جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

بیٹسمینوں کا طوفان، ویبھو اور ایرون کی سنچریوں نے پروٹیز کے چھکے چھڑا دیے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-08
in کھیل
A A
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل

cricket leather ball resting on bat on the stadium pitch

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

بینوانی (جنوبی افریقہ)، 7 (یو این آئی )ہندوستان کی انڈر 19 ٹیم نے تیسرے یوتھ ون ڈے میں جنوبی افریقہ کے بولنگ اٹیک کے بخیئے ادھیڑ دیے ہیں۔ ویبھو سوریہ ونشی اور ایرون جارج کی برق رفتار سنچریوں اور ان کے درمیان 227 رنز کی ریکارڈ ساز اوپننگ پارٹنرشپ کی بدولت ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 394 رنز کا ہمالیہ جیسا ہدف دے دیا ہے۔
جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ اس وقت بھیانک خواب بن گیا جب ہندوستانی اوپنرز نے پہلی ہی گیند سے جارحانہ انداز اپنایا،
ویبھو سوریہ ونشی (127 رنز) نے صرف 23 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ انہوں نے مائیکل کروس کیمپ کے ایک ہی اوور میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 21 رنز بٹورے۔ انہوں نے اپنی سنچری محض 63 گیندوں پر مکمل کی اور مجموعی طور پر 74 گیندوں کی اننگز میں 10 چھکے اور 9 چوکے لگائے۔ایرون جارج (118 رنز) نے بھی دوسرے اینڈ سے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور شاندار سنچری اسکور کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر دی۔
227 کے اسکور پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد ویدانت ترویدی نے 34 رنز بنا کر رن ریٹ برقرار رکھا، تاہم وسطی اوورز میں جنوبی افریقی بولرز نے واپسی کی کوشش کی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرائیں۔ ابھی گیان کنڈو (21) اور کنشک چوہان (10) بڑی اننگز نہ کھیل سکے، لیکن آخری لمحات میں محمد عنان (28 ناٹ آؤٹ) اور ہینل پٹیل (19 ناٹ آؤٹ) نے تیزی سے رنز بنا کر اسکور کو 393/7 تک پہنچا دیا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے این سونی سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ جیسن راؤلز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مائیکل کروس کیمپ، جنہوں نے ویبھو کے ہاتھوں مہنگا اوور کھایا تھا، صرف ایک وکٹ حاصل کر سکے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر پر آج اعلیٰ سطحی سکیورٹی اجلاس

Next Post

جیکب بیتھل کی سنچری بھی انگلینڈ کو تباہی سے نہ بچا سکی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل
کھیل

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

2026-09-11
مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں
کھیل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

2026-09-11
ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن
کھیل

ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن

2026-09-11
کھیل

بمراہ فٹ، ہرشیت کی جگہ یش ٹھاکر ہندوستانی ٹی-20 ٹیم میں شامل

2026-09-11
کھیل

پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پناہ گزین سمجھ کر انگلینڈ میں احتجاج

2026-09-11
کھیل

میرا آندریوا کو شکست دے کر کوکو گاف یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں

2026-09-11
فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کھیل

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

2026-09-10
انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں
کھیل

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

2026-09-10
Next Post
انگلینڈ وڈ، بیئرسٹو کی بدولت مضبوط، آسٹریلیا بیک فٹ پر

جیکب بیتھل کی سنچری بھی انگلینڈ کو تباہی سے نہ بچا سکی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.