جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

رہبرِ اعلیٰ نے ایٹمی ہتھیار بنانے کو ممنوع قرار دیا ہے: ایرانی صدر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-27
in عالمی خبریں
A A
ہم جنگ سے نہیں ڈرتے ، ٹرمپ کے اقدامات پورے خطے کو آگ لگا سکتے ہیں: ایرانی صدر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونلڈ ٹرمپ کو دھچکہ، اختیارات محدود کرنے کی قرارداد کامیاب

غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے، 4 بچوں سمیت 9 افراد شہید

ویب ڈیسک
سرینگر؍۲۶فروری//
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان عمان کی ثالثی میں ہونے والے تیسرے دور کے مذاکرات سے قبل کہا ہے کہ ایران ہتھیار بنانے کا خواہشمند نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ ’جب کسی معاشرے کا مذہبی رہنما اعلان کرتا ہے کہ ہم ایٹمی ہتھیار کے پیچھے نہیں جائیں گے، تو یہ موقف اعتقادی اور فقہی بنیاد پر ہے، نہ کہ کوئی سیاسی حکمتِ عملی جو بدل سکتی ہو۔‘
ان کے مطابق ’ایک سیاستدان مصلحت کے مطابق کچھ کہہ سکتا ہے، لیکن مذہبی رہنما اپنے عقیدے اور شرعی حکم کے خلاف بات نہیں کر سکتا۔‘
انھوں نے امریکی حکام کے حالیہ بیانات پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’دشمن کہتے ہیں کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار کے پیچھے نہیں جانا چاہیے، یہ وہی بات ہے جو ہم بارہا خود کہہ چکے ہیں کہ ہم ایٹمی ہتھیار کے پیچھے نہیں ہیں۔‘
دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل کانگریس میں اپنی سالانہ تقریر میں ایران کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’انھوں نے اپنے شیطانی ایٹمی پروگرام میں دوبارہ اپنی بلند پروازیاں شروع کر دی ہیں۔‘
’ہم ان سے مذاکرات کر رہے ہیں اور وہ معاہدہ چاہتے ہیں، لیکن ہم نے یہ الفاظ نہیں سنے کہ وہ کہیں ’ہم ایٹمی ہتھیار نہیں رکھیں گے‘۔‘
اس دوران ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ آج جنیوا میں امریکی فریق کو پیش کی گئی تجویز ’امریکہ کے ان تمام بہانوں کو، جو ایران کے پُرامن جوہری پروگرام سے متعلق ہیں، دور کر دیے گی۔‘
ارنا کے مطابق اگر وائٹ ہاؤس اس تجویز کو قبول نہ کرے تو یہ ابتدائی بدگمانی کی تصدیق ہوگی کہ امریکہ سفارت کاری میں سنجیدہ نہیں ہے اور ان کی سفارت کاری کی خواہش محض ایک ’نمائش‘ ہے۔
تاحال یہ واضح نہیں ہی کہ ایران کی جانب سے کیا پیشکش کی گئی ہے تاہم اس سے پہلے عمان کی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ بدر بوسعیدی، عمان کے وزیرِ خارجہ، آج ایران کے نقطہ نظر کو امریکی فریق تک پہنچائیں گے۔
عباس عراقچی، ایران کے وزیرِ خارجہ، گذشتہ شب جنیوا پہنچے تاکہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان تیسرے دور کے مذاکرات میں شرکت کریں اور انھوں نے عمانی وزیرِ خارجہ سے ملاقات بھی کی۔
اسی دوران امریکہ کے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے زور دیا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات اس کے جوہری پروگرام سے آگے کے مسائل پر بھی ہونے چاہیں۔
یاد رہے کہ امریکی اور ایرانی حکام جمعرات کو جنیوا میں بالواسطہ مذاکرات کے تیسرے دور کے لیے ملاقات کررہے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دے رکھی ہے کہ اگر جوہری معاہدہ نہ ہوا تو وہ ایران پر حملہ کریں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مسلم ارکان کانگریس الہان عمر اور رشیدہ طلیب کو امریکہ سے نکال دینا چاہیے: ٹرمپ

Next Post

چاندنی چوک تاریخ، ترقی اور روایات کا حسین امتزاج : ریکھا گپتا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ کو دھچکہ، اختیارات محدود کرنے کی قرارداد کامیاب

2026-06-05
اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، 5سالہ بچی سمیت 15 فلسطینی شہید
عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے، 4 بچوں سمیت 9 افراد شہید

2026-06-05
اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

جنگ دوبارہ شروع اور اسرائیل پر حملے کے لیے تیار ہیں:ایران

2026-06-05
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

امریکہ اب ایران کے خلاف دوبارہ جنگ نہیں کرےگا: ٹرمپ نے مشیروں کو آگاہ کردیا

2026-06-05
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ناکامی کے یقینی امکانات

2026-06-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

2026-06-04
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران کا بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر اور ایئربیس نشانہ بنانے کا دعویٰ

2026-06-04
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان فون پر گرما گرم بحث
عالمی خبریں

’’میں تمھاری کھال بچا رہا ہوں‘‘ ٹرمپ کی نیتن یاہو پر شدید برہمی

2026-06-03 - Updated on 2026-06-04
Next Post
دہلی میں پہلی بار نوجوان براہِ راست حکومتی عمل میں شامل ہو رہے ہیں: ریکھا گپتا

چاندنی چوک تاریخ، ترقی اور روایات کا حسین امتزاج : ریکھا گپتا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.