بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

 لا یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ‘بی جے پی یوتھ ونگ کی جموں میں ریلی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-28
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
 لا یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ‘بی جے پی یوتھ ونگ کی جموں میں ریلی

Jammu: Police personnel try to restrain protestors of Bhartiya Janta Yuva Morcha and BJP activists during a protest march towards the Civil Secretariat demanding the establishment of National Law University (NLU), in Jammu, Friday, March 27, 2027. (PTI Photo)(PTI03_27_2026_000201A)

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

’اگر مطالبہ منظور نہیں کیا گیا تو جد وجہد تحریک میں بدل جائے گی ‘

ایجنسیز

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

جموں؍۲۷مارچ

بھارتیہ جنتا یووا مورچہ (بی جے وائی ایم) کے ارکان نے، کئی بی جے پی اراکین اسمبلی کے ساتھ مل کر، جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی(این ایل یو)کے قیام کے مطالبے کے حق میں ایک ریلی نکالی، تاہم پولیس نے انہیں اسمبلی میں واقع سول سیکریٹریٹ کی جانب مارچ کرنے سے روک دیا۔

بی جے پی اور اس کی یوتھ ونگ بی جے وائی ایم نے برسراقتدار نیشنل کانفرنس حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کشمیر کے لیے این ایل یو کا اعلان کر کے اور جموں کو اس سے محروم رکھ کر مرکز کے زیر انتظام علاقے کو مذہبی اور علاقائی بنیادوں پر تقسیم کر رہی ہے۔

’سیکریٹریٹ چلو‘ کال کے تحت یہ مارچ شہر کے مختلف علاقوں سے گزارا گیا، جس دوران ’بھارت ماتا کی جے‘، ’جموں کے لیے این ایل یو‘ اور ’این سی ہائے ہائے‘ جیسے نعرے لگائے گئے۔

بی جے پی کے اراکین اسمبلی شام لال شرما، یودھویر سیٹھی، اروند گپتا، وکرم رندھاوا، سنیل بھردواج، شگن پریہار اور دیویانی رانا سمیت دیگر نے بھی ریلی میں شرکت کی اور دھرنے پر بیٹھ گئے۔

پولیس نے مظاہرین کو اسمبلی کے قریب واقع سول سیکریٹریٹ کی طرف مارچ کرنے سے روک دیا، جس کے لیے بھاری نفری تعینات کی گئی تھی، جس میں بیریکیڈز، خار دار تاریں اور سکیورٹی گاڑیاں شامل تھیں۔

پولیس کی کارروائی پر اعتراض کرتے ہوئے بی جے وائی ایم جموں و کشمیر کے صدر ارون پربھات نے کہا ’’ہم کوئی غلط کام نہیں کر رہے تھے اور ہم نے پُرامن مارچ کی کال دی تھی، لیکن ہمیں روکنے کے لیے ہزاروں پولیس اہلکار تعینات کیے گئے۔ اس کے باوجود مظاہرین رکاوٹیں توڑ کر سیکریٹریٹ کے قریب پہنچ گئے‘‘۔

انہوں نے خبردار کیا کہ یہ صرف شروعات ہے۔ ’’اگر جموں میں این ایل یو قائم نہ کیا گیا اور۲۴ہزار ملازمتوں کی مبینہ فروخت جیسے فیصلے واپس نہ لیے گئے تو یہ جدوجہد ایک تحریک کی شکل اختیار کر لے گی‘‘۔

رکن اسمبلی رانا نے کہا کہ ان کی جماعت کشمیر میں این ایل یو کے قیام کی مخالفت نہیں کرتی، لیکن جموں کے لیے مساوی حقوق کا مطالبہ کرتی ہے۔

رانا نے کہا’’اگر کشمیر میں این ایل یو قائم کیا جاتا ہے تو جموں بھی اس کا حقدار ہے۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ کشمیر کو محروم رکھا جائے، بلکہ دونوں خطوں کو یکساں مواقع ملنے چاہئیں‘‘۔

رکن اسمبلی اجے گپتا نے کہا کہ جموں نے ہمیشہ اپنی حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے۔انہوں نے کہا’’چاہے سنٹرل یونیورسٹی کا معاملہ ہو یا ایمس، جموں کو ہمیشہ اپنے حق کے لیے لڑنا پڑا ہے۔ این ایل یو کا مطالبہ بھی کافی عرصے سے جاری ہے اور عوام اس کے حصول تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے‘‘۔

گپتا نے یہ بھی الزام لگایا کہ اسمبلی میں اس معاملے پر بحث کی اجازت نہیں دی گئی۔

رکن اسمبلی سیٹھی نے حکومت پر تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا’’ہم جموں میں یونیورسٹی کے قیام تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں بی جے پی کی حکومت مساوی ترقی کو یقینی بنائے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایل جی کا وزیر اعظم کے  فیصلے کا خیرمقدم،کہاگھریلو صارفین کو سپلائی بحران  سے تحفظ فراہم ہو گا

Next Post

’۲۰۲۵تک پن بجلی صلاحیت کو بڑھا کر۱۱ہزار میگاواٹ کرنے کا ہدف ہے ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
’۲۰۲۵تک پن بجلی صلاحیت کو بڑھا کر۱۱ہزار میگاواٹ کرنے کا ہدف ہے ‘

’۲۰۲۵تک پن بجلی صلاحیت کو بڑھا کر۱۱ہزار میگاواٹ کرنے کا ہدف ہے ‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.