ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ٹی-20 ورلڈ کپ کی جیت کے جشن میں ڈوبا اتر پردیش

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-10
in کھیل
A A
ٹی20 ورلڈ کپ 2024 جون میں منعقد ہو سکتا ہے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وی وی ایس لکشمن ایشیائی کھیلوں میں ہندوستانی مرد کرکٹ ٹیم کے کوچ مقرر

روہت کی ون ڈے ٹیم میں جگہ پر کوئی فوری خطرہ نہیں

وارانسی، 9 مارچ (یو این آئی) احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہندوستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف یکطرفہ جیت کے ساتھ مسلسل دوسری بار ٹی-20 ورلڈ کپ کا خطاب جیسے ہی اپنے نام کیا، پورے اتر پردیش میں کرکٹ شائقین خوشی سے جھوم اٹھے۔ اپنی خوشی کا اظہار ڈھول نگاڑے بجا کر اور آتش بازی کے ساتھ کیا گیا، جشن کا یہ سلسلہ آدھی رات کے بعد تک جاری رہا۔
لکھنؤ، وارانسی، پریاگ راج، بریلی، میرٹھ، کانپور سمیت پورے صوبے میں ہولی کے بعد دیوالی جیسا منظر نظر آیا۔ اس تاریخی جیت کے جشن میں مذہبی شہر کاشی آدھی رات تک خوشیوں میں ڈوبا رہا۔ کاشی ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) کے سنگھ دروازے پر ہزاروں طلبہ اور کاشی کے باشندوں نے ہر طرف ترنگا لہرایا اور ڈھول نگاڑوں اور آتش بازی کے ساتھ جیت کا جشن منایا۔ گودولیا، دشاشومیَدھ، مہمور گنج، نرالا نگر، پانڈے پور، لہورابیر اور چوک سمیت شہر کے کئی علاقوں میں کرکٹ کا جنون دیکھنے کے قابل تھا۔
کینٹ کے رکن اسمبلی سوربھ سریواستو کا ہندوستانی ٹیم کی جیت کے بعد رقص کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ پرانے لکھنؤ کے امین آباد، نخاس اور بازارکھالہ میں کرکٹ شائقین کی بھیڑ ترنگے لہراتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئی۔ گومتی نگر، اندرا نگر، علی گنج، کپور تھلا، سروجنی نگر اور تیلی باغ سمیت پورے لکھنؤ میں آتش بازی کا سلسلہ دیر رات تک جاری رہا۔
کانپور میں بھی ٹی-20 ورلڈ کپ کی جیت کا جنون سر چڑھ کر بولا۔ صبح سے ہی صنعتی شہر کرکٹ کے بخار میں مبتلا تھا۔ ہندوستانی ٹیم کی جیت کے لیے پوجا، ہون اور دعاؤں کا سلسلہ شروع ہوا، جو دیر رات سوریہ کمار یادو کی قیادت والی ٹیم کی جیت کے ساتھ آتش بازی اور ڈھول نگاڑوں کے جشن میں تبدیل ہو گیا۔ ادھر وارانسی میں شہر کے کئی علاقوں میں بڑی اسکرینوں پر میچ کی براہِ راست نشریات دکھائی گئیں، جہاں لوگ جوش و خروش کے ساتھ میچ کا لطف اٹھاتے نظر آئے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یونین پبلک سروس کمیشن کے نتائج

Next Post

گمبھیر اور سوریہ کمار نے جیت کا سہرا ‘بے خوف کرکٹ’ کے سر باندھ دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وی وی ایس لکشمن ایشیائی کھیلوں میں ہندوستانی مرد کرکٹ ٹیم کے کوچ مقرر
کھیل

وی وی ایس لکشمن ایشیائی کھیلوں میں ہندوستانی مرد کرکٹ ٹیم کے کوچ مقرر

2026-09-04
روہت کی ون ڈے ٹیم میں جگہ پر کوئی فوری خطرہ نہیں
کھیل

روہت کی ون ڈے ٹیم میں جگہ پر کوئی فوری خطرہ نہیں

2026-09-04
کارن وال اور حسن نواز کی شاندار کارکردگی، فالکنز نے نائٹ رائیڈرز کو آٹھ رنز سے ہرایا
کھیل

کارن وال اور حسن نواز کی شاندار کارکردگی، فالکنز نے نائٹ رائیڈرز کو آٹھ رنز سے ہرایا

2026-09-04
کھیل

خواتین چیمپئنز ٹرافی 2027 سے ایک سنسنی خیز نیا باب شروع ہو گا: جے شاہ

2026-09-04
کھیل

دفاعی چیمپئن الکاراز اور سبالینکا یو ایس اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں داخل

2026-09-04
کھیل

جافٹا انجری کے باعث زمبابوے دورے سے باہر ہوئیں؛ فلینڈر کو پہلی بار جنوبی افریقی ٹیم میں طلب کیا گیا

2026-09-04
کھیل

ہندستان اے ایف سی ویمنز چیمپئنز لیگ 27-2026 کی میزبانی کرے گا

2026-09-04
کھیل

مقامی نوجوان وشیش شرما نے چار شاٹ کی برتری حاصل کی

2026-09-04
Next Post
کلدیپ، اکشراور ورون کی سخت محنت،شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا :سوریہ کمار

گمبھیر اور سوریہ کمار نے جیت کا سہرا 'بے خوف کرکٹ' کے سر باندھ دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.