ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

یاترا کی جلد بحالی کی کوششیں جاری:سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-10
in اہم ترین
A A
’پنچایتی ممبران دیہی تعمیرو ترقی کی بنیاد‘

Monaj Sinha

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

سرینگر//
لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے اَمرناتھ گپھا میں جاری بچائو اور راحت آپریشن کا جائزہ لینے کیلئے آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ امر ناتھ یاترا کی جلد بحالی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
میٹنگ میں جی او سی۱۵ویںکو ر ‘ ڈی جی پی ، اے سی ایس ہوم ، سپیشل ڈی جی سی آئی ڈی ، اے ڈی جی پی کشمیر ، اے او سی ائیر فورس ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ، صوبائی کمشنر کشمیر اور سینئر اَفسران نے شرکت کی جنہوں نے کل پیش آئے اَفسوسناک واقعے میں جاں بحق ہوئے یاتریوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے دو منٹ کی خاموشی اِختیار کی۔
لیفٹیننٹ جنرل جی ایس سی۱۵ویںکور اے ایس اوجلا،ڈی جی پی دِلباغ سنگھ نے لیفٹیننٹ گورنر کو پوتر گپھا میں جاری بچائو کوششوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ جی او سی نے کہا کہ ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں شامل تمام ایجنسیاں بہترین تال میل کے ساتھ کام کر رہی ہیںاور وہ ملبہ ہٹانے کے لئے اچھی سے لیس ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ملبہ کو کم سے کم وقت میں صاف کرنے کی کوشش کی جانی چاہئے۔ ڈی جی پی نے لیفٹیننٹ گورنر کو ززخمی یاتریوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر زخمیوں کو پہلے ہی ڈسچارج کیا گیا ہے اور کچھ دوسرے بیس ہسپتال اور سرینگر میں زیر علاج ہیں،چوبیس گھنٹے کے اندر ڈسچارج ہونے کا امکان ہے۔
سنہانے کہا کہ فوج ، سی اے پی ایف ، این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں زمین پر ہیں اور قابل ستائش کام انجام دے رہی ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’میں یاتریوں سے کیمپوں میں رہنے کی درخواست کرتا ہوں ۔ اِنتظامیہ ان کے آرام دہ قیام کے لئے تمام سہولیات فراہم کر رہی ہیں ۔ ہم یاترا کو جلد از جلد بحال کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے سینئر اَفسران ، ضلع ترقیاتی کمشنروں اور کیمپ ڈائریکٹروں کو بھی ہدایت دی کہ وہ کیمپوں میں مقیم یاتریوں کو بہترین ممکنہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
اِس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر نے زخمی یاتریوں کی عیادت کے لئے سکمز کا دورہ کیا تھا اور بعد میں پی سی آر سری نگر گئے جہاں انہیں متوفی یاتریوں کی نعشوں کو ان کے آبائی علاقوں میں بھیجنے کی صورتحال کے بارے میں بتایا گیا۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محکمہ آر کے گوئل ، سپیشل ڈی جی سی آئی ڈی آر آر سوین ، آئی جی پی کشمیر وِجے کمار ، اے او سی ائری فورس کے علاوہ لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار ، صوبائی کمشنر کشمیر اور سینئر اَفسران نے راج بھون میں میٹنگ میں شرکت کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پولے اورکماربچاؤ کارروائیوں کا جائزہ لینے کیلئے امرناتھ گھپا پہنچیں

Next Post

امرناتھ گھپا کے قریب لاپتہ یاتریوں کی تلاش کیلئے کارروائی جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم
اہم ترین

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

2026-10-17
ُاین سی اور پی ڈی پی اکھٹا الیکشن لڑیں گی /فاروق‘محبوبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

2026-10-17
لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا
اہم ترین

لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

2026-10-17
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس
اہم ترین

راجوری میں تلاشی کارروائی کے دوران آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ

2026-10-17
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

ملازمین کو پیشہ ورانہ آداب  برقرار رکھنے کی ہدایت‘ نامناسب زبان کے استعمال سے گریز کرنے پر زور

2026-10-17
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

ایس ایم سی کا وارڈ افسر رشوت  لینے کے الزام میں گرفتار

2026-10-17
Next Post
امرناتھ گھپا کے قریب لاپتہ یاتریوں کی تلاش کیلئے کارروائی جاری

امرناتھ گھپا کے قریب لاپتہ یاتریوں کی تلاش کیلئے کارروائی جاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.