جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ایل پی جی سپلائی مکمل طور پر کنٹرول میں، دہلی کے باشندے گھبراہٹ کا شکار نہ ہوں: ریکھا گپتا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-14
in قومی خبریں
A A
دہلی میں پہلی بار نوجوان براہِ راست حکومتی عمل میں شامل ہو رہے ہیں: ریکھا گپتا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

نئی دہلی، 13 اپریل (یو این آئی) دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے پیر کے روز کہا کہ دارالحکومت میں گھریلو اور کمرشل ایل پی جی کی فراہمی مکمل طور پر مستحکم، کافی اور کنٹرول میں ہے۔محترمہ گپتا نے آج کہا کہ ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں ایل پی جی یا کسی دوسرے ایندھن کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی افواہ یا گھبراہٹ کا شکار نہ ہوں اور صبر و تحمل سے کام لیں۔ انہوں نے بتایا کہ 12 اپریل کو 1,11,766 بکنگ درج کی گئیں، جبکہ تینوں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے مل کر 1,30,094 سلنڈروں کی ڈیلیوری کی، جو کہ بکنگ سے کہیں زیادہ ہے۔ اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ زیرِ التوا بکنگز کو تیزی سے نمٹایا جا رہا ہے اور سپلائی چین مضبوط بنی ہوئی ہے۔ موجودہ وقت میں اوسط ڈیلیوری کا وقت 3.87 دن ہے، جو پہلے کے 4.24 دنوں سے کم ہوا ہے، جس سے صارفین کو بروقت گھر پر ڈیلیوری یقینی ہو رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ دہلی کو روزانہ 6,480 کمرشل ایل پی جی سلنڈروں (19 کلوگرام کے مساوی) کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ اس کے مقابلے میں گزشتہ ایک ہفتے میں اوسط روزانہ کھپت صرف 4,268 سلنڈر رہی ہے، جس میں 5 کلوگرام کے فری ٹریڈ ایل پی جی سلنڈروں کی کھپت بھی شامل ہے۔ یہ واضح طور پر ظاہر کرتا ہے کہ اس وقت دستیابی مانگ سے زیادہ ہے۔
وزیر اعلیٰ نے تمام کمرشل ایل پی جی صارفین، بالخصوص 5 کلوگرام سلنڈر استعمال کرنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن برقرار رکھیں اور کسی بھی قسم کی غیر ضروری تشویش یا ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں۔ پورے شہر میں تقسیم کا نظام مکمل طور پر خوش اسلوبی سے کام کر رہا ہے اور وافر اسٹاک دستیاب ہے۔ صارفین کی سہولت کے لیے، اگر کسی کمرشل صارف کو ایل پی جی سلنڈر حاصل کرنے میں کوئی دشواری پیش آتی ہے تو وہ دہلی حکومت کے محکمہ خوراک اورعوامی نظام تقسیم کے کنٹرول روم سے 011-23379836 یا 8383824659 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت ہفتے کے تمام دنوں میں صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک دستیاب ہے۔
حکومت نے صارفین اور اداروں کی اس بات پر بھی حوصلہ افزائی کی ہے کہ جہاں بھی پائپڈ نیچرل گیس (پی این جی ) کی سہولت میسر ہے، وہاں اس کا استعمال کریں کیونکہ یہ ایک قابلِ اعتماد اور مسلسل ایندھن کی فراہمی فراہم کرتی ہے۔ ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں جیسے بڑے صارفین کو جلد از جلد پی این جی اپنانے کا مشورہ دیا گیا ہے، جس سے کارکردگی، تحفظ اور سپلائی کے بھروسے میں اضافہ ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خواتین کے ریزرویشن کی آڑ میں حد بندی کی سازش رچ رہی ہے حکومت: کانگریس

Next Post

ایم ایس پی کے تعین کے مطالبے پر سپریم کورٹ کا مرکزی حکومت کو نوٹس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج

ایم ایس پی کے تعین کے مطالبے پر سپریم کورٹ کا مرکزی حکومت کو نوٹس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.