جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

آئی پی ایل 2026: بی سی سی آئی نے پریکٹس سیشن کے لیے نئےگائڈ لائن جاری کر دیے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-13
in کھیل
A A
آئی پی ایل میڈیا حقوق کے لئے اتوار کو ہوگی جنگ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

ممبئی، 12 مارچ (یواین آئی ) کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آئندہ سیزن کے لیے نیٹ پریکٹس اور مشقوں کے حوالے سے سخت اور نئے رہنما اصول ( گائڈ لائن ) جاری کر دیے ہیں۔ ان نئے ضوابط کا مقصد پچوں کے معیار کو برقرار رکھنا اور ٹیموں کے درمیان پریکٹس سیشن کے دوران ہونے والے ممکنہ تنازعات کو ختم کرنا ہے۔
کوئی بھی ٹیم اس نیٹ یا پچ پر پریکٹس نہیں کر سکے گی جو کسی دوسری ٹیم نے پہلے استعمال کی ہو۔ ہر ٹیم کو ان کے طے شدہ سیشن کے لیے بالکل نئے نیٹس فراہم کیے جائیں گے۔
یہاں تک کہ تھرو ڈاؤن کے لیے بھی دوسری ٹیم کے نیٹس استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اگر کوئی ٹیم اپنا سیشن وقت سے پہلے ختم کر لیتی ہے، تب بھی دوسری ٹیم کو ان کے ‘رینج ہٹنگ’ وکٹس استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
بی سی سی آئی نے ٹیموں کو فلڈ لائٹس میں پریکٹس میچ کھیلنے کی مشروط اجازت دی ہے۔
کوئی بھی پریکٹس میچ ساڑھے تین گھنٹے سے زیادہ طویل نہیں ہونا چاہیے۔ ٹیمیں بی سی سی آئی کی پیشگی اجازت سے زیادہ سے زیادہ دو پریکٹس میچز کھیل سکتی ہیں۔ یہ میچ مین اسکوائرکی سائیڈ وکٹ پر ہوں گے، مرکزی پچ کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔
سیزن کے پہلے ہوم میچ سے چار دن قبل مین اسکوائر پر کسی بھی قسم کی پریکٹس یا میچ کی اجازت نہیں ہوگی تاکہ پچ کو مکمل طور پر تیار کیا جا سکے۔ شیڈولنگ کے معاملے میں میزبان ٹیم کو اپنی پسند کا وقت منتخب کرنے کی پہلی ترجیح حاصل ہوگی، تاہم مہمان ٹیم کی سفری مصروفیات اور گزشتہ میچ کی تھکن کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی درخواست پر بھی غور کیا جائے گا۔ اگر مین گراؤنڈ دستیاب نہ ہو تو اسٹیٹ ایسوسی ایشنز میزبان ٹیم کو بلامعاوضہ متبادل گراؤنڈ فراہم کرنے کی پابند ہوں گی۔
اگر ہوم اور مہمان ٹیمیں ایک ہی وقت پر پریکٹس کرنا چاہیں اور معاملہ حل نہ ہو، تو بی سی سی آئی مداخلت کرے گا۔ بورڈ دونوں ٹیموں کے مینیجرز سے بات چیت کے ذریعے سیشن شیئر کرنے یا وقت تبدیل کرنے کی کوشش کرے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سمارٹ میٹر کیلئے سمارٹ پالیسی

Next Post

کرکٹ کے میدان پر چیلنجز قبول کرنا میری فطرت ہے:جسپریت بمراہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ

کرکٹ کے میدان پر چیلنجز قبول کرنا میری فطرت ہے:جسپریت بمراہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.