حوالے کر دیا جائے گا۔
امریکی فضائیہ نے جمعہ کو جاری بیان میں کہا کہ طیارہ ابتدائی کمیشننگ پروازوں کے لیے تیار ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ صدر کو محفوظ انداز میں سفر کی سہولت فراہم کر سکتا ہے اور انھیں اپنے فرائض کی انجام دہی میں معاونت دے سکتا ہے۔ فضائیہ کے مطابق VC-25B برج نامی یہ طیارہ اب ایک محفوظ اور خصوصی طور پر تبدیل شدہ ایگزیکٹو پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ طیارہ موجودہ صدارتی فضائی بیڑے پر دباؤ کم کرنے میں مدد دے گا۔
واضح رہے کہ ’’ایئر فورس ون‘‘ دراصل اس طیارے کو کہا جاتا ہے جس میں امریکی صدر سفر کر رہے ہوں۔ اس وقت صدارتی سفر کے لیے دو دیگر بوئنگ 747 جمبو جیٹ طیارے بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جی سیون اجلاس میں ’میں باس ہوں‘ کا جملہ مذاق تھا، ڈونلڈ ٹرمپ کی وضاحت

Next Post

رادھا کرشنن، مودی اور راج ناتھ سمیت مختلف لیڈران نے مرمو کو یومِ پیدائش کی مبارکباد پیش کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

’شملہ معاہدے کے بعد یواین فوجی مبصر گروپ کی افادیت ختم ہوچکی ہے‘

2026-10-10
سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی سخت مذمت، فوجی کشیدگی فوری روکنے کا مطالبہ
اہم ترین

یو این میںبھارت کا پاکستان پر دہشت گردی پروہرے معیار اپنانے کا الزام

2026-10-09
ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
عالمی خبریں

ٹرمپ نے نوبیل امن انعام کے لیے دوبارہ دعویٰ دہرایا، کہا ‘میں نے آٹھ جنگیں ختم کرائیں

2026-10-09 - Updated on 2026-10-10
عالمی خبریں

امریکی فوج کو ایران پر ممکنہ نئے حملوں کی تیاری مکمل کرنے کی ہدایت: رپورٹ

2026-10-09 - Updated on 2026-10-10
عالمی خبریں

اقوام متحدہ میں ہندوستان کا پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام، مسعود اظہر کے انعام کو ‘دھوکہ’ قرار دیا

2026-10-09 - Updated on 2026-10-10
عالمی خبریں

ایران جنگ میں امریکہ کے 81 فوجی طیارے تباہ یا متاثر، نقصان کی تلافی پر 3.3 ارب ڈالر تک خرچ کا امکان

2026-10-09 - Updated on 2026-10-10
یمن میں لڑائی تیز، انسانی بحران سنگین ہونے کا خدشہ، عالمی ادارۂ صحت کا انتباہ
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، انسانی بحران سنگین ہونے کا خدشہ، عالمی ادارۂ صحت کا انتباہ

2026-10-08
سعودی ہوائی اڈوں اور فوجی بیسوں پر ڈرون اور میزائل حملے کئے گئے : حوثیوں کا دعوی
عالمی خبریں

سعودی ہوائی اڈوں اور فوجی بیسوں پر ڈرون اور میزائل حملے کئے گئے : حوثیوں کا دعوی

2026-10-08
Next Post
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات

رادھا کرشنن، مودی اور راج ناتھ سمیت مختلف لیڈران نے مرمو کو یومِ پیدائش کی مبارکباد پیش کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.