ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

اور اب بلیاں بھی!

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-19
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جناب! غصہ تھوک دیجئے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

            سچ تو یہ ہے کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا واقعی بلیاں کتوں سے زیادہ خطرناک اور خونخوار ہیں؟ ہم یہ سوال اس لیے پوچھ رہے ہیں کیونکہ خبر یہ ہے کہ کشمیر میں ان کتے کمینوں سے زیادہ بلیوں نے لوگوں کو کاٹا ہے۔ وہی بلیاں جنہیں لوگ پیار سے اپنے گھروں میں رکھتے ہیں، ان کا لاڈ کرتے ہیں، انہیں کھانا اور دودھ دیتے ہیں۔ اور یہی احسان فراموش بلیاں ہیں جنہوں نے اس محبت اور شفقت کو بھلا کر لوگوں کو کاٹ کھایا، انہیں ستایا، تنگ کیا اور ہاں، ڈرایا بھی۔عام طور پر بلیاں ایسی نہیں ہوتیں۔ بلیاں لوگوں کو کاٹتی نہیں بلکہ ان کے پیار کے بدلے میں پیار دیتی ہیں۔ لیکن اب یہ باغی ہو گئی ہیں۔ اگر یہ باغی نہ ہوتیں تو انسانوں کے خلاف علمِ بغاوت بلند نہ کرتیں، بالکل بھی نہ کرتیں۔ مگر انہوں نے ایسا کیا، اور اس لیے کیا کہ جیسا کہ کہا جاتا ہے، صحبت کا اثر ضرور ہوتا ہے اور یقیناً ہوتا ہے۔بلیوں کو ان کتے کمینوں کی بری صحبت لگ گئی، اور اسی بری صحبت کا نتیجہ ہے کہ بلیاں بھی وہی کام کرنے لگی ہیں جو کتے کرتے ہیں، یعنی صبح شام انسانوں کو کاٹنا۔ بزرگ ہوں یا بچے، مرد ہوں یا عورتیں، یہ کتے سب کو کاٹتے ہیں، اور اب بلیوں نے بھی یہی عادت سو فیصد سیکھ لی ہے۔بلیاں صرف کشمیر میں نہیں ہوتیں، اور نہ ہی کتے صرف کشمیر کے حصے میں آئے ہیں۔ دنیا کے دوسرے علاقوں میں بھی کتے اور بلیاں موجود ہیں، لیکن وہاں کے کتے کمینے نہیں ہوتے۔ بالکل بھی نہیں ہوتے، کیونکہ انہیں معلوم ہوتا ہے کہ اگر وہ کمینگی پر اتر آئے تو ان کا حال بے حال کر دیا جائے گا۔ اسی لیے وہ اپنی اوقات میں رہتے ہیں، سو فیصد رہتے ہیں۔اور صاحب، ظاہر سی بات ہے کہ جب کتے اپنی اوقات میں رہیں گے تو بلیوں کی کیا مجال کہ وہ اپنی حدود سے تجاوز کریں۔ ایسا ہو ہی نہیں سکتا، اور اس لیے نہیں ہو سکتا کہ ان بلیوں کو اگرچہ کتوں کی صحبت حاصل ہے، لیکن وہ کتے کمینے نہیں، اس لیے بلیاں بھی شریف رہتی ہیں۔کشمیر کی بلیوں کے بالکل برعکس، جہاں کی بلیاں ان کتے کمینوں کو دیکھ دیکھ کر بگڑ گئی ہیں اور باغی بھی ہو چکی ہیں۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اچن کیلئے انٹیگریٹڈ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ منصوبہ

Next Post

سال بھر کی محنت ہی میدان میں رنگ لاتی ہے”: میچ جیتنے کے بعد بھونیشور کمار کا بیان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-10
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سفینہ بیگم:معجزے اب بھی…….

2026-07-09
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

توڑ یا پھر جوڑ کر …….؟

2026-07-08
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما،سرما نہیں‘لیکن گرما ،گرما گرم

2026-07-07
Next Post
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل

سال بھر کی محنت ہی میدان میں رنگ لاتی ہے": میچ جیتنے کے بعد بھونیشور کمار کا بیان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.