جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ٹرمپ کا ایران کے خلاف محدود فوجی کارروائی پر غور

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-22
in عالمی خبریں
A A
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ٹرمپ کے نیتن یاہو کو پاگل کہنے کے بعد اسرائیل کا جنوبی لبنان پر حملہ

(ویب ڈیسک )
سرینگر؍۲۱فروری//امریکی صدر ڈونلڈ َٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ایران پر محدود فوجی حملے کے بارے میں غور کر رہے ہیں۔
جمعہ کے روز وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے ہونے والی بات چیت کے اختتام پر ایک صحافی نے ٹرمپ سے سوال کیا، ’ کیا آپ ایران پر معاہدے کے لیے دباؤ ڈالنے کے لیے محدود پیمانے پر حملہ کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں؟‘
اس سوال پر صدر ٹرمپ نے کچھ لمحوں کا وقفہ لیا اور کہا ’میرے خیال میں، میں یہ کہہ سکتا ہوں کے ایسا سوچ رہا ہوں۔‘
اس سے قبل امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے خبر دی تھی کہ ٹرمپ ایران کے خلاف ’محدود فوجی حملہ‘ کرنے کے امکان پر غور کر رہے ہیں تاکہ اس پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی شرائط کو تسلیم کرے۔
اخبار کا کہنا ہے کہ ممکنہ کارروائی میں محدود پیمانے پر فوجی یا سرکاری مقامات کو نشانہ بنایا جائے گا۔ اگر تہران معاہدے کی تعمیل کرنے سے انکار کرتا ہے تو بعد میں حملوں کو وسعت دی جائے گی جس کا مقصد ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا ہو گا۔
تاہم وال سٹریٹ جنرل کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے ابھی تک کسی بھی حملے کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے، لیکن وہ ایک مختصر مدت کی مہم سے لے کر ایرانی فوجی اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے ایک بڑی مہم تک کے آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔
دوسری جانب جمعہ کے روز ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران ایک ’ممکنہ معاہدے کے مسودے‘ پر کام کر رہا ہے اور اگلے چند دنوں میں اسے امریکہ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف کے حوالے کر دیا جائے گا۔
ایک طرف جہاں جنیوا میں واشنگٹن اور تہران کے درمیان یہ مذاکرات ہو رہے ہیں وہیں امریکہ نے ایران کے اطراف میں اپنی افواج کی تعیناتی میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔
اس تعیناتی میں دنیا کا سب سے بڑا جنگی جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ بھی شامل ہے جو رفتہ رفتہ خطے کی طرف بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔
اس دوران اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کی فوج ’دفاعی الرٹ‘ کی پوزیشن پر ہے تاہم شہریوں کے لیے کوئی نئی ہدایات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، اسرائیلی فوج کے ترجمان ایفی ڈفرین کی جانب سے جمعہ کے روز جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے، ’ہم خطے میں ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ایران کے حوالے سے تمام صورتحال سے آگاہ ہیں۔ اسرائیلی فوج دفاعی الرٹ کی پوزیشن پر ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر چیز کو بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں۔ ’پہلے سے کہیں زیادہ، آپریشنل صورتحال میں ہونے والی کسی بھی تبدیلی کا جواب دینے کے لیے ہماری انگلی ٹریگر پر ہے۔‘
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں فی الحال شہریوں کے لیے کوئی نئی ہدایات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکی سینیٹر کی غزہ میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینی بچوں کے قتل عام کی کھل کر حمایت

Next Post

کھڑگے اور راہل گاندھی بھوپال میں کانگریس کی کسان ریلی کی قیادت کریں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان فون پر گرما گرم بحث
عالمی خبریں

2026-06-03
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کے نیتن یاہو کو پاگل کہنے کے بعد اسرائیل کا جنوبی لبنان پر حملہ

2026-06-03
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
عالمی خبریں

روسی میزائل اور ڈراون حملے میں یوکرین میں نو افراد ہلاک، درجنوں زخمی

2026-06-03
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

امریکہ و اسرائیل فوجی تعلقات میں تاریخی توسیع؟ کانگریس کا نیا بل متنازع بن گیا

2026-06-02
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

امریکہ جنگ بندی پر عمل نہیں کر رہا: ایرانی چیف مذاکرات کار باقر قالیباف

2026-06-02
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

تہران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، ڈیل امریکہ و اتحادیوں کیلئے فائدہ مند ہوگی: ٹرمپ کا بڑا دعویٰ

2026-06-02
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

امریکی خفیہ ایجنسی کا سینئر ترین عہدیدار گرفتار، گھر سے 40 ملین ڈالرز کے سونے کے بسکٹ برآمد

2026-05-31
اسرائیل کا غزہ شہر پر۴۰فیصد قبضے کا دعویٰ
عالمی خبریں

غزہ پر اسرائیل کے طویل المدتی منصوبے

2026-05-31
Next Post
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس

کھڑگے اور راہل گاندھی بھوپال میں کانگریس کی کسان ریلی کی قیادت کریں گے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.