جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

زمبابوے کا بڑا دھماکہ،کرکٹ دنیا میں ہلچل، آسٹریلیا کو ناقابلِ یقین شکست

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-14
in کھیل
A A
زمبابوے کی جیت پر صبح اٹھنے کے بعد بھی میں حیران ہوں، ڈیرن سیمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

کولمبو، 13 فروری (یو این آئی ) بلیسنگ موزاربانی اور بریڈ ایونز کی قہر ڈھاتی بالنگ کی بدولت زمبابوے نے جمعہ کے روز عالمی کرکٹ کی مضبوط ترین ٹیم آسٹریلیا کو 23 رنز سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا سب سے بڑا الٹ پھیر کر دیا۔
زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، جس کے تعاقب میں کینگروز کی پوری ٹیم 19.3 اوورز میں محض 146 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ واضح رہے کہ زمبابوے نے اس سے قبل 2007 کے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر دنیا کو ورطۂ حیرت میں ڈال دیا تھا اور اب 19 برس بعد ایک بار پھر اس تاریخ کو دہرا دیا ہے۔کولمبو کا آر پریماداسا اسٹیڈیم زمبابوے کے شائقین کے جشن سے گونج رہا تھا، جبکہ آسٹریلوی حامی اپنی ٹیم کی اس غیر متوقع شکست پر ششدر رہ گئے۔
بلیسنگ موزاربانی (17 رنز عوض 4 وکٹ) اور بریڈ ایونز (23 رنز عوض 3 وکٹ) نے نئی گیند کے ساتھ ایسی تباہی مچائی کہ آسٹریلیا کا ٹاپ آرڈر تاش کے پتوں کی طرح بکھر گیا۔
جوش انگلس ڈیپ میں کیچ آؤٹ ہوئے، جبکہ کیمرون گرین اور ٹم ڈیوڈ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ ٹریوس ہیڈ کے کلین بولڈ ہونے سے آسٹریلیا کی حالت مزید نازک ہوگئی اور اس کا اسکور محض 29 رنز پر 4 وکٹ ہو گیا۔
گلین میکسویل (31) اور میٹ رینشا (65) نے پانچویں وکٹ کے لیے 77 رنز کی شراکت داری قائم کر کے اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لانے کی بھرپور کوشش کی۔ ایک مرحلے پر جب زمبابوے کے کپتان سکندر رضا ‘کریمپس’ (پٹھوں میں کھنچاؤ) کے باعث میدان سے باہر گئے، تو لگا کہ شاید میچ زمبابوے کے ہاتھ سے نکل جائے گا، لیکن ریان برل نے اہم موڑ پر میکسویل کو آؤٹ کر کے بازی پلٹ دی۔اس سے قبل زمبابوے کی اننگز میں برائن بینیٹ نے ناقابلِ شکست 64 رنز اسکور کیے۔ تادیواناشے مارومانی اور ریان برل نے 35، 35 رنز بنائے جبکہ کپتان سکندر رضا 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
زمبابوے کرکٹ کی تاریخ میں یہ دن سنہری حروف سے لکھا جائے گا جہاں انہوں نے حالات کا بہتر ادراک کیا، بہترین حکمتِ عملی اپنائی اور مستحق فتح کے ساتھ قیمتی دو پوائنٹس حاصل کیے۔ بلیسنگ موزاربانی کو ان کی تباہ کن بالنگ پر ‘پلیئر آف دی میچ’ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’سیوا تیرتھ بھارتیوں کی امنگوں کی تکمیل کریگا‘

Next Post

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے مقابلے میں سرکردہ کھلاڑی کا ہوگا سامنا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post
بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ (کل) کھیلا جائے گا

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے مقابلے میں سرکردہ کھلاڑی کا ہوگا سامنا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.