جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

جسٹس سورن کانتا شرما سے انصاف کی امید ختم: کیجریوال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-28
in قومی خبریں
A A
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ

Arvind

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

نئی دہلی، 27 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے جسٹس سورن کانتا شرما کی عدالت میں زیر سماعت اپنے کیس میں پیش نہ ہونے اور کوئی بھی دلیل نہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسٹر کیجریوال نے پیر کو یہ معلومات دیتے ہوئے کہا، "جسٹس سورن کانتا شرما سے انصاف ملنے کی میری امید ٹوٹ چکی ہے۔ اپنے ضمیر کی آواز سنتے ہوئے، بابائے قوم مہاتما گاندھی کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اور ستیہ گرہ کے جذبے کے ساتھ، میں نے اس کیس میں ان کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔”
انہوں نے کہا، "میں نے مفادات کے ٹکراؤ کی وجہ سے جسٹس سورن کانتا شرما سے میرے کیس سے خود کو الگ کرنے کی درخواست کی تھی، لیکن انہوں نے خود ہی سماعت کرنے کا فیصلہ سنایا۔ اس کیس میں جسٹس سورن کانتا شرما جو بھی فیصلہ سنائیں گی، میں اس پر اپنے قانونی حق کو استعمال کرنے کے لیے آزاد ہوں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ مجھے عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے اور میں اس کا مکمل احترام کرتا ہوں، کیونکہ جب میرے خلاف سازشیں ہوئیں تو عدلیہ نے ہی مجھے الزامات سے بری کر کے انصاف دیا تھا۔”
انہوں نے مزید کہا، "زندگی میں کئی بار ایسے مواقع آتے ہیں جب جیت یا ہار معنی نہیں رکھتے۔ اس سے بھی بڑا صحیح اور غلط کا سوال ہو جاتا ہے کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط۔ ایسے وقت میں ہمیں یہ طے کرنا ہوتا ہے کہ ہم مشکل راستہ چنیں گے یا آسان راستہ۔ آج میں بھی ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہوں۔ سب جانتے ہیں کہ مجھے ایک جھوٹے کیس میں پھنسایا گیا، جیل بھیج دیا گیا اور ایک منتخب حکومت کو غلط طریقے سے گرا دیا گیا۔ ہمیں کئی ماہ جیل میں رکھا گیا، لیکن آخر کار سچ کی جیت ہوئی۔”
انہوں نے کہا، "میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ مجھے عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے۔ جب مجھے جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تو اسی عدلیہ نے میری ضمانت منظور کی اور اسی عدلیہ نے مجھے اس جھوٹے مقدمے میں بری قرار دیا۔ گزشتہ 75 برسوں میں جب بھی ملک پر آنچ آئی، ہماری عدلیہ نے ملک کو بچایا اور شہریوں کے مفادات کا تحفظ کیا۔ میں جسٹس سورن کانتا شرما کا بھی بہت احترام کرتا ہوں اور مجھے ان سے یا ان کے خاندان سے کوئی ذاتی اعتراض نہیں ہے۔ لیکن انصاف کا ایک بڑا اصول ہے کہ انصاف صرف ہونا ہی نہیں چاہیے بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے۔ اس لیے میں نے ان سے درخواست کی تھی کہ وہ اس کیس سے الگ ہو جائیں، لیکن انہوں نے میری دلیلیں مسترد کر دیں۔”
‘عآپ’ لیڈر نے کہا کہ یہ بات میں نے آج ایک خط لکھ کر جسٹس سورن کانتا شرما کو بھی بتا دی ہے۔ میرا ان سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے۔ اگر مستقبل میں بھی کبھی ان کے سامنے میرا کوئی ایسا کیس لگتا ہے جس میں میرے خلاف بی جے پی، مرکزی حکومت یا تشار مہتا نہیں ہیں، تو میں ان کے سامنے ضرور پیش ہوں گا۔ آپ پوچھ سکتے ہیں کہ اگر میں ان کے حکم سے متفق نہیں ہوں تو سپریم کورٹ کیوں نہیں جا رہا؟ میں اس کی تیاری کر رہا ہوں۔ یہ پورا معاملہ بہت نازک اور حساس ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایس سی او کے وزرائے دفاع کی میٹنگ میں کل ہندوستان کی نمائندگی کریں گے راج ناتھ

Next Post

مودی منگل سے اتر پردیش کے دو روزہ دورے پر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی

مودی منگل سے اتر پردیش کے دو روزہ دورے پر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.