بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

کیوبا کی سیکیورٹی فورسز کی امریکی کشتی پر فائرنگ، 4 افراد ہلاک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-28
in عالمی خبریں
A A
پلوامہ کے لاپتہ سبکدوش سرکاری ملازم کی لاش چوبیس روز بعد بر آمد

dead

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

ہوانا، 27 فروری (یو این آئی) کیوبا کی سیکیورٹی فورسز نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر امریکہ میں رجسٹرڈ ایک کشتی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔
کیوبا کی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے اپنی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والی کشتی کو نشانہ بنایا۔ واقعے کے فوری بعد لاشوں اور زخمیوں کو کشتی سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ حکام نے واقعے کی باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اس واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ کوئی امریکی کارروائی نہیں تھی اور نہ ہی اس واقعے میں امریکی حکومت کا کوئی اہلکار یا نمائندہ ملوث تھا۔
مارکو روبیو کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی تحقیقات کے لیے صرف کیوبا کے بیان پر تکیہ نہیں کریں گے، ہمیں پورا یقین ہے کہ ہم اصل کہانی تک پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے کھلے سمندر میں اس طرح کی فائرنگ کو انتہائی غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ معلومات جمع کرنے کے بعد ہی جوابی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
دوسری جانب، ریاست فلوریڈا کے اٹارنی جنرل جیمز اتھمیئر نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیوبن حکومت پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا اور کمیونسٹ انتظامیہ کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے۔کیوبا کے حکام نے کشتی سے حراست میں لیے گئے 6 افراد کی شناخت ظاہر کر دی ہے، جن میں امیجائل سانچیز گونزالیز اور لیورڈن اینریک کروز گومز شامل ہیں۔ کیوبا کا دعویٰ ہے کہ یہ دونوں افراد دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے شبہ میں انہیں پہلے سے مطلوب تھے۔
دیگر چار زیر حراست افراد کی شناخت کونراڈو گالینڈو ساریول، جوس مینوئل روڈریگز کاسٹیلو، کرسٹیان ارنسٹو اکوسٹا گیوارا اور رابرٹو ازکورا کونسوئیگرا کے ناموں سے ہوئی ہے۔
مزید برآں، کیوبا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جزیرے سے ایک اور شخص، ڈونیئل ہرنینڈز سانتوس کو بھی گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر امریکا سے ان افراد کا استقبال کرنے کے لیے وہاں پہنچا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’نوجوان اپنی جڑوں سے جڑے رہیں‘

Next Post

ایران پر پہلا حملہ اسرائیل کرے تو بہتر ہو گا، ٹرمپ کو مشیروں کی تجویز

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ

ایران پر پہلا حملہ اسرائیل کرے تو بہتر ہو گا، ٹرمپ کو مشیروں کی تجویز

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.