ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

واپسی کررہی چنئی سپر کنگز کی نظریں پلے آف پر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-15
in کھیل
A A
آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

لکھنؤ، 14 مئی (یواین آئی) سیزن کے آغاز میں شکست کا سامنا کرنے کے بعد اچانک پلے آف میں جگہ بنانے کے سب سے مضبوط دعویداروں میں سے ایک بننے والی چنئی سپر کنگز نے اپنی مہم کو کافی بدل دیا ہے۔

چنئی کے لیے مشن واضح ہے: جیت کا سلسلہ برقرار رکھنا اور ٹاپ-4 میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنا۔ لکھنؤ، جو ایک اتار چڑھاؤ کے بعد پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے، کے لئے باقی میچ عزت بچانے اور دوسروں کے خوابوں کو توڑنے کا آخری موقع ہے۔

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

اس سیزن میں سی ایس کے سے زیادہ تیزی سے قسمت بدلنے والی کچھ ہی ٹیموں نے دیکھا ہے۔ چنئی فرنچائز نے اپنی مہم کا آغاز لگاتار تین شکست کے ساتھ کیا، جس سے ٹیم کے توازن پر سوالات اٹھے اور تجربہ کار کھلاڑی ایم ایس دھونی کے علاوہ کافی کھلاڑیوں کی فکر بھی ہوئی، جو اس سیزن میں نہیں کھیلے ہیں۔ لیکن شکست ماننے کے بجائے، سی ایس کے نے منظم باؤلنگ، بے خوف بیٹنگ اور نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت سے خود کو دوبارہ مضبوط کیا۔

کپتان رتوراج گائیکواڑ کی قیادت میں چنئی نے اپنے گزشتہ آٹھ میں سے چھ میچ جیتے ہیں اور مسلسل تین جیت کے ساتھ لکھنؤ پہنچی ہے۔ اس شاندار واپسی میں سنجو سیمسن کی شاندار کارکردگی اہم رہی، جنہوں نے 11 اننگز میں 169 سے زائد اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 430 رنز بنائے اور دو سنچریوں کے ساتھ ٹیم کی بیٹنگ کو مضبوط بنایا۔

ایک اور بڑا بوسٹ وکٹ کیپر بلے باز ارویل پٹیل سے ملا ہے، جنہوں نے سیزن کا پہلا ہاف بنچ پر گزارا، لیکن فوری اثر دکھایا۔ ایل ایس جی کے خلاف ریورس میچ میں صرف 23 گیندوں پر 65 رنز کی اننگز نے سی ایس کے کی واپسی کے دوران اپنائے گئے ان کی اٹیکنگ ایپروچ کو دکھایا۔

باؤلنگ میں بھی ٹیم نے متاثر کیا ہے۔ ہریانہ کے تیز گیندباز انشُل کمبوج 19 وکٹوں کے ساتھ ابھرے ہیں، جبکہ انگلینڈ کے آل راؤنڈر جیمی اوورٹن نے 14 وکٹ لے کر ٹیم کو استحکام دیا ہے۔ افغان اسپنر نور احمد اور کیریبین لیفٹ آرم اسپنر عقیل حسین نے درمیانی اوورز میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

دوسری جانب لکھنؤ کا سیزن مایوس کن رہا ہے۔ ٹیم میں رشبھ پنت، نکولس پورن اور مچل مارش جیسے بڑے نام ہونے کے باوجود کارکردگی میں تسلسل نہیں رہا۔ مسلسل چھ شکستوں نے ٹیم کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

اگزشتہ سیزن میں آرسی بی کے خلاچ سنچری کے ساتھ ختم کرنے کے بعد پنت سے بیٹنگ کی کمان سنبھالنے کی امید تھی، لیکن وہ مستقل مزاجی کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔ پوران بھی ایک مشکل دور سے گزر رہے ہیں، جب کہ مارش کو اکثر سپورٹ کی کمی محسوس ہوتی ہے، اگرچہ وہ ٹیم کے سب سے زیادہ 337 رن بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

اس کے باوجود لکھنؤ میں اب بھی اتنی انفرادی صلاحیت موجود ہے کہ وہ کسی بھی اپوزیشن کو پریشان کر سکے۔

آسٹریلیائی اوپنر جوش انگلس نے گزشتہ میچ میں سی ایس کے خلاف 33 گیندوں پر 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی اور نوجوان تیز گیندباز پرنس یادواس سیزن میں 16 وکٹوں کے ساتھ ٹیم کے سب سے قابل اعتماد کھلاڑیوں میں سے ایک بن گئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میسی نے ایم ایل ایس میں میامی کو جیت دلائی

Next Post

ٹرمپ اور شی جن پنگ کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
ہندوستانی فٹ بال کو بہتر بنانا ہم سب کا فرض- کوئل
کھیل

میکسیکو میں فٹبال کے جذبات کو ’’سیلیتو لیندو‘‘ کی دھن نے نئی آواز دے دی

2026-07-08
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

زمبابوے کے خلاف ٹی20 سیریز سے سنجو سیمسن کی عدم شمولیت پر وضاحت، ڈراپ نہیں کیے گئے

2026-07-08
Next Post
آبنائے ہرمز : جنگ بندی کے باوجود عالمی تجارت دباؤ کا شکار کیوں؟

ٹرمپ اور شی جن پنگ کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.