جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ٹرمپ خاندان میں بغاوت: "رجیم چینج ایران میں نہیں، امریکہ میں ہوگا”، میری ٹرمپ کی کڑی تنقید

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-01
in عالمی خبریں
A A
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

واشنگٹن، 31 مارچ (یواین آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف جاری جنگ پر نہ صرف عوامی سطح پر بلکہ اب اپنے گھر کے اندر سے بھی شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔ صدر ٹرمپ کی بھتیجی، میری ایل ٹرمپ نے حکومتی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس جنگ کا نتیجہ ایران میں نہیں بلکہ خود امریکہ میں اقتدار کی تبدیلی کی صورت میں نکلے گا۔
ایران پر مسلط کردہ جنگ کے خلاف امریکہ بھر میں احتجاج کی لہر شدت اختیار کر گئی ہے۔ ہفتے کے روز ہونے والی "نو کنگز” ریلیوں میں ایک محتاط اندازے کے مطابق 80 لاکھ سے زائد افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ سیاسی تجزیہ کار ان مظاہروں کو امریکی تاریخ کے سب سے بڑے احتجاجی اجتماعات قرار دے رہے ہیں، جہاں مظاہرین نے فوجی مہم کے خاتمے اور ملک میں بڑھتی ہوئی ہوش ربا مہنگائی کے خلاف نعرے بازی کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر اپنے پروگرام کا ایک کلپ شیئر کرتے ہوئے میری ایل ٹرمپ نے وفاقی انتظامیہ کے ان جوازوں کو یکسر مسترد کر دیا جو فروری میں شروع ہونے والی اس جنگ کے لیے پیش کیے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا”ٹرمپ انتظامیہ مسلسل اپنے بیانات بدل رہی ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ صدر ٹرمپ کو ایرانی عوام کی فلاح و بہبود یا ان کی آزادی سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ وہ صرف بم باری کر رہے ہیں جبکہ ان کے پاس ایرانی عوام کی حقیقی آزادی کا کوئی منصوبہ موجود ہی نہیں ہے۔”
انہوں نے مزید سوال اٹھایا کہ کسی ایسے ملک کے خلاف جنگ چھیڑنا جو براہِ راست خطرہ نہ ہو، امریکی مفاد میں کیسے ہو سکتا ہے؟ انہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں سخت لہجہ اپناتے ہوئے لکھا کہ "ٹرمپ کو رجیم چینج ملے گا، لیکن ایران میں نہیں، امریکا میں۔”
دوسری جانب، شدید عوامی دباؤ اور خاندانی مخالفت کے باوجود صدر ٹرمپ اپنے فیصلے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ حالیہ بیان میں صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں "رجیم چینج” کا عمل مکمل ہو چکا ہے کیونکہ وہاں کی موجودہ قیادت اب وہ نہیں رہی جو جنگ کے آغاز پر تھی۔
تاہم، ناقدین کا کہنا ہے کہ "نو کنگز” تحریک اور میری ٹرمپ جیسے قریبی افراد کی تنقید صدر کے لیے آنے والے صدارتی انتخابات میں بڑے سیاسی خطرات پیدا کر سکتی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مخطوطات کے تحفظ میں لاپرواہی کو درست کیا جا رہا ہے: مودی

Next Post

اسمبلی ارکان افسران کی غیر  حاضری کے مسئلے پر متحد؛  وزیر اعلیٰ کے سامنے رکھا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟
عالمی خبریں

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

2026-09-11
انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

2026-09-11
ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

2026-09-11
یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس

2026-09-11
عالمی خبریں

روسی حملوں میں یوکرین میں 7 افراد ہلاک، کیف کا آرکٹک میں گیس پلانٹس پر حملہ

2026-09-11
عالمی خبریں

فلپائن میں فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ

2026-09-11
امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
Next Post
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ

اسمبلی ارکان افسران کی غیر  حاضری کے مسئلے پر متحد؛  وزیر اعلیٰ کے سامنے رکھا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.