جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اگر ٹیرف کے خلاف فیصلہ آیا تو سیکڑوں ارب ڈالر واپس کرنا پڑیں گے : صدر ٹرمپ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-15
in عالمی خبریں
A A
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

واشنگٹن، 14 جنوری (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف کے معاملے پر سپریم کورٹ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فیصلہ ٹیرف کے خلاف آیا تو سیکڑوں ارب ڈالر واپس کرنا پڑیں گے ۔
ٹرمپ نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر امریکہ کے لیے ادائیگیاں تقریباً ناممکن ہو جائیں گی، اتنی بڑی رقم کا حساب لگانے میں بھی برسوں لگ سکتے ہیں، جو کہے کہ یہ مسئلہ آسانی سے حل ہو سکتا ہے وہ غلط فہمی کا شکار ہے ۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر امریکی سپریم کورٹ ان کے عالمی تجارتی ٹیرف (محصولات) کو کالعدم قرار دیتی ہے تو یہ صورتِ حال ”مکمل افراتفری” بن جائے گی۔ قومی سلامتی سے جڑے معاملے میں فیصلہ خلاف آیا تو شدید بحران کا شکار ہو جائیں گے ۔
سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ میں امریکی صدر نے کہا کہ ٹیرف کے خلاف فیصلے پر ”ہم بری طرح پھنس جائیں گے ”۔ خیال رہے کہ اس فیصلے کی توقع آج بدھ کے روز کی جا رہی ہے ۔ یہ ٹرمپ کی متنازع معاشی حکمتِ عملی اور اختیارات کے حوالے سے ایک نہایت اہم قانونی امتحان بتایا جا رہا ہے ۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ فیصلے کے بعد ٹیرف کو واپس لینا مشکل ہو جائے گا کیوں کہ کاروباری ادارے اور ممالک رقوم کی واپسی (ریفنڈ) کا دعویٰ کرسکتے ہیں۔ ان کے بقول ”یہ جاننے میں کئی سال لگ جائیں گے کہ ہم کس رقم کی بات کر رہے ہیں اور حتیٰ کہ یہ بھی کہ کس کو، کب اور کہاں ادائیگی کرنی ہے ۔”
نومبر میں سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کے وسیع عالمی ٹیرف نظام کی قانونی بنیاد پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا، ججوں نے صدر کے ان محصولات عائد کرنے کے اختیار پر سوال اٹھائے ۔ وہ وسیع عالمی ٹیرف، جن کا اعلان پہلی بار گزشتہ سال اپریل میں ٹرمپ نے کیا تھا، کو چھوٹے کاروباری اداروں اور امریکا کی 12 ریاستوں نے چیلنج کیا ہے ۔ ان کا م¶قف ہے کہ صدر نے ملک میں درآمد ہونے والی اشیا پر نئے محصولات عائد کرکے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایلون مسک نے ایران میں مفت اسٹار لنک انٹرنیٹ سروس فراہم کردی

Next Post

ایرانی عدلیہ کے سربراہ کا ’فسادیوں‘ کو جلد سزائیں دینے کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟
عالمی خبریں

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

2026-09-11
انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

2026-09-11
ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

2026-09-11
یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس

2026-09-11
عالمی خبریں

روسی حملوں میں یوکرین میں 7 افراد ہلاک، کیف کا آرکٹک میں گیس پلانٹس پر حملہ

2026-09-11
عالمی خبریں

فلپائن میں فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ

2026-09-11
امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
Next Post
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ

ایرانی عدلیہ کے سربراہ کا ’فسادیوں‘ کو جلد سزائیں دینے کا مطالبہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.