بدھ, اگست 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ایویان جاتے ہوئے مودی جنیوا میں رکے، سوئٹزرلینڈ کے صدر سے ملاقات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-17
in قومی خبریں
A A
’یو سی سی بی جے پی کا نامکمل ایجنڈا‘

**EDS: THIRD PARTY IMAGE** In this screengrab from a video posted on April 6, 2026, Prime Minister Narendra Modi gives a virtual address on the occassion of Bharatiya Janata Party's foundation day. (@NarendraModi/YT via PTI Photo)(PTI04_06_2026_000084B)

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ

دہلی لکشمی یوجنا کی مخالفت پر بی جے پی نے عآپ کے اراکینِ اسمبلی کے مکانات اور دفاتر کے باہر کیا مظاہرہ

نئی دہلی، 16 جون (یواین آئی) وزیرِ اعظم نریندر مودی سلواکیہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد جی-7 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے منگل کو فرانس کے شہر ایویان روانہ ہوئے۔ اس دوران وہ کچھ دیر کے لیے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں رکے، جہاں ہوائی اڈے پر ان کی سوئٹزرلینڈ کے صدر گائے پارمیلین سے ملاقات ہوئی۔
مودی نے اس ملاقات کی اطلاع سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے دیتے ہوئے کہاکہ”کچھ دیر قبل جنیوا پہنچا ہوں، جہاں سے جی-7 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ایویان جاؤں گا۔ ہوائی اڈے پر سوئٹزرلینڈ کے صدر مسٹر گائے پارمیلین سے ملاقات ہوئی۔ ان کے ساتھ بہت اچھی گفتگو رہی۔”
اس سے قبل وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بھی سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ مودی جی-7 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ایویان جاتے ہوئے جنیوا میں رکے، جہاں سوئٹزرلینڈ کے صدر گائے پارمیلین نے ان کا استقبال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ہندوستان-سوئٹزرلینڈ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیرِ اعظم نریندر مودی جی-7 ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے منگل کو سلواکیہ سے فرانس کے شہر ایویان پہنچ گئے۔ اس دوران وہ کچھ دیر کے لیے سوئٹزرلینڈ میں بھی رکے جہاں انہوں نے صدر گائے پارمیلین سے ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد وہ ایویان روانہ ہو گئے۔ ایویان پہنچنے پر انہوں نے کہا کہ وہ اہم عالمی مسائل پر دنیا کے سرکردہ رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کے منتظر ہیں۔
مودی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہاکہ”جی-7 سربراہی اجلاس کے لیے فرانس کے ایویان پہنچ گیا ہوں۔ عالمی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات اور اہم بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال کا بے صبری سے انتظار ہے۔ ہندوستان ایک زیادہ پائیدار اور خوشحال دنیا کے لیے مشترکہ کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے پُرعزم ہے۔”
قابلِ ذکر ہے کہ ہندوستان جی-7 سربراہی اجلاس میں ایک شراکت دار ملک کے طور پر شرکت کر رہا ہے۔ اجلاس کے موقع پر وزیرِ اعظم کی مختلف ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتوں کا بھی پروگرام ہے۔ ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گجرات سے عمان اور دیگر خلیجی ممالک کو جوڑنے والی توانائی پائپ لائن سے متعلق خبریں جھوٹی ہیں: حکومت

Next Post

فوجی کمانڈر کا راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں ایل او سی کا دورہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
قومی خبریں

ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ

2026-08-11
دہلی لکشمی یوجنا کی مخالفت پر بی جے پی نے عآپ کے اراکینِ اسمبلی کے مکانات اور دفاتر کے باہر کیا مظاہرہ
قومی خبریں

دہلی لکشمی یوجنا کی مخالفت پر بی جے پی نے عآپ کے اراکینِ اسمبلی کے مکانات اور دفاتر کے باہر کیا مظاہرہ

2026-08-11
سندھی سماج میں چالیہا مہوتسو کی دھوم، نئی نسل کو سندھی سماج کے مذہبی اور ثقافتی ورثے سے جوڑنے کی کوشش
قومی خبریں

سندھی سماج میں چالیہا مہوتسو کی دھوم، نئی نسل کو سندھی سماج کے مذہبی اور ثقافتی ورثے سے جوڑنے کی کوشش

2026-08-11
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

ترون تیج پال کی سزا پر کیوں خاموش ہیں کانگریس رہنما: بی جے پی

2026-08-11
طالب علموں کے خلا ف پولیس کارروائی پر وینوگوپال نے لوک سبھا اسپیکر سے وزیر داخلہ کے بیان کا مطالبہ کیا
قومی خبریں

طالب علموں کے خلا ف پولیس کارروائی پر وینوگوپال نے لوک سبھا اسپیکر سے وزیر داخلہ کے بیان کا مطالبہ کیا

2026-08-11
وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کو بی جے پی کا نوٹس
قومی خبریں

دہلی حکومت میں کوئی گھپلہ نہیں: بی جے پی 

2026-08-11
ریکھا گپتا نے ودیا واہنی یوجنا کے تحت 200 طالبات میں سائیکلیں تقسیم کیں
قومی خبریں

ریکھا گپتا نے ودیا واہنی یوجنا کے تحت 200 طالبات میں سائیکلیں تقسیم کیں

2026-08-11
اپوزیشن پارٹیوں نے کیا پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں مظاہرہ
قومی خبریں

اپوزیشن پارٹیوں نے کیا پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں مظاہرہ

2026-08-11
Next Post
نوشہرہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دہشت گرد ہلاک

فوجی کمانڈر کا راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں ایل او سی کا دورہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.