جمعہ, ستمبر 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

حرمین شریفین میں اے آئی سے لیس روبوٹ کے باعث زائرین کی سہولیات میں اضافہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-14
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
حرمین شریفین میں اے آئی سے لیس روبوٹ کے باعث زائرین کی سہولیات میں اضافہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

این سی اور بھاجپا کا ایک دوسرےکیخلاف احتجاج

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘

اپنے آسان انٹرفیس کے ذریعے اے آئی روبوٹ مذہبی اور تعلیمی مواد پیش کرتا ہے جس میں مقامات کے بارے میں معلومات بھی شامل
(ویب ڈیسک)
سرینگر؍۱۳مئی
مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی مذہبی امور کی صدارت نے حرمین شریفین میں زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی اور جدید انٹرایکٹیو سسٹمز کا استعمال جاری رکھا ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس میں کثیر تعداد میں خدمات فراہم کرنے والا اے آئی سے لیس روبوٹ بھی شامل ہے جو مذہبی رہنمائی فراہم کرتا ہے اور فوری طور پر کئی زبانوں کا ترجمہ کرتا ہے۔
یہ روبوٹ ڈیجیٹل ایکوسسٹم میں رہتے ہوئے زائرین کے روحانی اور دانشمندانہ تجربے کو بڑھاتا ہے۔
اپنے آسان انٹرفیس کے ذریعے اے آئی روبوٹ مذہبی اور تعلیمی مواد پیش کرتا ہے جس میں مقامات کے بارے میں معلومات اور حرمین شریفین میں ملنے والی خدمات بھی ہیں جبکہ یہ روبوٹ کئی مذہبی سوالات کے جوابات دیتا ہے اور فوری طور پر ترجمے کی سہولت فراہم کرتا ہے جس سے مختلف ممالک اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے زائرین رابطے کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ اقدام حرمین شریفین کی جانب سے اعتدال پسندی اور رواداری کو فروغ دینے کے عالمی پیغام کی عکاسی کرتا ہے۔
اس دوران سعودی وزیرحج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ’ اب تک۸لاکھ۶۰ہزار سے زائد عازمین مملکت پہنچ چکے ہیں۔‘’ان میں سے۸ لاکھ۲۰ہزار فضائی،۳۵ہزار زمینی اور۴ہزار بحری راستے  سے آئے ہیں جبکہ روٹ ٹو مکہ انیشیٹیو کے ذریعے دو لاکھ۴۰ہزار سے زائد عازمین پہنچے ہیں۔‘
الاخباریہ کے مطابق بدھ کو سرکاری پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا ’ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے عازمین کو ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔‘
’ وزارت حج و عمرہ کی جانب سے عازمین کو بہتر خدمت فراہم کرنے کیلئے۱۰۰سے زائد اقدامات کیے گئے۔‘
ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا’۱۲۶ ممالک کی۳۰سے زائد کمپنیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جو بغیر کسی تھرڈ پارٹی کے براہ راست ’نسک‘ پلیٹ فارم کے ذریعے عازمین کی بہتر خدمت کرسکیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ’حج خدمات کے سسٹم میں۶۰ سے زائد سرکاری اور سروسز پروائڈرز ادارے شامل ہیں‘ جو سپریم حج کمیٹی کی نگرانی میں کام کرتے ہیں۔‘
وزیر حج کا کہنا تھا کہ’ مملکت پہنچ جانے والے تمام عازمین کو ’نسک کارڈ‘  فراہم کر دیے گئے ہیں جبکہ سالِ رواں ’بغیر سامان‘ انیشیٹیو کے دائرہ کو مزید وسیع کرتے ہوئے عازمین کو سہولت دی گئی ہے۔‘
’بیرون ملک سے آنے والے عازمین کو ایئرپورٹ پر معاملات کو نمٹانے میں۱۲۰منٹ لگتے تھے جس کا دورانیہ اب محض۱۵منٹ تک مختصر ہو چکا ہے۔‘انہوں نے بتایا’ حج خدمات فراہم کرنے والے اداروں اور کمپنیوں کی نگرانی کا عمل مستقل بنیادوں پر جاری ہے۔ تمام امور ڈیجیٹل ٹریک پلیٹ فارم کے ذریعے مکمل کیے گئے۔‘
’نسک ایپ کے صارفین کی تعداد۵۱ملین سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ رواں برس ایپ کے ذریعے۱۳۰ سے زیادہ خدمات عازمین کو فراہم کی جا رہی ہیں۔‘
ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر حج وعمرہ نے بتایا ’ مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں۲۵سے زیادہ ترقیاتی منصوبوں پرکام مکمل کیا گیا۔‘
’میدان عرفات میں جبل الرحمہ کے اطراف کے مقامات پر جس کا رقبہ۲۷۲ہزار مربع میٹر ہے، پر شیڈز اورسایہ کا انتظام کیا گیا جو گزشتہ برس کے مقابلے میں پانچ فیصد زیادہ ہے۔‘علاوہ ازیں مشاعر مقدسہ میں گزشتہ برس کے مقابلے میں ریسٹ ایریا کے مقامات میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
’سرسبز مشاعر‘ اقدام کے تحت۶۰ہزار سے زائد درخت لگائے گئے جبکہ ماحول کو خوشگوار بنانے کے لیے پھوار پھینکنے والے پنکھوں کی تعداد بڑھائی گئی ہے۔وزیر حج کا کہنا تھا ’عازمین کی رہنمائی کے شعبے کے تحت مختلف زبانوں میں تھری ڈی رہنما سکرینز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔‘
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عمر کی’اُمید‘ مشن کی سراہنا،’خواتین کو بااختیار بنانے میں مدد ملی‘ 

Next Post

’نشہ مخالف مہم انقلاب میں بدل رہی ہے ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘
اہم ترین

این سی اور بھاجپا کا ایک دوسرےکیخلاف احتجاج

2026-09-03
گریز میں ہماری ریلی پر حملے میں بی جے پی ملوث:این سی
اہم ترین

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘

2026-09-03
۲۰۲۵ میں سرکاری اداروں کے خلاف بدعنوانی کی۷۰ہزار سے زائد شکایات موصول
اہم ترین

۲۰۲۵ میں سرکاری اداروں کے خلاف بدعنوانی کی۷۰ہزار سے زائد شکایات موصول

2026-09-03
۲۰۲۵ میں سرکاری اداروں کے خلاف بدعنوانی کی۷۰ہزار سے زائد شکایات موصول
اہم ترین

جموں کشمیر کے آر ٹی آئی پورٹل پر۱۹ ماہ میں ۶۵ہزار درخواستیں موصول

2026-09-03
سرینگر میں کالعدم تنظیموں سے وابستہ دہشت گرد معاونین کے گھروں پر چھاپے:پولیس
اہم ترین

کشتواڑ عصمت دری و موت کا معاملہ‘مرکزی ملزم کے گھر پر چھاپہ

2026-09-03
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
اہم ترین

اننت ناگ میں چٹان گاڑی پر گرنے سے سیاح جاں بحق

2026-09-03
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

نمبر پلیٹ ماسکنگ کے خلاف پولیس  کی کارروائی‘۱۵۰  زائد گاڑیاں ضبط

2026-09-03
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

جعلی ٹیچر کی تقرری کے معاملےمیں پانچ افراد کے  خلاف چارج شیٹ داخل

2026-09-03
Next Post
’نشہ مخالف مہم انقلاب میں بدل رہی ہے ‘

’نشہ مخالف مہم انقلاب میں بدل رہی ہے ‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.