ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

راشد خان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 700 وکٹیں لینے والے پہلے بالر بن گئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-17
in کھیل
A A
افغان ٹیم کو زیادہ انٹرنیشنل کرکٹ ملنی چاہیے، راشد خان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا

انگلینڈ کی خواتین کی ٹیم نے ون ڈے میں آئرلینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دے دی

نئی دہلی،16 فروری (یو این آئی ) افغانستان کے کپتان اور اسٹار اسپنر راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ وہ اس فارمیٹ میں 700 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے بالر بن گئے ہیں۔راشد خان نے یہ تاریخی کامیابی پیر کے روز آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف میچ کے دوران حاصل کی۔ انہوں نے یو اے ای کے بلے باز محمد عرفان کو آؤٹ کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔اس میچ سے قبل راشد خان کے کھاتے میں 699 وکٹیں تھیں۔ اس سنگِ میل تک پہنچنے کے لیے انہیں تھوڑا انتظار کرنا پڑا
راشد خان نے اپنے پہلے 3.2 اوورز میں کوئی وکٹ حاصل نہیں کی تھی اور 20 گیندوں پر 17 رنز دیے تھے۔ یو اے ای کی اننگز کے 16ویں اوور میں محمد عرفان نے راشد کی گیند پر ریورس سویپ کھیلنے کی کوشش کی، لیکن وہ گیند کو مس کر گئے اور توازن برقرار نہ رکھ پانے کی وجہ سے ان کا پاؤں اسٹمپ سے ٹکرا گیا، جس پر انہیں ‘ہٹ وکٹ’ قرار دیا گیا۔ گزشتہ ہفتے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں انہوں نے اپنی 698ویں اور 699ویں وکٹ حاصل کی تھی۔
عظمت اللہ عمرزئی کی آل راؤنڈ کارکردگی اور ابراہیم زدران کی ذمہ دارانہ نصف سنچری کی بدولت افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک اہم مقابلے میں متحدہ عرب امارات کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ 161 رنز کا ہدف افغانستان نے 4 گیندیں قبل ہی حاصل کر لیا۔افغانستان کی یو اے ای کے خلاف اس دلچسپ فتح نے جنوبی افریقہ کے لیے سپر ایٹ مرحلے کی راہ ہموار کر دی ہے۔ اس نتیجے کے بعد گروپ کی صورتحال واضح ہو گئی ہے اور جنوبی افریقہ باضابطہ طور پر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔
افغانستان کی اننگز کا آغاز اچھا نہیں تھا اور رحمان اللہ گرباز پہلے ہی اوور میں صفر پر آؤٹ ہو گئے، تاہم بعد میں بلے بازوں نے میچ کو سنبھالا۔
ابراہیم زدران (53 رنز) نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور 41 گیندوں پر 6 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔
عظمت اللہ عمرزئی (ناقابلِ شکست 40 رنز) نے میچ وننگ اننگز کھیلی۔ عمرزئی نے محض 21 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے ٹیم کو جیت کی دہلیز تک پہنچایا۔
درویش رسولی (33 رنز) نے 23 گیندوں پر تیز رفتار اننگز کھیل کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔یو اے ای کی جانب سے جنید صدیقی اور محمد عرفان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل، یو اے ای نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 160 رنز بنائے۔صہیب خان (68 رنز) نے 48 گیندوں پر 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے شاندار اننگز کھیلی۔
علی شان شرفو (40 رنز) نے صہیب خان کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ کے لیے 84 رنز کی شراکت قائم کی۔افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے بہترین بالنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ مجیب الرحمان نے 2 اور راشد خان نے 1 وکٹ حاصل کی ۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بابر، شاہین اور شاداب کو ٹیم سے باہرکرو، بدترین شکست پر افریدی بھڑکے

Next Post

یوکرین کے سابق وزیر توانائی ملک سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا
کھیل

ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا

2026-09-05
انگلینڈ کی خواتین کی ٹیم نے ون ڈے میں آئرلینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دے دی
کھیل

انگلینڈ کی خواتین کی ٹیم نے ون ڈے میں آئرلینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دے دی

2026-09-05
کھیل

پاؤلا باڈوسا کو شکست دے کر کوکو گوف یو ایس اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں

2026-09-05
کھیل

اسمرتی مندھانا کی ریکارڈ سنچری اننگ سے ہندوستان ناک آؤٹ میں

2026-09-05
کھیل

پڈیکل اور سراج ساؤتھ زون کی ٹیم میں شامل

2026-09-05
کھیل

اے ایف سی انڈر-20 ایشین کپ کوالیفائر میں ہندوستان ازبکستان سے 0-4 سے ہارا، امیدیں برقرار

2026-09-05
کھیل

ایک ہفتے میں دو ہیٹ ٹرکس، ہنری کروکومب نے وسیم اکرم کے منفرد کلب میں جگہ بنا لی

2026-09-05
کھیل

کیٹلی کرکٹ آسٹریلیا کی ’نیشنل ڈیولپمنٹ لیڈ‘ مقرر

2026-09-05
Next Post
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘

یوکرین کے سابق وزیر توانائی ملک سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.