جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

آبنائے ہرمز کی بندش کے ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل ہیں: وزیرخارجہ ایران

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-24
in عالمی خبریں
A A
اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

تہران، 23 مارچ (یو این آئی) ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز کی بندش کا ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل کو ٹھہرادیا۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نےایک بیان میں امریکہ اور اسرائیل کو پیغام دیا کہ وہ آبنائے ہرمز کے معاملے پر دھمکیوں سے ہر گز خوفزدہ نہیں ہوں گے۔ ٹرمپ کا ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم، پاور پلانٹس تباہ کرنے کی دھمکی عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت میں رکاوٹ اس جنگ کے باعث ہے جس کا آغاز امریکہ اور اسرائیل نے کیا۔
انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بحری راستے میں رکاوٹ کی ذمہ داری ایران پر نہیں بلکہ ان ممالک پر عائد ہوتی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ نہ کوئی انشورنس کمپنی اور نہ ہی ایران مزید دھمکیوں کی زد میں آئے گا۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی کشیدگی اور خطرناک صورتحال کے ذمہ دار براہ راست امریکہ اور اسرائیل ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئےکہا تھا کہ ایران نے 48 گھنٹے کے اندر اندر آبنائے ہرمز نہ کھولی تو سخت کارروائی ہوگی۔
ادھر تین ہفتوں سے جاری جنگ کے بعد اب ٹرمپ انتظامیہ ایران کے ساتھ ممکنہ امن مذاکرات کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
ایک غیر ملکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ تین ہفتوں سے جاری جنگ کے بعد اب ٹرمپ انتظامیہ ایران کے ساتھ ممکنہ امن مذاکرات کی منصوبہ بندی کر رہی ہے اور غور کیا جا رہا ہے کہ جنگ کے اگلے مرحلے اور ایران کے ساتھ ممکنہ امن مذاکرات کس طرح ہو سکتے ہیں۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے اندر اس معاملے پر ابتدائی بات چیت شروع کردی گئی ہے۔ ٹرمپ کے داماد اور ان کے مشیر جیرڈ کوشنر اور مشرقِ وسطی کے لیے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف ممکنہ سفارت کاری میں شامل ہیں۔
ایران پر حملے کے بعد امریکہ اور ایران کے درمیان براہ راست بات چیت ختم ہو چکی ہے، تاہم مصر، قطر اور برطانیہ اب بھی دونوں ملکوں میں پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔ ویب سائٹ کے مطابق کسی بھی معاہدے کے تحت جنگ ختم کرنے کے لیے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا، ایران کے بہت زیادہ افزودہ یورینیم کے ذخیرے کا معاملہ حل کرنا اور ساتھ ہی ایران کے جوہری پروگرام، بیلسٹک میزائلوں کے بارے میں طویل مدتی معاہدہ قائم کرنا شامل ہونا ضروری ہوگا۔
امریکہ، ایران سے یورینیم افزودگی ختم کرنے کے ساتھ ساتھ پانچ سال کے لیے میزائل پروگرام کا خاتمہ بھی چاہتا ہے،جبکہ ایران جنگی نقصانات کا ہرجانہ طلب کر رہا ہے۔ ایک امریکی عہدے دار کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ ایران کے منجمد اثاثے اسے واپس کر دے تو، ایران کا ہرجانے کا مطالبہ پورا ہو سکتا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئی پی ایل 2026: داسن شناکا راجستھان رائلز میں شامل

Next Post

ایران نے امریکی ایف 15 لڑاکا طیارے کو مار گرانے کی ویڈیو جاری کردی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟
عالمی خبریں

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

2026-09-11
انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

2026-09-11
ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

2026-09-11
یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس

2026-09-11
عالمی خبریں

روسی حملوں میں یوکرین میں 7 افراد ہلاک، کیف کا آرکٹک میں گیس پلانٹس پر حملہ

2026-09-11
عالمی خبریں

فلپائن میں فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ

2026-09-11
امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
Next Post
ہندوستان کا فرانس سے مزید 26 رافیل طیارے خریدنے کا معاہدہ

ایران نے امریکی ایف 15 لڑاکا طیارے کو مار گرانے کی ویڈیو جاری کردی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.