واشنگٹن، 28 مارچ (یو این آئی/ اسپوتنک) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے حالیہ پیش رفت پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اشارہ دیا ہے کہ وہ ناٹو کے لیے اپنی حمایت واپس لے سکتے ہیں۔
مسٹر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز میامی میں منعقدہ تقریب میں کہا، ”ہم ہر سال ناٹو پر سیکڑوں ارب ڈالر خرچ کرتے ہیں، ہم ان کو تحفظ فراہم کرتے ہیں اور ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، لیکن اب، ان کے حالیہ طرز عمل کو دیکھتے ہوئے، شاید ہمیں ایسا کرنے کی ضرورت نہیں ہے”۔
انہوں نے ایک روز قبل کہا تھا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی ناٹو کے لیے امریکی حمایت کا امتحان ہے اور واشنگٹن اس معاملے پر ناٹو اتحاد کے موقف سے مایوس ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کو اب ناٹو کی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔
مسٹر ڈونالڈ ٹرمپ نے 17 مارچ کو کہا تھا کہ ناٹو نے ایران کے خلاف امریکی فوجی مہم کی حمایت نہ کرکے "بڑی غلطی” کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ناٹو کے بیشتر ممالک اس آپریشن میں شامل نہیں ہونا چاہتے ہيں جو ان کے لیے حیران کن نہیں ہے اور انہوں نے اس اتحاد کو محض "یک طرفہ بندوبست” قرار دیا۔








