جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکہ سنہری دور میں داخل ہوگیا اور حالات بدترین سے بہترین ہو گئے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-26
in عالمی خبریں
A A
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

امریکہ سنہری دور میں داخل ہوگیا اور حالات بدترین سے بہترین ہو گئے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن،25 فروری (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ سنہری دور میں داخل ہوگیا اور حالات بدترین سے بہترین ہو گئے ہیں تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسرے دور صدارت کے پہلے اسٹیٹ آف یونین خطاب میں کہا کہ امریکہ سنہری دور میں داخل ہوگیا اور حالات بدترین سے بہترین ہو گئے، صرف ایک سال میں نمایاں تبدیلی لائے ہیں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہماری سرحدی محفوظ ترین ہیں۔ معیشت مضبوط اورغیرقانونی امیگریشن کا خاتمہ کردیا، نو ماہ میں ایک بھی غیرقانونی شخص امریکہ میں داخل نہیں ہوا، ہم قانونی طور پر ہمیشہ لوگوں کو امریکہ آنے کی اجازت دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ افراط زر میں غیرمعمولی کمی لائی گئی، 12 ماہ میں 18 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کے وعدے ممکن بنائے ہیں، پہلے ہم مردہ ملک تھے اور اب سب سے زیادہ پسندیدہ ملک ہیں.
ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ وینزوئیلا سے 18 ملین بیرل تیل حاصل کیا جارہا ہے، میں نے تیل کی تلاش کرو اور اسے نکالو کا وعدہ پورا کردیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکہ میں ڈی ای آئی ختم کردیا ہے، اسٹیٹ آف یونین مضبوط ہے، امریکہ اتنا کامیاب ہورہا ہے کہ لوگ کہ رہے ہیں ہم مزید کامیابیاں نہیں سمیٹ سکتے، واشنگٹن ڈی سی کی طرح لاس اینجلس کو بھی محفوظ شہر بنائیں گے۔
امریکی صدر نے کہا کہ پچھلے سال میں نے کانگریس سے کہا کہ ٹیکس کٹوتی کریں اور ری پبلکنز نے یہ ممکن بنائی، ٹیکس کٹوتی پر ہر ڈیموکریٹ نے مخالفت میں ووٹ دیا، وہ ٹیکس میں اضافہ چاہتے تھے، ہم نے ٹپ پر ٹیکس ہٹایا اور اوور ٹائم پر ٹیکس ختم کیا، جو ممالک ہمیں لوٹ رہے تھے، وہ اب ادائیگیاں کررہے ہیں اور ٹیرف کے باوجود تمام ممالک امریکا سے ڈیلز برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں نے کئی جنگیں ٹیرف کی مدد سے ختم کیں، ٹیرف آج کے دور کے انکم ٹیکس کی جگہ لے لے گا، بائیڈن دور میں ہم تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے تھے۔
امریکی صدر نے کہا کہ اراکین کانگریس کا پہلا فرض ہے کہ غیرقانونی امیگرینٹس کو سپورٹ نہ کریں، تمام ووٹرز کو شہریت کا ثبوت دینا چاہیے، سوائے بیماری اور ملٹری ڈیوٹی کے استثنیٰ کے میل ان بیلٹس نہیں ہونا چاہیے۔ ڈیموکریٹس ووٹر آئی ڈی اس لیے نہیں چاہتے کیوں کہ وہ الیکشن میں چیٹنگ چاہتے ہیں۔
اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ٹیک کمپنیاں اپنے پاور پلانٹ بنائیں تاکہ بجلی کی قیمتیں عوام کے لیے کم ہوں، کانگریس سے کہتا ہوں کہ سنگل فیملی کے گھروں کو تحفظ دیں، میں سوشل سیکیورٹی اور میڈی کئیر کو تحفظ دوں گا۔
امریکی صدر نے کہا کہ نینسی پلوسی میری بات پر کھڑی ہوجائیں، مجھے یقین نہیں آرہا، کانگریس سے کہتا ہوں کمرشل ڈرائیونگ لائسنس غیرقانونی شہریوں کو نہ دیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئی سی سی رینکنگ: ابھیشیک شرما اور ورون چکرورتی کی بادشاہت برقرار

Next Post

’ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دوں گا‘: ڈونلڈ ٹرمپ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ

’ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دوں گا‘: ڈونلڈ ٹرمپ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.