ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

دولت مشترکہ کھیلوں میں کھلاڑی بے خوف ہو کر کھیلیں: مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-21
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی روز باؤل سیریز میں ٹی 20 میچ بھی شامل

کرکٹ کا چوتھا فارمیٹ ‘ٹیسٹ ٹوئنٹی سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو دولت مشترکہ کھیل 2022 کے لئے منتخب ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بغیر کسی دباؤ کے ایک اچھا اور دمدار کھیل کا مظاہرہ کرنا ہے۔
وزیراعظم نریندر مود ی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کامن ویلتھ گیمس 2022 میں حصہ لینے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کے دستے کے ساتھ بات چیت کی ۔ اس بات چیت میں ایتھلیٹس کے ساتھ ساتھ ان کے کوچز بھی شامل ہوئے۔ اس موقع پر نوجوانوں کے امور اورکھیلوں کے علاوہ اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر اورکھیلوں کے سکریٹری بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے شطرنج کے عالمی دن پر کامن ویلتھ گیم کے لئے ہندوستانی دستے کے تئیں نیک خواہشات ظاہر کی ۔ شطرنج کااولمپیاڈ بھی تملناڈو میں 28 جولائی سے شروع ہونے جارہا ہے۔ انہوں نے ہندوستان کا سرفخر سے بلند کرنےکےلئےان کےساتھ نیک تمناؤں کااظہار کیا۔ جیسا کہ اس سے پہلے ان کے پیش رووں نےکیا تھا۔ ا نہوں نے بتایا کہ پہلی مرتبہ 65 سے زیادہ ایتھلیٹس کامن ویلتھ گیمس میں شرکت کررہے ہیں، لہذا انہیں نیک تمنائیں پیش کی تاکہ ایک زبردست اثر پڑ سکے۔ انہوں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ پورےدل و جان کے ساتھ اورمحنت کےساتھ کھیلیں اور اپنی پوری قوت کااستعمال کریں اور بغیر کسی دباؤ کے کھیل میں حصہ لیں ۔
بات چیت کے دوران وزیراعظم نے مہاراشٹر سے آنے والے ا یک ایتھلیٹ اویناش سابلے کی زندگی کے تجربہ کے بارے میں معلومات حاصل کی جو سیاچین میں ہندوستانی فوج میں کام کررہاہے ۔ انہوں نےکہا کہ اویناش نےہندوستانی فوج میں اپنے چار سال کے دور میں بہت کچھ سیکھا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستانی فوج سے انہوں نےجوتربیت اورڈسپلن حاصل کیا ہے اس سے انہیں کسی بھی فیلڈ میں اپنا اورملک کا نام روشن کرنے میں مدد ملے گی ۔ وزیراعظم نے ان سےپوچھا کہ انہوں نے سیاچن میں کام کرتے ہوئے اسٹیپل چیس فیلڈ کو ہی کیوں چنا۔انہوں نے کہاکہ اسٹیپل چیس رکاوٹوں کو عبور کرنے کے بارے میں ہے اور اس نے فوج میں اسی طرح کی تربیت حاصل کی ہے۔ وزیراعظم نے اتنی تیزی سے وزن کم کرنے کے اس کے تجربے کے بارے میں پوچھا۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے انہیں کھیلوں میں شامل ہونے کی ترغیب دی اور انہیں اپنی تربیت کے لیے اضافی وقت ملا اور اس سے وزن کم کرنے میں بھی مدد ملی۔
وزیر اعظم نے 73 کلوگرام کے زمرے میں ایک ویٹ لفٹر اچنتا شیولی سے بھی بات چیت کی جو مغربی بنگال سے تعلق رکھتے ہیں اور ان سے پوچھا کہ وہ کس طرح اپنی پرامن فطرت اور اپنے کھیلوں میں ویٹ لفٹنگ کی طاقت کے درمیان توازن قائم کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ اچینتا نے کہا کہ ان کا یوگا کا باقاعدہ معمول ہے جو انہیں دماغ کو پرسکون کرنے میں مدد کرتا ہے۔ وزیراعظم نے ان سے ان کے خاندان کے بارے میں پوچھا جس پر اچنتا نے جواب دیا کہ ان کی ماں اور ایک بڑا بھائی ہے جو ہر طرح کے اونچ نیچ میں ان کا ساتھ دیتے ہیں۔ وزیر اعظم نے اس بات کی بھی جانکاری حاصل کہ کھیل کے دوران وہ کس طرح چوٹ کے مسائل سے نمٹتے ہیں۔ اچنتا نے جواب دیا کہ چوٹیں کھیل کا حصہ ہیں اور وہ ان کی بہت احتیاط سے دیکھ بھال کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی ان غلطیوں کا تجزیہ کرتے ہیں جن کی وجہ سے وہ زخمی ہوتے ہیں اور وہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ انہیں مستقبل میں نہ دہرایا جائے۔ وزیر اعظم نے ان کی کوششوں کے لیے ان کےتئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کے خاندان، خاص طور پر ان کی والدہ اور بھائی کی تعریف کی کہ انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ اچنتا کی تمام ضروریات کو پورا کیا گیا جس کی وجہ سے وہ آج اس مقام پر پہنچ گئے۔
وزیر اعظم نے کیرالہ کی بیڈمنٹن کھلاڑی محترمہ ٹریسا جولی سے بھی بات چیت کی۔ وزیراعظم نے پوچھا کہ انہوں نے بیڈمنٹن کا انتخاب کیسے کیا جب کہ کنور، جہاں سے وہ آتی ہیں فٹ بال اور کھیتی باڑی کے لیے مشہور ہے۔ اس پرجولی نے جواب دیا کہ اس کے والد نے انہیں اس کھیل میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔ وزیراعظم نے گایتری گوپی چند کے ساتھ ان کی دوستی اور میدان میں شراکت کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ اس کے فیلڈ کی پارٹنر کے ساتھ اچھا دوستی ہے جو اسے اس کے کھیل میں مددکرتی ہے۔ وزیر اعظم نے واپس آنے پر جشن منانے کے اس کے منصوبوں کے بارے میں بھی پوچھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شفیق کی سنچری سے پاکستان کی سری لنکا پر شاندار جیت

Next Post

ون ڈے اور T20 میں بابر اور رضوان کی حکمرانی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی روز باؤل سیریز میں ٹی 20 میچ بھی شامل
کھیل

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی روز باؤل سیریز میں ٹی 20 میچ بھی شامل

2026-10-17
کرکٹ کا چوتھا فارمیٹ ‘ٹیسٹ ٹوئنٹی سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے
کھیل

کرکٹ کا چوتھا فارمیٹ ‘ٹیسٹ ٹوئنٹی سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے

2026-10-17
حوثی باغیوں کے حملوں کے باوجود ایشیائی کپ مقررہ وقت پر ہوگا: سعودی عرب
کھیل

حوثی باغیوں کے حملوں کے باوجود ایشیائی کپ مقررہ وقت پر ہوگا: سعودی عرب

2026-10-17
کھیل

بنگلورو میں ہندوستان ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فیصلہ کن میچ پر بارش کا سایہ

2026-10-17
کھیل

دہلی ڈائنامائٹس نے سپر 6 میں جگہ بنائی

2026-10-17
کھیل

اتراکھنڈ چیلنج کپ انڈر 15 اور 50 پلس فٹ بال چیمپئن شپ 24 اکتوبر سے: وریندر سنگھ راوت

2026-10-17
کھیل

ہندوستان عالمی کھیلوں کی طاقت بننے کے لیے پوری طرح تیار ہے: وزیراعظم مودی

2026-10-17
کھیل

ہندوستان کی واپسی کی کوشش، ویسٹ انڈیز کی نظریں ٹی 20 سیریز جیتنے پر

2026-10-17
Next Post
بابر اعظم کے ون ڈے کرکٹ میں۴ ہزار رنز مکمل

ون ڈے اور T20 میں بابر اور رضوان کی حکمرانی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.