اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

45 دن کا بزرگ دیکھ بھال رخصت شروع کرنے کا مطالبہ راجیہ سبھا میں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-07
in قومی خبریں
A A
پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان – بیلجیئم شراکت داری میں نئی رفتار، آئندہ 5 سال میں دوطرفہ تجارت دگنا کرنے کا ہدف: مودی

ڈرائیونگ لائسنس کے لیے گریڈڈ پوائنٹ سسٹم پر غور، ڈرائیور کی ہر غلطی پر کٹیں گے پوائنٹس

نئی دہلی، 06 فروری (یواین آئی) بچوں کی دیکھ بھال کی رخصت اور زچگی رخصت کی طرز پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کو بزرگ والدہ کی دیکھ بھال کے لیے بزرگ دیکھ بھال رخصت دینے کا مطالبہ جمعہ کو راجیہ سبھا میں کیا گیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی سمترا والمیکی نے وقفہ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ملک میں بزرگ شہریوں کی تعداد 14.2 فیصد ہے اور سال 2036 تک ان کی تعداد 28 کروڑ ہونے کا اندازہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان بزرگوں کے بچے روزگار کے لیے اپنے صوبوں سے دوسری جگہوں پر جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ بزرگ اکیلے رہ جاتے ہیں اور بیماری کے وقت ان کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ 60 سال سے زیادہ عمر کے سنگین بیماریوں میں مبتلا بزرگوں کے لیے ان کے بیٹے یا بیٹی کا ان کے پاس ہونا ضروری ہوتا ہے لیکن انہیں رخصت نہیں مل پاتی۔ اس لیے وہ اپنے بزرگ والدین کی ضرورت کے وقت دیکھ بھال نہیں کر پاتے۔
بی جے پی رکن نے کہا کہ اس کو دیکھتے ہوئے حکومت کو سرکاری اور نجی شعبے میں کام کرنے والے ملازمین جن کے والدین کی عمر 60 سال سے زیادہ ہے، ان کے لیے 45 دن کی بزرگ دیکھ بھال رخصت کی سہولت شروع کرنی چاہیے۔
کانگریس کے راجیو شکلا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے واضح پالیسی اور جوابدہی کا نظام یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی واضح قوانین، پالیسی اور جوابدہی نہ ہونے کی وجہ سے ان پر کوئی قابو نہیں ہے جس سے لوگ خاص طور پر بچے متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے غازی آباد میں تین بہنوں کی آن لائن گیمنگ کی لت کے باعث موت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہ بچے افواہوں اور جھوٹ کی وجہ سے کھیل کی عادت کے شکار ہو گئے اور انہیں اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے سبھاش برالا نے ایسے اشتہارات پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا جو بچوں کو پیکٹ اور ڈبہ بند نقصان دہ بسکٹ، نمکین اور دیگر غذائی اشیاء کھانے کے لیے لالچ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بچوں میں غذائی قلت بڑھ رہی ہے۔
اسی پارٹی کے سدانند مہالو نے سیاحتی مقامات پر سائبر دھوکہ دہی کا شکار ہونے والے سیاحوں کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بڑھتے ہوئے معاملات سے سیاحت کا شعبہ بھی متاثر ہو رہا ہے۔
بی جے پی کے ہی متھیلیش کمار نے ملک بھر میں گؤشالاؤں میں گوالوں کی تقرری کیے جانے کا مطالبہ کیا۔
بی جے پی کے ہی ڈاکٹر بھیم سنگھ نے بہار کے ایتھنال کارخانوں سے ایتھنال کی خرید کم کیے جانے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس سے یہ کارخانے بند ہونے کے قریب پہنچ گئے ہیں اور ملازمین کے روزگار پر سوال کھڑا ہو گیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

غزہ کیلیے پہلے سے بڑا فلوٹیلا لے جانے کا اعلان

Next Post

سپریم کورٹ نے بہار اسمبلی انتخابات کو چیلنج کرنے والی جن سُراج پارٹی کی عرضی پر سماعت سے انکار کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندوستان – بیلجیئم شراکت داری میں نئی رفتار، آئندہ 5 سال میں دوطرفہ تجارت دگنا کرنے کا ہدف: مودی
قومی خبریں

ہندوستان – بیلجیئم شراکت داری میں نئی رفتار، آئندہ 5 سال میں دوطرفہ تجارت دگنا کرنے کا ہدف: مودی

2026-09-04
ڈرائیونگ لائسنس کے لیے گریڈڈ پوائنٹ سسٹم پر غور، ڈرائیور کی ہر غلطی پر کٹیں گے پوائنٹس
قومی خبریں

ڈرائیونگ لائسنس کے لیے گریڈڈ پوائنٹ سسٹم پر غور، ڈرائیور کی ہر غلطی پر کٹیں گے پوائنٹس

2026-09-04
اگر والدین آئی اے ایس افسر ہیں تو بچوں کو ریزرویشن کیوں؟ سپریم کورٹ کا سوال
قومی خبریں

قانون کی پڑھائی کرنےوالے طلبہ کے خلاف تادیبی کارروائی کا حق بی سی آئی یا ریاستی بار کونسلوں کو نہیں: سپریم کورٹ

2026-09-04
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

پنجاب میں لٹیروں کا گروہ چلا رہے ہیں بھگونت مان: بی جے پی

2026-09-04
’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

تجارتی معاہدوں سے ہندوستانی گاڑیوں کی صنعت کی عالمی رسائی بڑھے گی: مودی

2026-09-04
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
Next Post
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 

سپریم کورٹ نے بہار اسمبلی انتخابات کو چیلنج کرنے والی جن سُراج پارٹی کی عرضی پر سماعت سے انکار کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.