بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

آپریشن سندور:’پہلگام حملے کے  پہلے ہفتے میں ہی تیاریاں مکمل کیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-24
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

نئی دہلی: ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل اپیندر دویدی نے جمعرات کو انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ سال میں پہلگام قتل عام کے محض ایک ہفتے کے اندر’ آپریشن سندور‘ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں۔
فوجی سربراہ نے بتایا کہ پہلی گولی چلنے سے بہت پہلے ہی انفارمیشن وارفیئر (اطلاعاتی جنگ) کے تحت ایک مربوط منصوبہ بندی کر لی گئی تھی، جس کا مقصد دشمن کو ہر محاذ پر شکست دینا تھا۔
آرمی چیف نے دارالحکومت میں آپریشن سندور پر لکھی گئی کتابRedlines Redrawn کی تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی کے بعد فوج کا ٹویٹ’انصاف کر دیا گیا‘ سوشل میڈیا پر تاریخ ساز ثابت ہوا۔
اس ٹویٹ کو اب تک۲۳ملین سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے ، جو اس آپریشن کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کی کامیابی کا ثبوت ہے ۔
جنرل دویدی نے بتایا کہ گزشہ سال ۲۳؍اپریل کو کابینہ کمیٹی برائے سلامتی کے اجلاس کے بعد ہندوستان نے سخت موقف اختیار کیا ،جن میں سندھ طاس معاہدے کو عارضی طور پر معطل کرنا اور اسلام آباد میں ہائی کمیشن کے عملے میں کٹوتی اور عالمی سطح پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کروانا شامل ہے ۔
آرمی چیف نے آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دنیا نے اپنی ٹی وی اسکرینوں پر دیکھا کہ کس طرح صرف۲۲منٹ کے اندر تینوں مسلح افواج (بری، بحری اور فضائیہ) نے مل کر دہشت گردوں کے۹ٹھکانوں کو نیست و نابود کیا۔
ان کاکہنا تھا’’یہ ایک ایسی درست کارروائی تھی جس نے ثابت کر دیا کہ ہندوستان اب فیصلہ سازی میں وقت ضائع نہیں کرتا۔ ہمارا فیصلہ سازی کا عمل اب دشمن کے مقابلے میں کہیں زیادہ تیز اور مربوط ہو چکا ہے ‘‘۔
جنرل دویدی نے زور دے کر کہا کہ انفارمیشن ڈومین میں کامیابی صرف اسی کی ہوتی ہے جس کا بیانیہ سچائی اور ناقابلِ تردید ثبوتوں پر مبنی ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن سندور نے یہ ثابت کر دیا کہ اب تینوں افواج کا اشتراک محض سیمینارز تک محدود نہیں رہا بلکہ ہم نے اسے دباؤ کے تحت میدانِ جنگ میں کامیابی سے کر دکھایا ہے ۔ یہ آپریشن ہندوستانی فوجی تاریخ کا ایک کامیاب ترین مشن قرار دیا جا سکتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گاندربل میں برفانی تودے گر نے کی وارننگ جاری

Next Post

فوج نے جموں میں سڑک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 10 جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

2026-09-09
وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ
اہم ترین

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

2026-09-09
کپوارہ میں ایل او سی پر در اندازی کی الگ الگ کوششوں میں تین ملی ٹنٹ جاں بحق:فوج
اہم ترین

پونچھ کی سرحدی باشندی دہشت گردی خطرات سے خبردار

2026-09-09
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ

2026-09-09
ڈانگری گاؤں میں سی آر پی ایف اہلکاروں کی اضافی تعیناتی کا عمل شروع
اہم ترین

جموں خطے میں۲۱ مقامات پر فوج کی جگہ سی آر پی ایف تعینات ہوگی

2026-09-09
انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری
اہم ترین

ایس کے آئی ایم ایس  کالج کا ہڑتالی میڈیکل انٹرنز کو شوکاز نوٹس

2026-09-09
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر  کو جموں و کشمیر کا اضافی چارج

2026-09-09
اہم ترین

اسمبلی سیکریٹریٹ میں  جے کے اے ایس افسر  کی تعیناتی منسوخ

2026-09-09
Next Post
فوج نے جموں میں سڑک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 10 جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا

فوج نے جموں میں سڑک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 10 جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.