ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’اسپیکر کے اقدامات کو  درست ثابت کرنے کیلئے  این سی جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-16
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’اسپیکر کے اقدامات کو   درست ثابت کرنے کیلئے   این سی جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ایجنسیز

سرینگر؍۱۴مئی

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

جموں کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر‘ سنیل کمار شرما نے جمعرات کو کہا کہ نیشنل کانفرنس اسپیکر کے ’’غیر منصفانہ اور جانبدارانہ‘‘ اقدامات کو درست ثابت کرنے کے لیے جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کمیٹیوں کی چیئرمین شپ پارلیمانی روایات کے مطابق طے کی جاتی ہے۔

نیشنل کانفرنس کے اس دعوے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہ پارلیمنٹ میں۶۲ء۵ فیصد کمیٹی چیئرمین شپ حکمران جماعت کو اور۳۷ء۵فیصد اپوزیشن کو دی گئی ہیں، سنیل شرما نے کہا کہ این سی۲۰۲۴ میں کمیٹی سربراہوں کی تقرری کا حوالہ تو دے رہی ہے لیکن حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے تاکہ اسپیکر کا دفاع کیا جا سکے۔

ایل او پی نے کہا، ’’نیشنل کانفرنس جان بوجھ کر اس حقیقت کو چھپا رہی ہے کہ۶۲ء۵ فیصد محکمہ جاتی قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ صرف بی جے پی کو نہیں بلکہ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کو دی گئی تھیں، یعنی۲۴میں سے۱۵ کمیٹیاں۔ جبکہ اپوزیشن جماعتوں کو۲۴ میں سے۹کمیٹیوں کی سربراہی ملی تھی۔ اگر یہی تناسب جموں و کشمیر اسمبلی میں لاگو کیا جائے تو تین کمیٹی چیئرمین شپ بی جے پی، پانچ حکمران اتحاد اور ایک آزاد ارکان یا کسی دوسری اپوزیشن جماعت کو ملنی چاہیے۔‘‘

شرما نے الزام لگایا کہ اسپیکر نے اسمبلی کی۸۹ فیصد کمیٹیوں کی چیئرمین شپ حکمران جماعت اور اس کے اتحادیوں کے حوالے کر دی ہے، جو ایوان میں جماعتوں کی نمائندگی کو مکمل طور پر نظر انداز کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر کو پارلیمنٹ میں کمیٹی سربراہوں کی تقرری کے طریقۂ کار کا مطالعہ کرنا چاہیے۔

بی جے پی لیڈر کا کہنا تھا، ’’پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی ہمیشہ اپوزیشن جماعت کے پاس ہوتی ہے اور جموں و کشمیر میں بھی ایسا ہی کیا گیا، لیکن چھ غیر مالیاتی کمیٹیوں کے سربراہ مقرر کرتے وقت اپوزیشن کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں ’’کمیٹی آن گورنمنٹ ایشورنسز‘‘ کی سربراہی بھی اس وقت اپوزیشن کے پاس ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۱۰ برس بعد کشمیر سے سیب سپلائی فراڈ  معاملے میں اننت ناگ کا ملزم گرفتار

Next Post

شراب پر پابندی کیلئے بی جے پی کے مظاہرے پر اعتراض

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ
اہم ترین

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-18
’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘
اہم ترین

’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘

2026-07-18
 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ

2026-07-18
آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ
اہم ترین

آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ

2026-07-18
فوج نے اوڑی سیکٹر میں در اندازی کی کوشش ناکام بنایا
اہم ترین

بھدرواہ میں فائرنگ کے  واقعے میں ایک شخص ہلاک  ایس او جی کے تین اہلکار زخمی

2026-07-18
سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں ‘ ۱۰۸ جے کے اے ایس افسران تبدیل
اہم ترین

 محکمۂ اطلاعات میں تبادلے‘۱۶ افسران  کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

2026-07-18
مرکز بھرپائی کرے تو دو   منٹ میں شرب پر  پابندی لگ سکتی ہے :فاروق
اہم ترین

ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر مبینہ قاتلانہ حملے کے ملزم کی ضمانت مسترد

2026-07-18
Next Post
شراب پر پابندی کیلئے بی جے پی کے مظاہرے پر اعتراض

شراب پر پابندی کیلئے بی جے پی کے مظاہرے پر اعتراض

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.