جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا تاریخی اعزاز: آندرے رسیل کی جرسی نمبر 12 ہمیشہ کے لیے ریٹائر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-26
in کھیل
A A
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل

cricket leather ball resting on bat on the stadium pitch

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

کولکتہ25 مارچ(یو این آئی )انڈین پریمیئر لیگ کی معروف فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز ( کے کے آ ر) نے اپنے مایہ ناز سابق آل راؤنڈر آندرے رسل کی بے مثال خدمات کے اعتراف میں ان کی مخصوص جرسی نمبر 12 کو ریٹائر کرنے کا بڑا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد اب مستقبل میں کے کے آر کا کوئی بھی کھلاڑی یہ نمبر زیب تن نہیں کر سکے گا۔
آندرے رسل نے 2014 سے 2025 تک (سوائے 2017 کے) نائٹ رائیڈرز فیملی کے ساتھ ایک طویل اور کامیاب سفر طے کیا۔ انہوں نے اپنے مجموعی 140 آئی پی ایل میچوں میں سے 133 مقابلے صرف کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے کھیلے، جو ان کی ٹیم کے ساتھ گہری وابستگی کا ثبوت ہے۔
رسیل کے کے آر کی ان دونوں ٹیموں کا حصہ رہے جنہوں نے 2014 اور 2024 میں آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتا۔ خاص طور پر 2024 کا سیزن ان کے کیریئر کا یادگار ترین سال ثابت ہوا، جہاں انہوں نے 15 میچوں میں 185 کے برق رفتار اسٹرائیک ریٹ سے 222 رنز بنائے اور 19 اہم وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کو دوسری بار چیمپئن بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
گزشتہ سال نومبر میں آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کے بعد، رسیل نے اب کے کے آر میں بطور پاور کوچ اپنی نئی اننگز کا آغاز کر دیا ہے۔ اپنی نئی ذمہ داری پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا
میرا ذہن اب بھی وہی ہے، فرق صرف اتنا ہے کہ اب میں ان کھلاڑیوں کو وہ سب واپس دینا چاہتا ہوں جو میں نے برسوں میں سیکھا ہے۔ مجھے اس نئے (رول) میں بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔
آئی پی ایل کے علاوہ، رسیل نائٹ رائیڈرز کی دیگر عالمی ٹیموں جیسے ‘ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز’ (ائی ایل ٹی20 ) اورٹرنباگو نائٹ رائیڈرز’ (سی پی ایل) کی بھی چار چار سیزن تک نمائندگی کر چکے ہیں، جس کی وجہ سے وہ فرنچائز کے عالمی برانڈ ایمبیسڈر بن کر ابھرے ہیں۔
کھیلوں کی دنیا میں جرسی نمبر ریٹائر کرنا کسی بھی کھلاڑی کے لیے سب سے بڑا اعزاز تسلیم کیا جاتا ہے اور آندرے رسیل اب سچن تیندو لکر اور ایم ایس دھونی جیسے لیجنڈز کی فہرست میں شامل ہو گئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ذخیرہ اندوزی نہیں، اجتماعی ذمہ داری وقت کی ضرورت

Next Post

جسپریت بمراہ ورک لوڈ مینجمنٹ کے لیے ‘سینٹر آف ایکسی لینس’ طلب: آئی پی ایل سے قبل فٹنس پر کام شروع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ

جسپریت بمراہ ورک لوڈ مینجمنٹ کے لیے 'سینٹر آف ایکسی لینس' طلب: آئی پی ایل سے قبل فٹنس پر کام شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.