جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ایران جوہری پروگرام جاری نہ رکھنے سمیت کئی اقدامات پر آمادہ: ٹرمپ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-08
in عالمی خبریں
A A
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

واشنگٹن، 7 مئی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اب شدت سے ڈیل چاہتا ہے اور یہ بہت آسان ہوگیا ہے۔
انھوں نے کہا گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایران کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی، ایران جوہری پروگرام جاری نہ رکھنے سمیت کئی معاملات پر آمادہ ہو چکا ہے، اب یہ ممکن ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل ہو جائے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران سے متعلق ہم اچھی پوزیشن میں ہیں، حالات ٹھیک ہیں، ہم ایران سے وہ حاصل کریں گے جو چاہیے، بس ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہ ہوں۔
امریکی صدر نے دہراتے ہوئے کہا ایران کی فضائیہ اور نیوی کو تباہ کر دیا، ایران کے میزائل اور ریڈار ختم کر دیے ہیں، ہم جیت چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی پہلی لیول اور دوسری لیول کی قیادت ماری جا چکی ہے، یہ رجیم چینج ہے، پہلے بھی ایران کے ساتھ اچھی بات چیت ہوئی تھی لیکن بعد میں وہ بھول گئے۔
واضح رہے کہ امریکہ ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران واشنگٹن اور تہران کے درمیان بہت اچھی بات چیت ہوئی ہے، جبکہ ایران جنگ ختم کرنے کی امریکی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے۔
بدھ کے روز اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ”یہ بہت ممکن ہے کہ ہم کوئی معاہدہ کر لیں، ایران کے حوالے سے معاملات بہت اچھے چل رہے ہیں، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔ وہ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، وہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔”
وال سٹریٹ جرنل کی بدھ کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور امریکہ اس وقت ثالثوں کے ساتھ مل کر ایک ایسے فریم ورک پر کام کر رہے ہیں جس کا مقصد مذاکرات کا دوبارہ آغاز، جنگ کا خاتمہ اور آبنائے ہرمز کو کھولنا ہے۔
یہ مذاکرات ممکنہ طور پر اگلے ہفتے اسلام آباد میں شروع ہو سکتے ہیں ٹرمپ نے فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدہ ایک ہفتے کے اندر حتمی شکل اختیار کرسکتا ہے۔
یاد رہے کہ علاقائی کشیدگی میں اس وقت اضافہ ہوا جب 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے خلاف حملے کیے، جس کے جواب میں تہران نے اسرائیل اور خلیج میں امریکی اتحادیوں کے خلاف جوابی کارروائی کی اور آبنائے ہرمز کو بند کر دیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنوبی لبنان میں ڈرون حملے میں 4 اسرائیلی فوجی زخمی

Next Post

نیتی آیوگ نے تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے جامع فریم ورک پیش کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post
بھارت کی تقریباً دس فی صد آبادی غریب نہیں رہی: نیتی آیوگ کی رپورٹ

نیتی آیوگ نے تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے جامع فریم ورک پیش کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.