جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مودی منگل سے اتر پردیش کے دو روزہ دورے پر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-28
in قومی خبریں
A A
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

نئی دہلی، 27 اپریل (یو این آئی)
وزیر اعظم نریندر مودی منگل سے دو دن کے اتر پردیش کے دورے پر ہوں گے اور اس کے پہلے مرحلے میں اپنے انتخابی حلقہ وارانسی میں خواتین کی ایک کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
وارانسی میں اپنے قیام کے دوران، وزیر اعظم تقریباً 5,300 کروڑ روپے کے 112 سے زائد منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان میں 13 سیوریج اور پانی کی فراہمی کی اسکیمیں، شری شیو پرساد گپتا ڈویژنل ڈسٹرکٹ اسپتال میں 500 بستروں والا ملٹی اسپیشلٹی اسپتال، بھوجوویر اور سگرا میں مارکیٹ کمپلیکس اور دفاتر کی تعمیر، تالابوں کی بحالی اور تجدید، 198 بستروں والے اسپتال کی تعمیر نو، 100 بستروں والے انتہائی نگہداشت (آئی سی یو) بلاک کی تعمیر اور اسی گھاٹ، دشاشومیدھ گھاٹ اور نمو گھاٹ سمیت اہم گھاٹوں پر سیاحتی سہولیات کی ترقی شامل ہے۔
وزیر اعظم رام نگر میں مربوط ڈویژنل آفس، میونسپل کارپوریشن کے دفتر کی عمارت اور ایک سرکاری بچوں کے شیلٹر اور جووینائل جسٹس بورڈ کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ اس کے علاوہ، وزیر اعظم بناس ڈیری سے وابستہ اتر پردیش کے دودھ سپلائرز کو بونس کے طور پر 105 کروڑ روپے سے زائد کی رقم منتقل کریں گے۔
اس دوران، وہ وارانسی جنکشن سے پنڈت دین دیال اپادھیائے جنکشن کے درمیان تیسری اور چوتھی ریلوے لائن کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، جس میں دریائے گنگا پر ریل و سڑک پل کی تعمیر بھی شامل ہے۔ یہ منصوبہ ریل ٹریفک میں بھیڑ کو کم کر کے، لاجسٹک کارکردگی کو بڑھا کر اور ٹریفک کو آسان بنا کر وارانسی اور چندولی کے اضلاع کو فائدہ پہنچائے گا۔ اس سے کاشی وشواناتھ دھام، رام نگر کے علاقے اور قومی شاہراہ-19 تک رسائی میں بہتری آئے گی، ساتھ ہی مشرقی اتر پردیش اور بہار کے ساتھ ریل رابطہ مضبوط ہوگا۔
مسٹر مودی وہاں سے مذکورہ بالا دو نئی امرت بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو بھی ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ دورے کے دوسرے دن وزیر اعظم ہردوئی ضلع میں منعقدہ پروگرام میں گنگا ایکسپریس وے کا افتتاح کریں گے۔ یہ 594 کلومیٹر طویل، 6 لین (8 لین تک توسیع کے قابل)، ایکسیس کنٹرولڈ گرین فیلڈ ہائی اسپیڈ کوریڈور ہے، جس کی تعمیر تقریباً 36,230 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت سے کی گئی ہے۔
یہ ایکسپریس وے 12 اضلاع— میرٹھ، بلند شہر، ہاپوڑ، امروہہ، سنبھل، بدایوں، شاہجہاں پور، ہردوئی، اناؤ، رائے بریلی، پرتاپ گڑھ اور پریاگ راج سے ہو کر گزرتا ہے، جس سے اتر پردیش کے مغربی، وسطی اور مشرقی علاقوں کو ایک ہی بلاتعطل ہائی اسپیڈ کوریڈور کے ذریعے جوڑا گیا ہے۔
اس منصوبے کی ایک اہم خصوصیت ضلع شاہجہاں پور میں 3.5 کلومیٹر طویل ہنگامی لینڈنگ کی سہولت (ہوائی پٹی) کی تعمیر ہے۔ اس سے قومی سلامتی کی تیاریوں کو تقویت ملے گی۔
گنگا ایکسپریس وے کو ایک بڑے اقتصادی کوریڈور کے طور پر تصور کیا گیا ہے، جس کے راستے میں آنے والے 12 اضلاع میں تقریباً 2,635 ہیکٹر رقبے پر مربوط مینوفیکچرنگ اور لاجسٹک کوریڈورز تیار کیے جائیں گے۔ یہ ایکسپریس وے لاجسٹکس کی لاگت کو کم کرے گا، سپلائی چین کی کارکردگی کو بہتر بنائے گا اور مینوفیکچرنگ کے مقابلے کو فروغ دے گا۔
گنگا ایکسپریس وے ریاست میں ایک جامع ایکسپریس وے نیٹ ورک کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر بھی کام کرے گا، جس میں آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے، جیور لنک ایکسپریس وے، فرخ آباد لنک ایکسپریس وے اور میرٹھ سے ہردوار تک مجوزہ توسیع سمیت کئی لنک کوریڈورز یا تو فعال ہیں یا زیرِ منصوبہ ہیں۔ یہ ابھرتا ہوا ایکسپریس وے نیٹ ورک اتر پردیش میں مشرق سے مغرب اور شمال سے جنوب تک تیز رفتار سڑک کنیکٹیویٹی کو وسعت دے گا، جس سے متوازن علاقائی ترقی ممکن ہو سکے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جسٹس سورن کانتا شرما سے انصاف کی امید ختم: کیجریوال

Next Post

دہلی عدالتِ عالیہ نےانجینئر  رشید کو عبوری رہائی دے دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

2026-09-10
دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

2026-09-10
ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار
قومی خبریں

ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار

2026-09-10
سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت
قومی خبریں

سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت

2026-09-10
قومی خبریں

فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کی 15 کرپٹو سروس فراہم کنندگان کو نوٹس

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ذات پات پر مبنی مردم شماری کی موجودہ شکل میں شدید خامی: کانگریس

2026-09-10
قومی خبریں

ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا خام جوٹ پیدا کرنے والا ملک: حکومت

2026-09-10
Next Post
دہلی کی عدالت نے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید کو 2 اکتوبر تک عبوری ضمانت دی

دہلی عدالتِ عالیہ نےانجینئر  رشید کو عبوری رہائی دے دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.