جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

سنیل گواسکر نے شکست کے باوجود کوہلی اور ہرشت رانا کی حوصلہ افزائی کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-20
in کھیل
A A
ہاردک میں روہت جیسی خصوصیات نظر آتی ہیں: گواسکر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

اندور،19 جنوری (یو این آئی ) ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں کیوی ٹیم نے 41 رنز سے کامیابی حاصل کر کے ہندوستان میں پہلی بار ون ڈے سیریز جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ تاہم، اس شکست کے باوجود سنیل گواسکر نے ویراٹ کوہلی کے مزاج اور ہرشت رانا کی فائٹنگ اسپرٹ کی تعریف کی ہے۔سنیل گواسکر نے ‘جیو اسٹار’ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویراٹ کوہلی کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ کسی مخصوص "امیج” کے پابند نہیں ہیں۔گواسکر کے مطابق، بہت سے کھلاڑی اس بات کے دباؤ میں رہتے ہیں کہ لوگ انہیں کیسا دیکھتے ہیں، لیکن کوہلی صرف اس بات پر توجہ دیتے ہیں کہ ٹیم کو اس وقت کیا ضرورت ہے۔کوہلی ضرورت پڑنے پر محتاط انداز اپناتے ہیں اور موقع ملنے پر فوری حملہ بھی کرتے ہیں۔ یہی مزاج انہیں دوسروں سے ممتاز کرتا ہے۔
کوہلی کی 124 رنز کی اننگز پر تبصرہ کرتے ہوئے گواسکر نے کہا کہ ان کا آؤٹ ہونا شاید تھکن کی وجہ سے تھا، کیونکہ پسینے کی وجہ سے دستانے گیلے ہو گئے ہوں گے اور بیٹ کا رخ مڑ گیا۔گواسکر نے نوجوان آل راؤنڈر ہرشت رانا کی بھی جم کر تعریف کی، جنہوں نے نچلے نمبروں پر آکر 52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
ہرشت رانا نے کوہلی کے ساتھ 99 رنز کی پارٹنرشپ کر کے ایک وقت میں ہندوستان کی امیدیں جگا دی تھیں۔ گواسکر کا کہنا تھا کہ رانا نے بالکل ویسے ہی بیٹنگ کی جیسے نچلے نمبروں کے بلے باز کو کرنی چاہیے، بغیر کسی خوف اور دباؤ کے۔واضح رہے کہ ڈیرل مچل (137) اور گلین فلپس (106) کی شاندار سنچریوں کے بعد کرسچن کلارک اور جیکری فاکس کی تین تین وکٹوں کی شاندار گیند بازی کی بدولت نیوزی لینڈ نے پہلی بار ہندوستان کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی۔
ہندوستانی اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے آخر تک نیوزی لینڈ کے گیندبازونں پر اٹیک کرتے ہوئے 124 رنز کی سنچری اننگ کھیلی۔ اس کے علاوہ نتیش کمار ریڈی اور ہرشت رانا کی جدوجہد سے پر اننگز کے باوجود اتوار کو نیوزی لینڈ نے ہندستان کو تیسرے اور آخری ون ڈے میں 41 رنز سے شکست دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی اس نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز 2-1 سے جیت لی۔
338 کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستان کی شروعات خراب رہی، اس نے 71 کے اسکور پر اپنی چار وکٹیں گنوا دیں۔ روہت شرما (11)، کپتان شبمن گل (23)، شریاس ایر (3) اور کے ایل راہل (1) رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس اہم لمحے میں ویراٹ کوہلی نے ذمہ داری سنبھالی اور نتیش کمار ریڈی کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 88 رنز جوڑے۔ کرسچن کلارک نے 28ویں اوور میں نتیش کمار ریڈی کو آؤٹ کیا۔ نتیش کمار ریڈی نے 57 گیندوں پر دو چوکے اور دو چھکے لگا کر 53 رنز بنائے۔ رویندرا جڈیجہ چھٹے وکٹ کے طور پر 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والے ہرشیت رانا نے وراٹ کوہلی کے ساتھ ساتویں وکٹ کے لیے 99 رنز جوڑ کر ہندستان کو فتح کے دہلیز پر لے گئے۔ دریں اثنا، 44ویں اوور میں جیکری فاکس نے ہرشیت رانا اور پھر محمد سراج کو آؤٹ کرکے ہندوستان کو دوبارہ مشکل میں ڈال دیا۔ ہرشیت رانا نے 43 گیندوں میں چار چوکے اور چار چھکے لگا کر 53 رنز بنائے۔ 46ویں اوور میں کرسچن کلارک نے وراٹ کوہلی کو آؤٹ کر کے ہندستان کی میچ جیتنے کی امیدوں کو زبردست جھٹکا دیا۔ وراٹ کوہلی نے 108 گیندوں میں 10 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 124 رنز بنائے۔ 46ویں اوور میں کلدیپ یادو (5) کو فلپس نے رن آؤٹ کرکے ہندوستانی اننگ کو 296 پر ختم کردیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کرسچن کلارک اور جیکی فاکس نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ جیڈن لیناکس کو دو وکٹ ملے ۔ کائل جیمیسن نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
مچل نے اس سیریز میں اپنی شاندار فارم کو جاری رکھتے ہوئے 131 گیندوں پر 137 رنز بنائے جس میں 15 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ فلپس نے 88 گیندوں پر 106 رنز میں نو چوکے اور تین چھکے لگائے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 219 رنز کی شراکت نیوزی لینڈ کی ہندستان کے خلاف کسی بھی وکٹ کے لیے دوسری سب سے بڑی شراکت ہے۔
ہندستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری نیوزی لینڈ نے محض پانچ رن پر اپنے دونوں اوپنرز کو کھو دیا۔ ہنری نکولس (0) اور ڈیون کونوے (5) رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ ڈیرل مچل نے پھر ول ینگ کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 53 رنز جوڑے۔ ہرشیت رانا نے 13ویں اوور میں ول ینگ (30) کو آؤٹ کر کے بھارت کو تیسری کامیابی دلائی۔
اس کے بعد بلے بازی کرنے آئے گلین فلپس نے ڈیرل مچل کے ساتھ شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 219 رنز کی شراکت داری کے ساتھ بڑے اسکور کی بنیاد رکھی۔ دونوں بلے بازوں نے اپنی اپنی سنچریاں مکمل کیں۔ ارشدیپ سنگھ نے 44ویں اوور میں گلین فلپس کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ گلین فلپس نے 88 گیندوں میں نو چوکے اور تین چھکے لگا کر 106 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ 45ویں اوور میں گری جب وہ محمد سراج کی گیند پر کلدیپ یادیو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ہندوستان نے آخری اوورز میں شاندار واپسی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی وکٹیں لے کر انہیں 337 تک محدود کردیا۔
ہندستان کی جانب سے ارشدیپ سنگھ اور ہرشیت رانا نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ محمد سراج اور کلدیپ یادیو نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آسٹریلیا کا دورہ پاکستان: ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 17 رکنی ٹیم کا اعلان، مچل مارش کپتان مقرر

Next Post

چلی میں جنگلات میں آگ لگنے سے 18 افراد ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post
پلوامہ کے لاپتہ سبکدوش سرکاری ملازم کی لاش چوبیس روز بعد بر آمد

چلی میں جنگلات میں آگ لگنے سے 18 افراد ہلاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.