جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

لوک سبھا میں انکشاف: ’۱۳۰۰ آئی اے ایس اور ۵۰۰ آئی پی ایس اسامیاں خالی‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-26
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
لوک سبھا میں انکشاف:  ’۱۳۰۰ آئی اے ایس اور  ۵۰۰ آئی پی ایس اسامیاں خالی‘

**EDS: THIRD PARTY IMAGE; SCREENGRAB VIA SANSAD TV** New Delhi: Minister of State Jitendra Singh speaks in the Lok Sabha during the second part of the Budget session of Parliament, in New Delhi, Wednesday, March 25, 2026. (Sansad TV via PTI Photo)(PTI03_25_2026_000103A)

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ایجنسیز

نئی دہلی؍۲۵مارچ

متعلقہ

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

لوک سبھا کو بدھ کے روز بتایا گیا کہ انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس(آئی اے ایس )کی۱۳۰۰؍اور انڈین پولیس سروس(آئی پی ایس )کی۵۰۵؍اسامیاں خالی ہیں۔

وزیر مملکت برائے عملہ جتیندر سنگھ نے ایک تحریری جواب میں کہا کہ آئی اے ایس کی کل منظور شدہ۶۸۷۷؍ اسامیوں کے مقابلے میں۵۵۷۷؍ افسران تعینات ہیں۔ اسی طرح آئی پی ایس کی۵۰۹۹منظور شدہ اسامیوں کے مقابلے میں۴۵۹۴؍ افسران موجود ہیں۔

سنگھ نے وضاحت کی کہ آئی اے ایس کی اسامیاں حکومت کی جانب سے جاری کردہ ریزرویشن رہنما اصولوں کے مطابق پُر کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا’’۲۰۱۲سے ہر سال سول سروسز امتحان کے ذریعے۱۸۰؍امیدواروں کو آئی اے ایس  میں بھرتی کیا جا رہا ہے، جن میں سے۴فیصد نشستیں معذور امیدواروںکے لیے مختص ہیں‘‘۔

مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ یونین پبلک سروس کمیشن(یو پی ایس سی ) کے تحت سول سروسز امتحان کے ذریعے امیدواروں کی تقرری کا عمل مسلسل جاری ہے۔ خالی آسامیوں کا باقاعدہ جائزہ لیا جاتا ہے اور تمام مشتہرہ آئی اے ایس اسامیوں کو ریزرویشن اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پُر کیا جاتا ہے۔

وزیر نے کہا کہ اس وقت انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس میں کوئی بیک لاگ اسامی موجود نہیں ہے، جبکہ یکم جنوری۲۰۲۵ تک انڈین پولیس سروس میں بھی کوئی بیک لاگ ریزروڈ پوسٹ باقی نہیں ہے۔

سنگھ نے بتایا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں۲۴۵دیگر پسماندہ طبقات(او بی سی)درج فہرست ذاتوں(ایس سی) اور ۶۷درج فہرست قبائل(ایس ٹی )  سے تعلق رکھنے والے امیدوار آئی اے ایس میں تعینات کیے گئے۔

ایک علیحدہ جواب میں وزیر نے کہا کہ انڈین فاریسٹ سروس  میں بھی اس وقت۱۰۲۹؍اسامیاں خالی ہیں، جبکہ اس کی منظور شدہ تعداد۳۱۹۳ ہے۔انہوں نے کہا،’’بھرتی ایک مسلسل عمل ہے اور ان خدمات میں خالی اسامیوں کو ہر سال ریاستوں کی انتظامی ضروریات، ترقی کے مواقع اور کیریئر کی پیش رفت کو مدنظر رکھتے ہوئے پُر کیا جاتا ہے‘‘۔

سنگھ نے مزید کہا کہ مختلف وزارتوں اور محکموں میں منظور شدہ اسامیوں، تعینات عملے اور خالی آسامیوں سے متعلق تفصیلی معلومات محکمہ اخراجات کے پے ریسرچ یونٹ کی سالانہ رپورٹس میں دستیاب ہیں، جو عوام کے لیے قابلِ رسائی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ خالی آسامیوں کی تفصیلی معلومات برقرار رکھنے کی ذمہ داری متعلقہ کیڈر کنٹرولنگ اتھارٹیز، وزارتوں اور محکموں پر عائد ہوتی ہے۔

وزیر سے یہ سوال بھی کیا گیا تھا کہ کیا حکومت نے تمام مرکزی وزارتوں اور محکموں میں منظور شدہ، موجودہ اور خالی اسامیوں کے حوالے سے کوئی ابتدائی مطالعہ کیا ہے۔

اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مختلف وزارتوں اور محکموں میں خالی آسامیوں کا پیدا ہونا اور ان کو پُر کرنا ایک مسلسل عمل ہے، اور اس سلسلے میں وقتاً فوقتاً ہدایات جاری کی جاتی رہی ہیں تاکہ ان اسامیوں کو مقررہ مدت میں پُر کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اکتوبر۲۰۲۲سے منعقد ہونے والے قومی روزگار میلوں کے ذریعے منتخب امیدواروں میں لاکھوں تقرری نامے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’دہشت گرد تنظیم کے ارکان کی سزا پر  پاکستان کو تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں‘

Next Post

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی  سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

2026-06-05
گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن
اہم ترین

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

2026-06-05
’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘
اہم ترین

’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘

2026-06-05
 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم
اہم ترین

 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم

2026-06-05
پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ
اہم ترین

پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ

2026-06-05
سرینگر میں منشیات فروش کی  دو کروڑ روپے مالیت کی   تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم
اہم ترین

سرینگر میں منشیات فروش کی دو کروڑ روپے مالیت کی  تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم

2026-06-05
بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے  مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج
اہم ترین

بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج

2026-06-05
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

2026-06-05
Next Post
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی  سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.