ہفتہ, جون 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

چلہ کلان:ابھی تو پکچر …؟

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-12-23
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

این سی کا جواب !

اتفاق اور نہ اتحاد!

امسال مئی میں آپریشن سندور کے بعد سے مسلسل کہا جارہا ہے کہ یہ تو جناب ٹریلر تھا … ابھی پکچر باقی ہے۔ کسی بالی ووڈ فلم میں بھی ہیرو کہتا ہے کہ ابھی تو پکچر باقی ہے… ہم تو صاحب یقینا چاہیں گے کہ اللہ میاں پاکستان کو اتنی عقل دے کہ آپریشن سندو ر۰ء۲ کی نوبت ہی نہ آئے … لیکن … لیکن کہتے ہیں نا کہ خدا گنجے کو ناخن نہ دے … لیکن ہمارا ہمسایہ ایسا ہے کہ یہ گنجا ہے اور اس کے ناخن بھی ہیں‘ جن سے یہ اپنے سر کی کھجلی کرتا رہا ہے…اور اسے اس کھجلی کاپھر آپریشن کی شکل میں نتیجہ بھی بھگتنا پڑتا ہے… خیر آپریشن سندور ۰ء۲ ہو یا نہیں ‘ اس حوالے سے پکچر ابھی باقی ہے یا نہیں ‘ یہ تو ہم نہیں جانتے ہیں… بالکل بھی نہیں جانتے ہیں… اسی طرح جس طرح ہم یہ نہیں جانتے ہیں کہ چلہ کلان نے آتے ہی ہمیں صرف ٹریلر دکھایا ‘ ابھی پکچر باقی ہے یا یہ کہ… کہ اس نے آتے ہی ساری پکچر ہی ختم کردی … سوفیصد مکمل کردی … ہم تو چاہیں گے کہ ایسا نہ ہو… اور یہ محض ایک ٹریلر ہو ‘ پکچر ابھی باقی ہو… لیکن… لیکن صاحب پچھلے کچھ برس اگر کوئی حقیقت رکھتے ہیں تو… تو صاحب چلہ کلان نے آتے ہی اپنا کام کیا اور اب یہ باقی کے ایام خود آرام سے بیٹھے گا لیکن… لیکن ہمارا آرام حرام کر دے گا کہ… کہ ہمارا آرام یہ بالکل بھی نہیں ہے کہ… کہ چلہ کلان میں دھوپ ہو… چلہ کلان پورا پورا خشک رہے … بارش ہو اور نہ برفباری ہو… نہیں صاحب اس میں ہمارا آرام نہیں ہے… سچ تو یہ ہے کہ ایسا آرام ہمارے لئے حرام ہے… آرام تو صاحب ہمیں تب آئیگا جب چلہ کلان بالکل بھی آرام سے نہیں بیٹھے گا … کبھی بالائی علاقوں کی سیر کرے تو کبھی میدانی حصوں کی گردش … کبھی بارشیں تو کبھی برفباری… بیچ بیچ میں دھوپ بھی چلے گی… لیکن … لیکن یہ اتنی ہی ہونی چاہئے جتنی سالن میں نمک ہوتا ہے… اس سے زیادہ نہیں کہ… کہ یقینا کریں کہ اگر ہم یہ جان جائیں کہ حالیہ کچھ برسوں کی خشک سالی… موسم سرما اور چلہ کلان کی خشک سالی نے کیا گل کھلائیں ہیں تو… تو اللہ میاں کی قسم ہم اور آپ یہ دعا کریں گے… ۷x۲۴ دعا کریں گے کہ … کہ یہ ابھی ٹریلر ہو… ابھی چلہ کلان کی پکچر سچ میں باقی ہو ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فریٹ ٹرین کی آمد: کشمیر کیلئے نئی راہیں، نئے امکانات

Next Post

اودھم پور میں منشیات فروش کی ۲۰ء۱کروڑ روپے کی جائیداد ضبط

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

این سی کا جواب !

2026-06-05
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اتفاق اور نہ اتحاد!

2026-06-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 گرما میں بھی….!

2026-06-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دُکھتی رگ پر ہاتھ

2026-06-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اونٹ رے اونٹ تیری….

2026-05-31
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 …. ایک اور بات !

2026-05-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عید قربان

2026-05-27
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

حج کا بلاوا؟

2026-05-26
Next Post
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘

اودھم پور میں منشیات فروش کی ۲۰ء۱کروڑ روپے کی جائیداد ضبط

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.