جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جنوبی اور شمالی کشمیر میں مجوزہ تین ریلوے منصوبوں پر مرکزی حکومت نے روک لگادی

جموں کشمیر حکومت اور اراکینِ پارلیمنٹ نے ان پر تشویش ظاہر کی تھی:ویشنو/نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کا فیصلے کا خیر مقدم 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-04
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
جنوبی اور شمالی کشمیر میں مجوزہ تین ریلوے منصوبوں پر مرکزی حکومت نے روک لگادی

**EDS: SCREENGRAB VIA PTI VIDEOS** Delhi: Union Railways Minister Ashwini Vaishnaw addresses a press conference regarding the state-wise Budget 2026-27, in New Delhi. (PTI Photo)(PTI02_02_2026_000460B)

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

سرینگر: مرکز نے منگل کے روز کہا کہ کشمیر میں مجوزہ تین ریلوے منصوبوں کو مقامی لوگوں اور منتخب نمائندوں کی جانب سے اعتراضات کے بعد روک دیا گیا ہے، جنہوں نے بڑے پیمانے پر اراضی کے حصول اور اس کے سیب کے باغات پر پڑنے والے اثرات پر تشویش ظاہر کی تھی۔
مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے کہا کہ سری نگر سے بارہمولہ تک پہلے ہی ایک ریلوے لائن موجود ہے اور مزید تین ریلوے لائنیں قائم کرنے کا مطالبہ سامنے آیا تھا۔
ویشنو نے کہا’’بعد میں جموں و کشمیر حکومت اور اراکینِ پارلیمنٹ نے اس پر تشویش ظاہر کی کہ یہ لائنیں قائم نہیں کی جانی چاہئیں کیونکہ اس سے سیب کے باغات پر نمایاں منفی اثر پڑتا۔ اب حکومت نے ان مجوزہ منصوبوں کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے‘‘۔
یہ فیصلہ پلوامہ، شوپیاں اور اننت ناگ اضلاع میں سیب کے کاشتکاروں اور مقامی باشندوں کی جانب سے کیے گئے احتجاج کے درمیان سامنے آیا ہے، جہاں لوگوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ منصوبے زرعی اور باغبانی کی زمین کو متاثر کریں گے، باغات کو نقصان پہنچائیں گے اور خاندانوں کی بے دخلی کا سبب بنیں گے۔
گزشتہ چند ماہ کے دوران متعدد احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جن میں مقامی لوگوں نے منصوبوں کے راستے تبدیل کرنے، منصفانہ معاوضہ دینے اور کسی بھی زمین کے حصول سے قبل مشاورت کا مطالبہ کیا۔
ویشنو نے کہا’’ابتدائی سروے میں اس بات کی نشاندہی ہوئی کہ سیب کے باغات کو ممکنہ خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، جو مقامی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں‘‘۔ انہوں نے تصدیق کی کہ ان منصوبوں کو مزید جائزے تک غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔
اس دوران یشنل کانفرنس کے چیف ترجمان تنویر صادق نے منگل کے روز کہا کہ جنوبی کشمیر میں بڑے ریلوے توسیعی منصوبے کو روکنے میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت میں کی گئی کوششوں نے مرکزی حکومت کو فیصلہ تبدیل کرنے پر مجبور کیا، جس سے سیب کے باغات محفوظ ہو گئے۔
نیشنل کانفرنس کے ترجمان نے بجٹ اجلاس کے دوران ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ اس مداخلت سے اننت ناگ، شوپیاں اور کاکپورہ کے باغبانوں کے روزگار کو ہونے والے’بھاری نقصانات‘سے بچایا گیا۔
صادق نے انکشاف کیا کہ یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے شروع کیے گئے اعلیٰ سطحی رابطوں کے بعد سامنے آیا۔انہوں نے کہا’’یہ ایک نہایت خوش آئند موقع ہے، خاص طور پر اننت ناگ، شوپیاں اور کاکپورہ کے لوگوں کے لیے۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی ذاتی مداخلت پر ہمارے ارکانِ پارلیمنٹ نے وزیر ریلوے سے ملاقات کی۔ اس منصوبے کو اب روک دیا گیا ہے کیونکہ یہ سیب کے باغات کو لاکھوں کا نقصان پہنچاتا اور شدید معاشی اثرات مرتب کرتا‘‘۔
ادھر سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی پہلگام اور شوپیاں ریلوے لائنوں کو روکنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کشمیر کی زرعی معیشت کو بڑی راحت ملی ہے۔
محبوبہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا’’یہ منصوبے قیمتی زرعی زمین کو تباہ کرنے اور دس لاکھ سے زائد دیہی خاندانوں کو غیر یقینی صورتحال میں دھکیلنے والے تھے۔ کسانوں کو بے دخل کرنے والی ترقی، ترقی نہیں ہوتی۔ مستقبل کے کسی بھی منصوبے پر شفاف انداز میں نظرِ ثانی ہونی چاہیے، اور کسانوں و مقامی برادریوں کو اعتماد میں لے کر کشمیر کی معیشت اور سماجی ڈھانچے کا تحفظ یقینی بنایا جانا چاہیے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر داخلہ۵ فروری سے جموں کشمیر کا ۳ روزہ دورہ کریں گے

Next Post

بھارت،امریکہ تجارتی معاہدہ ایک ’بڑا فیصلہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
بھارت،امریکہ تجارتی معاہدہ ایک ’بڑا فیصلہ

بھارت،امریکہ تجارتی معاہدہ ایک ’بڑا فیصلہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.