جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے آسٹریلیا کو بڑا جھٹکا: پیٹ کمنز انجری کے باعث باہر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-04
in کھیل
A A
کمنز کی شاندار اننگز نے سب کو مبہوت کردیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

سڈنی،3 فروری (یواین آئی ) آسٹریلیا کے ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان پیٹ کمنز کمر کی انجری میں پیچیدگی کے باعث سری لنکا اور ہندوستان میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 سے باہر ہو گئے ہیں۔ 32 سالہ اسٹار با لر کی جگہ فاسٹ با لر بین ڈوارشوئس کو آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
کمنز، جو گزشتہ سال جولائی سے کمر کی تکلیف کا شکار ہیں، نے ایشز کے دوران فٹنس بحال کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم حالیہ اسکینز میں ڈاکٹروں نے انہیں مزید آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث ان کے پاس ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے وقت ختم ہو گیا۔
کمنز نے انکشاف کیا کہ وہ خود کو بہتر محسوس کر رہے تھے لیکن ٹائم لائن محدود ہونے کی وجہ سے بڑے ایونٹ سے دستبردار ہونا پڑا۔ سن رائزرز حیدرآباد کے کپتان کو امید ہے کہ وہ 26 مارچ سے شروع ہونے والی آئی پی ایل تک مکمل فٹ ہو جائیں گے۔
کمنز نے واضح کیا کہ آنے والے 18 ماہ میں ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز، ایشز اور ون ڈے ورلڈ کپ جیسے اہم معرکے شیڈول ہیں، اس لیے وہ اپنی فٹنس پر طویل مدتی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے۔
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں 0-3 کی شکست کے بعد مچل اسٹارک اور اب کمنز کی عدم موجودگی نے آسٹریلوی اٹیک کو دفاعی پوزیشن پر لا کھڑا کیا ہے۔
پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر چار ہفتے کے آرام کی امید تھی، لیکن ڈاکٹروں کے مزید دو ہفتے کے مشورے نے ورلڈ کپ کی شرکت کو ناممکن بنا دیا ہے۔ میرا مقصد اب آئی پی ایل کے ذریعے میدان میں واپسی ہے تاکہ مستقبل کے بڑے چیلنجز کے لیے تیار رہ سکوں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جوکووچ اے ٹی پی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے

Next Post

ملک میں حالیہ فسادات بغاوت کی کوشش تھی: خامنہ ای

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post
ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا :ایرانی سپریم لیڈرخامنہ ای

ملک میں حالیہ فسادات بغاوت کی کوشش تھی: خامنہ ای

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.