منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

رہائی خوش آئند، مگر احتجاج اور  تشدد کی کوئی گنجائش نہیں :سکسینہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-15
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’جموںکشمیر میں تمام امتحانات وقت پر اور تعلیمی کیلنڈر کے مطابق منعقد ہوں گے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

لیہہ؍۱۴مارچ

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے ہفتہ کے روز ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت حراست ختم کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے کے لیے مثبت قدم قرار دیا۔

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

تاہم سکسینہ نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں’’احتجاج اور تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہے‘‘۔ اور عوام کی خواہشات اور خدشات سے متعلق تمام معاملات مختلف فریقوں کے ساتھ بات چیت کے ذریعے حل کیے جائیں گے۔

مرکزی حکومت نے ہفتہ کے روز اعلان کیا کہ اس نے ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی قومی سلامتی ایکٹ کے تحت حراست کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔ وانگچک کو لیہہ میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے بعد تقریباً چھ ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا، جن میں چار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مرکز کے مطابق یہ فیصلہ لداخ میں امن کو فروغ دینے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب سپریم کورٹ نے منگل کے روز وانگچک کی اہلیہ گیتانجلی جے انگمو کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت۱۷مارچ تک ملتوی کر دی تھی، جس میں ان کی حراست کو چیلنج کیا گیا تھا۔

وانگچک کو۲۶ستمبر۲۰۲۵کو حراست میں لیا گیا تھا، جو لداخ کو ریاست کا درجہ دینے اور اسے آئین کے چھٹے شیڈول میں شامل کرنے کے مطالبات کے سلسلے میں لیہہ میں ہونے والے احتجاج کے دو دن بعد عمل میں آئی تھی۔

لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ ’’لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے وانگچک کی حراست ختم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ لداخ میں امن، استحکام اور باہمی اعتماد کے ماحول کو فروغ دینے کی جانب مرکز کا ایک مثبت قدم ہے‘‘۔

بیان میں کہا گیا کہ سکسینہ نے واضح کیا کہ لداخ میں احتجاج اور تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور عوام کی خواہشات اور خدشات سے متعلق تمام مسائل مختلف فریقوں، کمیونٹی رہنماؤں اور شہریوں کے ساتھ بات چیت کے ذریعے حل کیے جائیں گے۔

لیہہ ایپکس باڈی (ایل اے بی) اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس (کے ڈی اے) لداخ کو ریاست کا درجہ دینے اور چھٹے شیڈول میں شامل کرنے کے مطالبات کی حمایت میں جاری تحریک کی قیادت کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں وزارتِ داخلہ کے ساتھ اعلیٰ سطحی مذاکرات بھی جاری ہیں۔

۴ فروری کو وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے کی صدارت میں ہونے والی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کے اجلاس میں لداخ کی دو نمایاں تنظیموں ‘لیہہ ایپکس باڈی اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس ‘نے دیگر مطالبات کے ساتھ وانگچک کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا تھا

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

موسمیاتی تبدیلی کشمیر کے ماحولیاتی  نظام کو متاثر کر رہی ہے:عمرعبداللہ

Next Post

لداخ کے رہنماؤں کا وانگچک کی رہائی کا خیرمقدم‘دیگر کی رہائی کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
لداخ کے رہنماؤں کا وانگچک کی رہائی کا خیرمقدم‘دیگر کی رہائی کا مطالبہ

لداخ کے رہنماؤں کا وانگچک کی رہائی کا خیرمقدم‘دیگر کی رہائی کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.