ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

حکومت لُو سے ہونے والی شرحِ اموات کو صفر تک لانے کی سمت میں کام کر رہی ہے: شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-15
in قومی خبریں
A A
’مودی نے ۳۷۰ کو منسوخ کر کے پٹیل کا خواب پورا کیا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

نئی دہلی 14 مئی (یو این آئی) مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ مودی حکومت قدرتی آفات کے بندوبست کے نقطہ نظر کوکم سے کم جانی نقصان سے صفر جانی نقصان تک لانے کے ساتھ ساتھ لُو (ہیٹ ویو) سے ہونے والی شرحِ اموات کو صفر تک لانے کی سمت میں کام کر رہی ہے۔
مسٹر شاہ نے جمعرات کو غازی آباد میں نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کو پریزیڈنٹس کلر پیش کیے جانے کی تقریب میں یہ بات کہی۔ آفات کے انتظام کے شعبے میں فورس کی کامیابیوں کی ستائش کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ این ڈی آر ایف نے اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگوں کی جانیں بچائی ہیں اور نو لاکھ سے زیادہ لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفت ہو یا شدید حادثہ، فورس نے ہر چیلنج میں اپنی مہارت ثابت کی ہے۔ انہوں نے این ڈی آر ایف کو ملنے والے اہم اعزار پریزیڈنٹس کلر کو فورس کی خدمت، ہمت، بہادری اور لگن کا قومی اعزاز قرار دیا۔
وزیرِ داخلہ نے کہا کہ یہ اعزاز صرف این ڈی آر ایف کی خدمات کا اعتراف نہیں بلکہ ملک بھر میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے وابستہ پورے نظام کی اجتماعی شراکت کا اعزاز ہے۔ این ڈی آر ایف نے گزشتہ 20 برسوں میں اپنی جرات، خدمت اور فوری کارروائی سے 140 کروڑ ہندوستانیوں کا اعتماد حاصل کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبے میں امداد پر مبنی نظام سے آگے بڑھ کر روک تھام اور تیاری پر مبنی ماڈل اپنایا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت اب آفات میں صفر جانی نقصان کے ہدف کی سمت کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسم کی پیش گوئی اور ابتدائی وارننگ کے نظام کو مضبوط بنا کر جان و مال کے نقصان کو کم سے کم کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت لُو یعنی ہیٹ ویو سے ہونے والی شرحِ اموات کو صفر تک لانے کے لیے کوشاں ہے۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ این ڈی آر ایف نے ہندوستان کو عالمی سطح پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں ایک صفِ اول کے ملک کے طور پر قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزاسٹر ریزیلنٹ انفراسٹرکچر کے شعبے میں ہندوستان نے بین الاقوامی سطح پر قیادت کی ہے اور آفات کے خلاف مزاحم بنیادی ڈھانچے کے اتحاد (سی ڈی آر آئی) کے تحت 48 ممالک ہندوستان کے ساتھ جڑ چکے ہیں۔
وزیرِ داخلہ نے کہا کہ این ڈی آر ایف نے نہ صرف انسانوں کو بلکہ آفات کے دوران بے زبان جانوروں کو بچا کر بھی انسانی خدمت کی مثال پیش کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فورس نے 8,500 سے زائد جوانوں، 10 ہزار سے زائد سول ڈیفنس اہلکاروں اور 2.20 لاکھ سے زائد رضاکاروں کو تربیت دی ہے۔ اس کے علاوہ دو برسوں میں 10,500 سے زائد ملاحوں کو بھی تربیت دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کی شرکت پر مبنی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو مضبوط بنانے کے لیے ‘آپدا متر’ پروگرام اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ گرام پنچایت سے لے کر مرکزی حکومت تک تمام ادارے اب ایک مربوط طریقے سے کام کر رہے ہیں، جس سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ محض ایک سسٹم نہیں بلکہ ایک وسیع ایکو سسٹم بن چکا ہے۔
وزیرِ داخلہ نے کہا کہ عالمی سطح پر ہندوستان اب ‘فرسٹ ریسپونڈر’ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبے میں ‘گلوبل لیڈر’ کے طور پر ابھرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘وسودھیو کٹمبکم’ کے جذبے کے ساتھ ہندوستان دنیا کے ممالک کی مدد کر رہا ہے اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں نئی عالمی سوچ تیار کر رہا ہے۔
ملک بھر کی مرکزی مسلح پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کے جوانوں کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سال 2021 سے اب تک سات کروڑ سے زائد درخت لگائے گئے ہیں، جو سکیورٹی فورسز کی ماحولیات کے تئیں وابستگی اور انسانی نقطہ نظر کو ظاہر کرتا ہے۔ تقریب میں داخلہ سکریٹری، انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر، این ڈی آر ایف کے ڈائریکٹر جنرل سمیت کئی سینئر حکام موجود تھے۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ستیشن کانگریس قانون ساز پارٹی کے لیڈر منتخب

Next Post

وزیرا علیٰ کی سرینگر میں بجلی بنیادی  ڈھانچے کے منصوبوں کی منظوری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے بنگال مدرسہ اسٹاف کو مستقل کیئے جانے کی عرضی مسترد کی

2026-07-14
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
قومی خبریں

کم از کم اچھی حکمرانی، زیادہ سے زیادہ لیپا پوتی ہے مودی حکومت کی پالیسی : کانگریس

2026-07-14
ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کے آئی پی او سے بازار میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا: دیباشیش مشرا
قومی خبریں

ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کے آئی پی او سے بازار میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا: دیباشیش مشرا

2026-07-14
نیٹ یو جی پیپر لیک معاملے میں ۵؍افراد کو گرفتار کر لیا گیا
قومی خبریں

سی بی آئی کی 133.52 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کیس میں ممبئی اور کوچی میں چھاپہ کارروائیاں

2026-07-12
Next Post
 آچن میںمربوط سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ کی منظوری

وزیرا علیٰ کی سرینگر میں بجلی بنیادی  ڈھانچے کے منصوبوں کی منظوری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.