جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ویسٹ انڈیز نے اٹلی کو 42 رن سے شکست دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-20
in کھیل
A A
ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کیا کلین سویپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

کولکاتہ، 19 فروری (یو این آئی) شائی ہوپ (75) کی طوفانی نصف سنچری اننگز کے بعد شمر جوزف (چار وکٹ) اور میتھیو فورڈ (تین وکٹ) کی بہترین کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز نے جمعرات کو ٹی-20 ورلڈ کپ کے 37ویں مقابلے میں اٹلی کو 42 رنوں سے شکست دے دی۔
166 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری اٹلی کے بلے باز ویسٹ انڈیز کے گیند بازی حملے کے سامنے کھل کر نہ کھیل سکے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے رہے۔ اٹلی کی پوری ٹیم 18 اوورز میں محض 123 رن ہی بنا سکی اور 42 رنوں سے مقابلہ ہار گئی۔ بنجامن میننٹی نے اٹلی کے لیے سب سے زیادہ 26 رن بنائے۔ ان کے علاوہ جے جے سمتس (24)، انتھونی موسکا (19) اور گرانٹ اسٹوارٹ 12 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اٹلی کے سات بلے باز دہائی کے ہندسے تک بھی نہ پہنچ سکے۔ ویسٹ انڈیز کے لیے شمر جوزف نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ میتھیو فورڈ کو تین اور گڈاکیش موتی کو دو وکٹیں ملیں، جبکہ عقیل حسین نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل اٹلی نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے اتری ویسٹ انڈیز نے کپتان شائی ہوپ کی جارحانہ نصف سنچری کی مدد سے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 165 رنوں کا اسکور بنایا۔ ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہیں رہا اور اس نے 31 کے اسکور تک اپنی دو وکٹیں گنوا دیں۔ برینڈن کنگ (چار) اور شمرون ہٹمائر (ایک) رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد روسٹن چیز نے شائی ہوپ کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 64 رنوں کی شراکت داری ہوئی۔ 13ویں اوور میں بنجامن میننٹی نے روسٹن چیز (24) کو آؤٹ کر کے اس پارٹنرشپ کو توڑا۔ روومین پاول (نو) کو 15ویں اوور میں میننٹی نے اپنا شکار بنایا۔ اگلے ہی اوور میں کرشن کالوگاماگے نے شائی ہوپ کو بولڈ کر کے پویلین بھیج دیا۔ شائی ہوپ نے 46 گیندوں میں چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 75 رنوں کی اننگز کھیلی۔ جیسن ہولڈر نو رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شرفین ردرفورڈ نے 15 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 24 رن بنائے۔ میتھیو فورڈ 16 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اٹلی کی جانب سے بنجامن میننٹی اور کرشن کالوگاماگے نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ تھامس ڈریکا اور علی حسن نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’وزیر اعظم پنڈتوں کی کشمیر واپسی کیلئے پر عزم‘

Next Post

ابھیشیک شرما کی صفر کی ہیٹرک، ہندوستان کی سب سے بڑی تشویش

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post
صائم ایوب نمبر ون ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر بن گئے ،ابھیشیک شرما کو ریکارڈ ریٹنگ پوائنٹس حاصل

ابھیشیک شرما کی صفر کی ہیٹرک، ہندوستان کی سب سے بڑی تشویش

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.