ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

شی جن پنگ،ٹرمپ نہیںہیں 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-16
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

جناب! غصہ تھوک دیجئے

            ہمارا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے …….ارادہ اس لئے نہیں ہے کہ ہم امریکہ اور چین کے کوئی ماہر نہیں ہیں جو امریکی صدر کے چین کے دورے پر کوئی رائے پیش کریں یا تبصرہ ۔ہاں ہم مانتے ہیں کہ سرینگر میں بیٹھے کچھ ’ماہرین‘ بالکل ایسا ہی کررہے ہیں …….ٹرمپ کے چین کے دورے پر اپنا تجزیہ پیش کررہے ہیں ‘ وہ بھی مفت میں ……. لیکن صاحب ہم سے یہ نہیں ہو گا ……. بالکل بھی نہیں ہو گا ۔ہاں اتنا ہم ضرور کہہ سکتے ہیں کہ یہ جو ٹرمپ ہیں ……. ٹرمپ صاحب ہیں یہ خوشامدکرتے ہیں اور خوشامد پسند بھی ہیں …….یہ بات اگر کسی کی سمجھ میں آئی ہو یا نہیں لیکن پاکستان کی فوجی اورسویل قیادت کو ضرور آگئی ہے جو…….اور ان کی خوشامد میں لگی ہو ئی ہے ……. اس امید کے ساتھ کہ ……. کہ شاید ایسا کرکے ٹرمپ صاحب سچ میں اس سے خوش ہو جائے اور ……. اور صاحب ممکن ہے کہ ایسا ہی ہو ۔لیکن یہ یہاں بات پاکستان نہیں بلکہ چین کی قیادت ‘ چین کے صدر شی جن پنگ کی کریں گے …….ٹرمپ نے اپنے دورے کے دوران ان کی اس طرح خوشامد کی جس طرح پاکستانی قیادت ٹرمپ صاحب کی کرتے ہیں ……. ہمیں اس دورے میں پاکستانی قیادت اور ٹرمپ صاحب کے رویے میں کوئی فرق نظر نہیں آیا ……. بالکل بھی نہیں آیا ۔ لیکن ……. لیکن پھر بھی ایک فرق تھا ……. ایک واضح فرق اور ……. اور وہ یہ تھا کہ پاکستانی قیادت کی خوشامد کرنے سے ٹرمپ صاحب خوش تو ہوتے ہوں گے ……. لیکن شی جن پنگ نہیں ……. ٹرمپ صاحب نے ان کی خوشامد کرنے کی بہت کوشش کی ……. لیکن یہ جناب چٹان کی طرح کھڑے رہے …….رسمی استقبال کے دوران ٹرمپ صاحب ان سے نغلگیر بھی ہونا چاہتے تھے …….انہوں نے مصافحہ کرنے کے ودارن چین کے صدر کو اپنی طرف کھینچا بھی ‘ لیکن …….لیکن مجال کہ وہ ایک انچ بھی اپنی جگہ سے ہلیں ہوں ۔ہم نہیں جانتے ہیں کہ امریکی صدر کا چین کا دورہ کیسا رہا ہے ……. ہم بالکل بھی نہیں جانتے ہیں ‘اگر رہا بھی ہو گا تو ……. تو یہ ہماری سمجھ میں نہیں آئے گا لیکن جو ایک بات ہماری سمجھ میں آگئی ہے وہ یہ ہے کہ اس دورے سے ٹرمپ صاحب کی سمجھ میں یہ ایک بات ضرور آگئی ہو گی کہ …….کہ ان کے چین کے ہم منصب شی جن پنگ ‘ٹرمپ نہیں ہیں ‘ بالکل بھی نہیں ہیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سری نگر میں آوارہ کتوں کا بڑھتا خطرہ!

Next Post

گجرات ٹائٹنز کی نظریں پلے آف پر، کے کے آر کے لیے جیت ضروری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-10
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سفینہ بیگم:معجزے اب بھی…….

2026-07-09
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

توڑ یا پھر جوڑ کر …….؟

2026-07-08
Next Post
آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے

گجرات ٹائٹنز کی نظریں پلے آف پر، کے کے آر کے لیے جیت ضروری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.