ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

کشمیر کی پارٹیوں کی سیاست

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-02
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جناب! غصہ تھوک دیجئے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

 

اپنی پارٹیوں…. ہمارا مطلب ہے کہ اپنے کشمیرکی سیاسی پارٹیوں میں سے ایک سیاستدان ہیں…. ایک ایسے سیاستدان‘ جنہیںلگتا ہے کہ یہ جو سوچتے ہیں وہی صحیح ہے‘ یہ جو کہتے ہیں ‘ وہی درست ہے‘ یہ جو کرتے ہیں وہی ٹھیک ہے…. ان کے علاوہ باقی…. باقی سےاستدان جو سوچتے ہیں وہ غلط ہے‘ جووہ کہتے ہیں وہ درست نہیں ہے اور…. اور جو وہ کرتے ہیںوہ ٹھیک نہیں کرتے ہیں۔ ہمیں اس سوچ‘ اس سمجھ پر کوئی اعتراض نہیں ہو تا اور…. اور بالکل بھی نہیں ہو تے …. اگر ….اگر اپنی اس پارٹی کے یہ سےاستدان جو سوچتے وہ واقعی میں صحیح ہو تا‘ یہ جو کہتے وہ سچ میں درست ہو تا اور…. اور جو یہ کرتے وہ حقیقی معنوں میں ٹھیک ہو تا…. لیکن…. لیکن قسم اللہ میاں کی ایسا کچھ نہیں ہے اور…. اور بالکل بھی نہیں ہے ۔ یہ جناب بھی عام خام سے سیاستدان ہیں…. جس طرح دوسرے سیاستدان ‘ سیاست کررہے ہیں ‘ اسی طرح یہ بھی کررہے ہیں‘ ان کا مقصد بھی اقتدار حاص کرنا ہے…. ہمارا مطلب ہے تھا….دوسروں کی طرح ان کی منزل بھی اقتدار ہی تھی…. فرق صرف یہ ہے کہ جہاں دوسرے سیاست ‘ سیاست کےلئے ہی سہی ‘ لوگوں کو احمق اور گمراہ کرنے کےلئے ہی سہی دہلی کی ہاں میں ہاں نہیں ملاتے ہیں…. اور بالکل بھی نہیں ملاتے ہیں…….. کم از کم لوگوں کے سامنے تو نہیں ملاتے ہیں…. اس کے برعکس یہ جناب دہلی کی ہاں میں ہاں ملاتے ہیں اور…. اور ۹۱۰۲ کے بعد تو دہلی کی ہر ایک ہاں میں یہ اپنی ہاں ملاتے آئے ہیں…. کم از کم لوگوں کے سامنے ملاتے ہیں اور…. اور اس لئے ملاتے ہیں کیوں کہ یہ ان کی سیاست ہے‘ یہ ان کا سیاسی طرز عمل ہے …. یہ دہلی کی ہاں میں ہاں ملا کر لوگوں کو گمراہ بنا رہے ہیں اور…. اور باقی حضرات دہلی کی ہاں میں نا ملا کر…. یقین کیجئے کہ مقصد کچھ اور نہیں اور…. اور بالکل بھی اقتدار حاصل کرنے کے علاوہ …. کشمیر کی کوئی اپنی پارٹی ایسی نہیں ہے‘ کوئی بھی سیاسی جماعت یہ دعویٰ …. حقیقی دعویٰ نہیں کر سکتی ہے کہ اس کی سیاست کا مقصد اقتدار نہیں بلکہ لوگوں کی بھلائی ہے ‘ ان کی فلاح ہے‘ ان کے مسائل کا حل ہے …. ایک بھی سیاسی جماعت ایسی نہیں ہے اور…. اور بالکل بھی نہیں ہے ۔ لیکن…. لیکن پھر بھی اپنی اس پارٹی کے یہ سیاستدان خود کو دوسرے سیاستدانوں سے الگ اور تھلگ ‘ صاف ستھرا اور دودھ کا دھلا سمجھتے ہیں اور…. اور اس لئے سمجھتے ہیں کیوں کہ …. کہ انہیں اپنے کشمیر کے لوگ احمق اور بے وقوف نظر آ رہے ہیں …. ایسے بے قوف اور احمق جن کی سمجھ میںکچھ نہیں آتا ہے …. اور بالکل بھی نہیں آتا ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

منشیات کا بڑھتا استعمال

Next Post

انڈر-17 ایشیا کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-10
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سفینہ بیگم:معجزے اب بھی…….

2026-07-09
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

توڑ یا پھر جوڑ کر …….؟

2026-07-08
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما،سرما نہیں‘لیکن گرما ،گرما گرم

2026-07-07
Next Post
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل

انڈر-17 ایشیا کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.