جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ایران کا ایک ہزار سے زائد اقسام کے ہتھیار مقامی سطح پر تیار کرنے کا دعویٰ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-26
in عالمی خبریں
A A
شام؛ گرجا گھر میں راکٹ حملے میں 2 افراد ہلاک اور 12 زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

تہران، 25 اپریل (یو این آئی) ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ مقامی سطح پر ایک ہزار سے زائد اقسام کے ہتھیار تیار کر رہا ہے، جن میں میزائل، ڈرونز اور دیگر عسکری نظام شامل ہیں، جبکہ ملک کی میزائل صلاحیت کا ایک اہم حصہ ابھی تک استعمال میں نہیں لایا گیا۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزارتِ دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی نِک نے ایک بیان دیتے ہوئے ملک کی دفاعی اور جوابی تیاریوں کو بلند سطح پر قرار دیا ہے، تاہم انہوں نے کہا ہے کہ 7 اپریل تک امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کے دوران بھی ایران کی مسلح افواج نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران ایرانی افواج نے مقبوضہ علاقوں کی فضائی حدود پر برتری برقرار رکھی۔ ایران کے جوہری پروگرام پر اختلافات برقرار، میزائل پروگرام مذاکرات کا حصہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تیار ہونے والے تمام ہتھیار مکمل طور پر مقامی سطح پر تیار کیے جاتے ہیں۔ بریگیڈیئر
جنرل رضا طلائی نِک کے مطابق آج ایک ہزار سے زائد اقسام کے ہتھیار مکمل طور پر ملک کے اندر تیار کیے جا رہے ہیں اور یہ صلاحیت دفاعی شعبے میں 25 سال سے زائد عرصے کی سرمایہ کاری کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہتھیاروں کی پیداوار ملک کے مختلف حصوں میں پھیلی ہوئی ہے تاکہ اگر کچھ تنصیبات کو نقصان پہنچے تو بھی پیداوار کا عمل جاری رکھا جا سکے۔
ترجمان نے کہا کہ تقریباً 9 ہزار کمپنیاں دفاعی صنعت کی معاونت میں مصروف ہیں، جو اس شعبے کی وسعت اور خود انحصاری کی عکاسی کرتی ہے۔ ترجمان نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے ایران کے اقدامات کو اسٹریٹجک کنٹرول کا ذریعہ قرار دیا، جبکہ ان کے مطابق خلیج عمان میں متعدد مواقع پر مخالف قوتوں کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔ انہوں نے ملک بھر میں ہونے والے عوامی اجتماعات کو بھی سراہتے ہوئے اسے سماجی معجزہ قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ 3 کروڑ سے زائد افراد قومی دفاعی مہم میں حصہ لینے کے لیے رجسٹر ہو چکے ہیں، جو ان کے مطابق دنیا میں عوامی سطح پر متحرک ہونے کی ایک غیر معمولی مثال ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایران و لبنان میں جنگ بندی امریکی دباؤ کا نتیجہ: اسرائیل بے اختیار

Next Post

جے رام رمیش کا عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ارکان کی تبدیلی پر بی جے پی کو نشانہ، اسے ‘واشنگ مشین پالیٹکس’ قرار دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ
عالمی خبریں

اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ

2026-09-10
یو اے ای نے نیپال کے لئے مزید 38 ٹن انسانی امداد روانہ کی
عالمی خبریں

یو اے ای نے نیپال کے لئے مزید 38 ٹن انسانی امداد روانہ کی

2026-09-10
امریکہ نے ایران کے پانچ تیل کے ٹینکر تباہ کر دیے: سینٹ کام
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران کے پانچ تیل کے ٹینکر تباہ کر دیے: سینٹ کام

2026-09-10
عالمی خبریں

امریکہ لاطینی امریکہ میں اقتصادی اور سلامتی کے تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے: روبیو

2026-09-10
عالمی خبریں

ای یو نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت کی، لڑائی روکنے کی اپیل

2026-09-10
ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار
عالمی خبریں

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

2026-09-08
Next Post
جموں و کشمیر بیوروکریسی کی جاگیر بن چکا ہے جس پر بی جے پی اور آر ایس ایس کا کنٹرول ہے: کانگریس

جے رام رمیش کا عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ارکان کی تبدیلی پر بی جے پی کو نشانہ، اسے 'واشنگ مشین پالیٹکس' قرار دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.