جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ریاستی اسمبلیوں سے لے کر ملک کی پارلیمنٹ تک، دہائیوں کا انتظار اب ختم ہونے والا ہے:وزیرا عظم مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-14
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ریاستی اسمبلیوں سے لے کر ملک کی پارلیمنٹ تک، دہائیوں کا انتظار اب ختم ہونے والا ہے:وزیرا عظم مودی

NEW DELHI, APR 13 (UNI):- Prime Minister Narendra Modi addresses the 'Nari Shakti Vandan Sammelan at Vigyan Bhawan, in New Delhi on Monday. UNI PHOTO P7U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

’ خواتین کوریزرویشن۲۱ویں صدی کابڑا فیصلہ‘

’ پارلیمنٹ ایک نئی تاریخ رقم کرنے کے قریب ہے جو ماضی کے تصورات اور مستقبل کے عزائم کو پورا کرے گی‘

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

ایجنسیز

نئی دہلی؍۱۳؍اپریل

وزیراعظم نریندر مودی نے خواتین کو لوک سبھا اور اسمبلیوں میں ایک تہائی ریزرویشن فراہم کرنے سے متعلق ’ناری شکتی وندن ادھینیم‘ کے نفاذ کے لیے لائے جانے والے ترمیمی بل کو۲۱ویں صدی کا سب سے بڑا فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مکمل طور پر ناری شکتی کے لیے وقف ہے۔

وزیراعظم نے اسے تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی پارلیمنٹ ایک نئی تاریخ رقم کرنے کے قریب ہے جو ماضی کے تصورات اور مستقبل کے عزائم کو پورا کرے گی۔

مودی نے جمعرات کو پارلیمنٹ میں پیشن کیئے جانے والے اس ترمیمی بل سے قبل پیر کو یہاں وگیان بھون میں ’ناری شکتی وندن پروگرام‘ سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان۲۱ویں صدی کے سب سے بڑے فیصلوں میں سے ایک کرنے جا رہا ہے، ایک ایسا فیصلہ جوناری شکتی کے لیے وقف ہے۔ انہوں نے اس لمحے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سماجی انصاف کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ملک ایک ایسے مساوی ہندوستان کا تصور کرتا ہے جہاں سماجی انصاف محض ایک نعرہ نہیں بلکہ کام کرنے کے کلچر کا لازمی حصہ ہو۔

وزیراعظم نے کہا کہ ریاستی اسمبلیوں سے لے کر ملک کی پارلیمنٹ تک، دہائیوں کا انتظار اب ختم ہونے والا ہے۔

مودی نے کہا کہ سال۲۰۲۳میں نئی پارلیمنٹ کی عمارت میں ناری شکتی وندن ادھینیم کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا تھا اور تمام جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ اسے ہر حال میں۲۰۲۹تک نافذ کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ناری شکتی وندن ادھینیم کو بروقت نافذ کیا جانا چاہیے تاکہ خواتین کی شراکت سے جمہوریت مستحکم ہو۔ اس کے لیے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا خصوصی سیشن۱۶ اپریل سے شروع ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری کوشش اور ترجیح یہ ہے کہ یہ کام مباحثہ ، تعاون اور شراکت داری کے ذریعے مکمل کیا جائے، جس سے پارلیمنٹ کا وقار بڑھے گا۔ اس مسئلے پر خواتین میں پائے جانے والے ملک گیر جوش و خروش کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھر کی خواتین اسمبلیوں اور لوک سبھا تک پہنچنے کی اپنی خواہشات کا اظہار کر رہی ہیں۔ ان کے خوابوں کو نئی پرواز ملی ہے اور ملک میں ایک مثبت ماحول پیدا ہوا ہے۔ وزیراعظم نے تمام خواتین سے اس پورے عمل میں فعال شرکت برقرار رکھنے اور اپنے اراکینِ پارلیمنٹ سے مل کر اپنے خیالات اور توقعات شیئر کرنے کی اپیل کی۔

مودی نے جدوجہدِ آزادی سے لے کر دستور ساز اسمبلی تک خواتین کے تعاون کا ذکر کرتے ہوئے آزاد ہندوستان کی بنیاد رکھنے میں ناری شکتی کے لا محدود کردار پر روشنی ڈالی۔ خواتین نے ملک کے لیے ہر شعبے میں بہترین کام کیا ہے اور ملک میں صدرِ جمہوریہ سے لے کر وزیر خزانہ تک، خواتین اتنے اہم عہدوں پر فائز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر سے لے کر وزیراعظم تک، جہاں بھی خواتین رہی ہیں، انہوں نے اپنی ایک الگ پہچان بنائی ہے۔

مودی نے پنچایتی راج اداروں کو خواتین کی قیادت کی بہترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاست اور سماجی زندگی میں لاکھوں خواتین کی یہ فعال شرکت دنیا کے صفِ اول کے رہنماؤں اور سیاسی ماہرین کو بھی حیران کرتی ہے اور ہندوستان کے فخر میں اضافہ کرتی ہے۔

وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ مقامی اداروں میں برسوں سے کام کرنے والی لاکھوں خواتین کے پاس وسیع تجربہ ہے اور وہ بڑے کردار ادا کرنے کے لیے تیار اور بے تاب ہیں۔ ناری شکتی وندن ادھینیم کا نفاذ ان تمام خواتین کی زندگی میں ایک بڑا موقع ثابت ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پنچایت سے پارلیمنٹ تک کا سفر آسان ہونے والا ہے۔

ترقی یافتہ ہندوستان کے سفر میں خواتین کے اہم کردار کا ذکر کرتے ہوئے، وزیراعظم نے اطمینان کا اظہار کیا کہ ان کی حکومت نے۲۰۱۴سے خواتین کے دورحیات کے ہر مرحلے کے لیے اسکیمیں بنائی ہیں۔ خواتین کی معاشی شرکت بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہر فیصلے اور منصوبے میں خواتین کو بااختیار بنانے کو ترجیح دی گئی ہے جس کے نتیجے میں خواتین معاشی طور پر زیادہ مضبوط ہوئی ہیں۔

وزیراعظم نے اسٹارٹ اپ انقلاب میں خواتین کی قیادت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ رجسٹرڈ اسٹارٹ اپس میں سے۴۵ فیصد سے زیادہ میں کم از کم ایک خاتون ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برسوں پہلے شروع کیے گئے ’اسکل انڈیا مشن‘ کے نتائج اب ہزاروں ’ڈرون دیدیوں‘ کے ذریعے نظر آ رہے ہیں، جو ٹیکنالوجی کے ذریعے جدید کاشتکاری سکھا کر زراعت میں انقلاب لا رہی ہیں۔

مودی نے کہا کہ خواتین کے گرد مرکوز ترقی کے وژن نے پرانی سوچ کو چیلنج کیا ہے اور خواتین آج ان شعبوں میں بھی بلندیوں کو چھو رہی ہیں جنہیں کبھی مردوں کا گڑھ سمجھا جاتا تھا۔ ہندوستانی بیٹیاں لڑاکا پائلٹ بن رہی ہیں اور آسمان کو چھو رہی ہیں۔ مسٹر مودی نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے ہندوستان میں خاتون پائلٹوں کا تناسب سب سے زیادہ ہے۔

وزیر اعظم نے ملک کی ہر ماں، بہن اور بیٹی کو یقین دلایا کہ قوم ان کی خواہشات کو سمجھتی ہے اور ان کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے ہر ضروری قدم اٹھا رہی ہے۔ ملک کی ناری شکتی نے محنت، ہمت اور خود اعتمادی کے بل بوتے پر نئی بلندیوں کو چھوا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اجتماعی طور پر اس طاقت کو نئی توانائی فراہم کرنی چاہیے اور ان کے لیے مواقع کو وسعت دینی چاہیے۔ وزیراعظم نے ایک خصوصی اپیل کے ذریعے خواتین سے کہا کہ وہ ناری شکتی وندن پروگرام کے چرچے کو ذاتی ملاقاتوں اور سوشل میڈیا کے ذریعے ملک کے ہر گاؤں تک پہنچائیں۔ ملک کو اس اہم فیصلے کے بارے میں ہر خاتون کو آگاہ کرنا ہوگا تاکہ وہ اس کی طاقت کو سمجھ سکیں، اپنے کردار کو جان سکیں اور آنے والے وقت میں ریاستوں سے لے کر ملک کی پارلیمنٹ تک اپنی موجودگی درج کرانے کا واضح خواب دیکھ سکیں۔

مودی نے فیصلہ سازی کے عمل میں خواتین کی شرکت کو روشن مستقبل کی ضمانت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئیے ہم سب مل کر یہ عہد کریں کہ ناری شکتی کو ان کے حقوق حاصل ہوں اور وہ فیصلہ سازی کے عمل میں مکمل شراکت دار بنیں، یہی ہمارے روشن مستقبل کی سب سے بڑی ضمانت ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لداخ کو الگ آدھار شناخت حاصل،بالآخر ’جے اینڈ کے‘ ٹیگ ختم ہو گیا

Next Post

حج پر مشرق وسطیٰ کے حالات کے ممکنہ سایئے؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش

حج پر مشرق وسطیٰ کے حالات کے ممکنہ سایئے؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.